رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان: اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں اوباش نوجوان دو بھائیوں نے 14 لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، پولیس تھانہ تبسم شہید نے رحمان علی نامی 14 سالہ لڑکے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ شب اپنے رقبہ پر بیٹے کے ہمراہ کام کر رہا تھا، رات کے کھانے کے وقت بیٹے کو دودھ لینے گھر بھیجا تو راستے میں اوباش دو سگے بھائیوں شہباز اور شہزاد نے بیٹے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

The post رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rZIUag

ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

یہ بات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، ریاست کی رٹ برقرار رہے گی، ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں ، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔

سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ںے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا اور اس ضمن میں 22 والیم جمع کرائے جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تک فارن فنڈنگ میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا، دونوں جماعتوں نے درجنوں اکاؤںٹس کو چھپایا، تمام جماعتوں کے کھاتے سامنے آنے چاہئیں۔

The post ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYCAvM

کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں

کراچی: پولیس حکام نے بتایا کہ بار کونسل کے ممبر اور وکیل عرفان مہر کے قتل میں ملوث ملزم اکبر مقتول کا سالا ہے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل ہونے والے ایڈوکیٹ عرفان مہر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق

کراچی چیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو مقتول عرفان مہر کا سالا ہے، جب کہ قاتل کی دو سگی بہنیں بھی اس واردات میں ملوث ہیں، یہاں تک کہ ایک بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لئے پیسے بھی دیئے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی کوئی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں بلکہ انھوں نے گھریلو رنجش پر بہنوئی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔ ملزم اکبر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے جب کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے عرفان مہر کو قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں عرفان مہر کو اس وقت قتل کیا گیا، جب مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس جارہا تھا۔

 

The post کراچی میں وکیل عرفان مہر کے قتل میں سالا اور سالیاں ملوث نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3s0u1o2

قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

لاہور: قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔

حکام قطرایئرویز کا کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2  پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ حکام نے  بتایا کہ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

 

 

The post قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31XjWNx

برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجرانوالہ: برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم  شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ  کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

The post برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ET5k0n

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار

 لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی قراردے دیا.

حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ

اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر 21 سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔

The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dGHglq

پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک

پشاور: پولیس کی کارروائی میں   مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے۔ 

سی سی پی او عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 انتہائی خطرناک اور اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔

سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا، ملزمان ناصر باغ سے فرار ہو کر تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

عباس احسن کے مطابق کارروائی کے دوران موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور ملزمان کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، ڈیٹا سامنے آنے پر ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی پیچھا کیا جائے گا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خطرناک ہیئت اختیار کر لی تھی، بھتہ خوری سمیت قتل مقاتلہ ملزمان کا پسندیدہ مشغلہ تھا، ملزمان نے اپنے قریبی رشتے داروں کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔ احسن عباس نے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری سمیت کسی بھی قسم کی جرم کی کوئی گنجائش نہیں، بھتہ خوری کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

The post پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lWZK5T

اسموگ کی شدت برقرار؛ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

 لاہور: اسموگ نے لاہور کا پیچھا نہ چھوڑا اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 349 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے علاقے کو ٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 542 ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں 452، گلبرگ میں 446، انارکلی میں  424  ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا جب کہ فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 364 اور گوجرانوالہ میں 258 ہے۔

گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کا گلے کی خرابی، نزلہ زکام اور کھانسی جیسے  مسائل کا بھی  سامنا ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشترحصوں پر براعظمی ہوائیں موجود ہیں۔  پنجاب میں آج اور کل  موسم سرد اور  خشک  رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دنیا کے دیگر شہروں میں ویتنام کا شہر ہنوئی 231 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارتی شہر دہلی 201 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بھارتی شہر کولکتہ چوتھے اور بنگلا دیشی شہر ڈھاکا پانچویں نمبر پر ہے۔

The post اسموگ کی شدت برقرار؛ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GEXzLQ

ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سہ روز پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

 

The post ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EREMwG

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 1784 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 215روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106696 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pO7c4f

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید  

ڈی پی او ٹانک سجاد احمد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کے روز جی ایچ کیو کی ٹیم نے پولیو کے فارنرز حکام کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تھا، اور اسی روز ٹانک کے گنجان آباد علاقے سے 4 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

The post ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lS0qJK

ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم

لاہور: عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بنکنگ کورٹ لاہور میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو مؤقف پیش کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کرلیا ہے،  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت بنکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش رفت

عدالت نے ایف آئی کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اعتراض عدالت نے قانون کے مطابق حل کرنا ہے، آپ اپنے طور پر کیوں کہہ رہے ہیں یہ چالان ادھر نہیں جمع ہونا کسی اور عدالت میں جمع ہونا ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے عدالت سے کہا کہ ہم چالان متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کریں گے، عدالت نے یہ نہیں کہا تھا کہ چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرائیں، ہمارا اعتراض ہے کہ بیکنگ جرائم کورٹ کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے ایک بار پھر ایف آئی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں یہاں چل رہی ہیں آپ کیسے کسی اور کیس میں چالان جمع کرا سکتے ہیں،آپ عدالت کو گمراہ نہ کرو،  آپ کا اعتراض متعلقہ عدالت سن کے فیصلہ کر دے گی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہمارے پاس چالان کی کاپی موجود ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چالان کی کاپی نہیں آج اصل چالان عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

The post ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lUvGYz

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اس ایپلی کیشن سے ایمرجنسیز کوبروقت رسپانس کرنے میں مدد ملے گی، پنجاب کے شہریوں کوانکی دہلیز پر ایمرجنسی سروسزکی فوری فراہمی کیلئے موبائل ایپلی کیشن کلیدی کردار ادا کرے گی، ریسکیو سروس اب تک ایک کروڑ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوریسکیو کرچکی ہے جب کہ پنجاب کے دور درازعلاقوں میں ریسکیوائیرایمبولینس جلد شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ نہ صرف غیر ضروری کالز کو ختم کرے گی بلکہ پنجاب میں ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ کے درست مقام تک رسائی حاصل ہوگی، سروس کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موبائل ایپ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ایپ پنجاب کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین اقدام ہے، سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو سروسز کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، ریسکیوسروس کا دائرہ کار جون تک ہر تحصیل تک بڑھا دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا دائرہ کار باقی 27 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب جنوبی ایشیاء کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس کاآغاز ہونے جارہاہے اور اس کی منظوری دے دی ہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oHVRn1

مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد

لاہور:  اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی رہنماؤں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ پر جرمانے عائد کردیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے تاوان عائد کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دئے گئے ہیں، اور جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطبق سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو 2 کروڑ 51 لاکھ تاوان کا نوٹس محکمہ ہائی وے نے جاری کردیا ہے، غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر تاوان کا نوٹس جاری ہوا، اور تاوان کا نوٹس ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔ غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیر قانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو 6 لاکھ 36 ہزار تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کی انکوائری کے بعد جاری کیا گیا، ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا۔  شہباز احمد چٹھہ نے 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا، تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کی مد میں کیا گیا، پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں، سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی اولین ترجیہی ہونی چاہیے۔

The post مسلم لیگ ن ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر بھاری جرمانے عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lURD9N

گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک

کوئٹہ: گوادر میں بلوچستان کا تاریخی عوامی اجتماع حد نگاہ ہزاروں لوگوں کی ریلی، سیکڑوں خواتین اجتماع میں شریک رہیں۔

گوادر میں 26 روز سے مطالبات کے حق میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام جاری دھرنے سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر بلوچستان کی تاریخی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دھرنے کے مقام پر پہنچے جہاں ریلی کے شرکا سے بلوچستان کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت حکومت کی ماہی گیر،مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرے نہیں تو عوام کا سمندر حکمرانوں کوبہاکر لے جائیگا۔

The post گوادر؛ بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oJWhcr

سپریم کورٹ؛ ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ کی ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی جب کہ عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھرتیوں کا تمام ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا بھرتیوں کیلیے نہ ٹیسٹ ہوئے نہ انٹرویوز ہوئے اور اشتہار کے بغیر بھی بھرتیاں ہوئیں،عمر کی حد اور ڈومیسائل سے متعلق رولز نرم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ماتحت عدلیہ کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر رولز کی خلاف ورزیاں ہوئیں،بھرتیوں پر پورے سندھ میں شور مچا ہوا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے سپروائزری کے دائرہ اختیار میں کیا ایکشن لیا۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے کہا ماتحت عدلیہ میں2000 سے تقرریوں کا یہی طریقہ کار فالو کیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے سماعت یکم جنوری 2022 تک ملتوی کردی ۔علاوہ ازیں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے، عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، بیوروکریسی اپنی ذ مہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور قانون کے مطابق ادا کرے۔ یہ بات چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد سے ملاقات میں کہی، وفد نے ڈاکٹر اعجاز منیر کی سربراہی میںان سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیوروکریسی کا کام پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام اور بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا، اچھے افسران کے بغیر گڈگورننس کا قیام ناممکن ہے۔

The post سپریم کورٹ؛ ماتحت عدلیہ سندھ میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IBhzkF

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری پرفارمنس ختم، پرویزالٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔

پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اومیکرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔

 

The post حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری پرفارمنس ختم، پرویزالٰہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ygT07x

عمران خان نواز شریف کے منصوبے پر اپنی تختیاں لگاتے ہیں، ن لیگ

اسلام آباد / کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کراچی میں وزیراعظم کے گرین لائن منصوبے کے افتتاح کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شکر کریں کہ نواز شریف یہ منصوبے شروع کرگئے، آج عمران خان ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کے لگائے منصوبہ کا افتتاح کردیا، کرائے کے ترجمان سمجھتے ہیں کہ عوام کو بیوقوف بنایا جاسکتا ہے مگر لوگ سچ جانتے ہیں، گرین لائن کراچی کا منصوبہ نوازشریف کا منصوبہ تھا، نواز شریف نے لاہور، ملتان اور کراچی میں یہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے شروع کئے، وزیر اعظم عمران خان شکر کریں کہ نواز شریف یہ منصوبے شروع کرگئے، اب عمران خان ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے  جب نواز شریف وزیراعظم تھے اس وقت پاکستان 117 پر 2018  میں آیا تھا، 2013- 14 ،میں یہ کرپشن انڈیکس 127 پر تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی وہ انڈیکس 117 پر ہے جنھوں نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی وہ آج 120  سے 124 پر پہنچ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ کہتی ہے کہ اس حکومت کا احتساب غیر جانبدار نہیں ہے، 93 فیصد لوگ کہتے ہیں سب سے مہنگائی پی ٹی آئی کے دور میں بڑھی ہے 86 فیصد عوام کہہ رہے ہیں 3 سال میں ان کی آمدن سکڑ گئی ہے، بے روز گاری بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، نالائقی اور نااہلی اور کرپشن بلند ترین سطح پر ہے، کرونا ریلیف فنڈ پر بھی ان چوروں نے ڈاکا ڈالا، گرینوس سیل بنائے تاکہ اپنی کرپشن چھپائی جاسکے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا آڈیٹر جنرل کہہ رہا ہے 40  ارب روپے کا کورونا فنڈ میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ کورونا فنڈ میں ملنے والی قسط میں کرونا فنڈز ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فیک ٹرانزیکشن ہوئیں جسکا کوئی ریکارڈ نہیں 25 ارب روپے کا اس پروگرام میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے، یوٹیلیٹی کارپوریشن میں ناقص اشیاء خریدیں گئی کسی قسم کی مانیڑنگ نہیں تھا اس میں 10 بلین میں سے 5 بلین کا یوٹیلیٹی اسٹورز میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے ای وی ایم سے الیکشن کروانا ہے، این ڈی ایم اے میں 6 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے، حق دار لوگوں کے حق میں سے بنی گالہ پیسہ گیا اور ڈاکہ ڈالا گیا. ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نشاندہی ہے کہ بجلی اور گیس میں مافیاز گھسے ہوئے ہیں، آٹا، چینی دوائی کی مانیرنگ کون کریگا؟، جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہر صبح پاکستان کے عوام کو دیتے ہیں، ان کا ہر بیان پاکستان کے عوام کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

کراچی سے کورٹ رپورٹر کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک منصوبہ بتادے جو اس نے شروع کیا ہو، پتا کریں بسوں کی خریداری میں کون سا وزیر پیسے مانگ رہا تھا، کیا یہ چیئرمین نیب کو نظر نہیں آیا، گرین لائن کا 3 ماہ کا کام 3 سال میں مکمل ہونے کے بعد آج افتتاح ہو رہا ہے، وزیراعظم کو ویسے بھی دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا شوق ہے، ہم گرین لائن میں ٹریک اور اسٹیشن تک تمام ادائیگی کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا سال چل رہا ہے لیکن کیس وہی ہیں، نئے آرڈیننس کا نہ حکومت کو خود پتہ ہے نہ نیب کو نہ عدالتوں کو، سیاسی انجینئرنگ کے لیے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، چیئرمین نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ عوام کو بتائیں کہ کن سیاستدانوں کیخلاف ریفرنس بنائے ہیں،کیا چیئرمین نیب قانون سے بالاتر ہیں، چئرمین نیب6اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں،آج چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں، آج پاکستان میں نہ جمہوریت ہے نہ اخلاقی قدریں۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آ ئی وزرا کل تک میٹرو بس کو گالیاں نکالتے تھے اور اسے جنگلہ بس کہتے تھے آج اس کے قصیدے پڑھ رہے ہیں ،کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کے بجائے عملی طور سندھ کے لیے منصوبے دیں، ماس ٹرانزٹ کو جنگلا بس کہنے والے کو فیتا کاٹتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہیے تھا، وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا جس کا نہ سَر ہے اور نہ ہی پاؤں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی پریس کلب کو گرانٹ دینے کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کا صوبہ ہے، گذشتہ ساڑھے 3سال کے دوران وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آ ئے ہیں، وزیراعظم سندھ چند دنوں کے لیے یہاں آئیں، وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کے بجائے عملی طور سندھ کے لیے منصوبے دیں، وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکلیف تو ہوگی، وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے تعمیر کی ہے، وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں پورے ملک کے عوام کا مفت علاج ہوتا ہے، فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابقہ وفاقی حکومت کے منصوبے تھے جس پر موجودہ نااہل وزیر اعظم اپنی تختیاں لگا رہا ہے۔

سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے چیئرمین کیساتھ براہ راست مناظرے پر بٹھا دیں، بلاول ان کو 5 منٹ میں چت نہ کریں تو ہم خود کوجیالا نہیں کہیں گے، عمران خان کی حکومت کی وجہ سے لوگوں کاجینا محال ہوگیا ہے، وزیراعظم سندھ میں کبھی 2یا 3روزہ دورے پر نہیں آئے، سندھ کے دورے پراس طرح آتا ہے جیسے لوگ باہر جا کر کھانا کھاتے ہیں، عمران خان جب سے وزیراعظم بنے کوئی رات سندھ یا کراچی میں نہیں گزاری۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اورآصف زرداری کو میچور سیاستدان ماناجاتا ہے امریکاکا صدر اگر فون نہیں کرتا ہے تو سزا پاکستانیوں کومت دو، اسد عمر خود کو کراچی کا کہتا ہے مگر الیکشن اسلام آباد سے لڑا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منہ کو خون لگا ہوا ہے کراچی کے شہریوں نے بہت بھگت لیا ہے اب کراچی کے شہری خونریزی نہیں چاہتے ہیں شہری اب ایم کیو ایم نہیں چاہتے ہیں لوگوں کو لڑانے کی سازش نہیں ہونے دیں گے۔

شازیہ عطا مری نے وزیراعظم کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر کراچی کو ماموں بنانے کی کوشش کی اور وزیر اعظم جھوٹوں کے سردار ہی نہیں پگ دار بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ کیا عمران خان حکومت نے کل کراچی کی بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی نہیں کی؟، عمران خان اور مودی کا کراچی کے لیے پلان یکساں ہے جبکہ ماس ٹرانزٹ کو جنگلا بس کہنے والے کو فیتا کاٹتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہیے تھا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کوئی تو اپنے بھی ایک منصوبے کا افتتاح کر کے عوام کو بتائیں، گرین لائن منصوبے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوا، اس کے بھی ٹرائل کا افتتاح کمال کی تبدیلی ہے، وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا جس کا نہ سَر ہے اور نہ ہی پاؤں ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس سروس کو جنگلا بس کہنے والے آج کسی اورحکومت کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں، اعلانات پر مبنی حکومت کا نام اعلان خان ہونا چاہیے، ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں، 31 جنوری کو شہر کے لیے 50 نئی بسیں لارہے ہیں۔

 

The post عمران خان نواز شریف کے منصوبے پر اپنی تختیاں لگاتے ہیں، ن لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rXbusU

گذشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں ملک میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، دال چنا 4روپے 20 پیسے، دال ماش سات روپے سات پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے دال مونگ تین روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن ایک روپے 93 پیسے پیاز 64 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا کیلے کی قیمت میں 3.34 فیصد، دال مسور3.29 فیصد، دال چنا 2.83 فیصد، دال مونگ 2.32 فیصد، واشنگ سوپ 2.19 فیصد ،1.65 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپے 71 کمی ہوئی ، آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے ،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے 41 پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

The post گذشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yg9RaT

ملکی توانائی اور خیبر پختونخوا کے 5 شہروں کیلیے 68 کروڑ ڈالر کی منظوری

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور خیبر پختونخوا کے پانچ شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس سلسلے میں گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی، انتظامی اور تکنیکی اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل، گھریلو، شہری اور دیہی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر جبکہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا کے پانچ شہروں میں صاف پانی کی فراہمی، صحت اور صفائی ستھرائی کی سہولیات پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اربن ڈیویلپمنٹ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے لیے منظور کردہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں 38 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔

رقم سے خیبرپختوانخوا کے پانچ شہروں ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی تین سہولیات اور متعدد غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی منصوبے کا حصہ ہےمنصوبے پر عمل درآمد سے خیبرپختوانخوا کی 35 لاکھ آبادی کو بنیادی شہری سہولیات میسر ہوں گی جس میں ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو پانی کے نئے کنکشن اور اسمارٹ واٹر میٹر کے تنصیب شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پروگرام میں توسیع کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

The post ملکی توانائی اور خیبر پختونخوا کے 5 شہروں کیلیے 68 کروڑ ڈالر کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oFrJZu

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

 پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔

The post الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ybLvPr

مشقیں جوانوں کی جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ مشقیں جوانوں کے اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

آرمی چیف نے سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے، مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں کردار ادا کرتی ہیں۔

The post مشقیں جوانوں کی جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dCh6Ar

عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، شہباز شریف

 لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے “سستے پاکستان” کی اصل حقیقت، عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے “سستے پاکستان” کی اصل حقیقت، نیپرا کا نوٹی فیکیشن عمران نیازی کو بھیجا جائے تاکہ انہیں “سستے پاکستان” میں غریبوں کی سچائی کا شاید کچھ احساس ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیاگیا، عمران خان کہتے تھے بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے ، ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں، ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی۔

صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، پھر بھی گردشی قرض دوگنا ہوگیا، حکومت مہنگائی میں اضافے اور قومی آمدن میں کمی کی دوہری تلوار سے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے، مہنگے ترین ایندھن سے بجلی بنا کر مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے تازہ چارج شیٹ ہے۔ یہ حکومت نہیں، اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، اس سے نجات میں ہی ملک اور قوم کی حیات ہے۔

The post عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31PFpb6

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

 کراچی: سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

The post ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lS35mG

گورنر سندھ نے غیر قانونی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غیر قانونی عمارتوں اور خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا آرڈیننس اعتراض لگاکر واپس کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے غیر قانونی عمارتوں اور خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا بھجوایا گیا آرڈیننس مسترد کردیا ہے۔

گورنر سندھ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ آرڈیننس کی کسی شق میں یہ بات شامل نہیں کہ خلاف قانون تعمیرات اور عمارتوں کے ذمہ داروں کو کیا سزا و جرمانہ ہوگا۔ اس میں ایک معین تاریخ مقرر دی جانی چاہیے کہ کمیشن کب سے کہاں تک عمارتوں کو ریگولیٹ کرے گا ، اس میں واضح ہونا چاہیے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی عمارت کو ریگولرائز نہیں کیا جائے گا۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی کوئی عمارت ریگولائز نہیں ہونی چاہیے ، کمیشن کے فیصلے اکثریت یا اتفاق رائے سے ہونے چاہییں۔ آرڈیننس میں واضح کیا جائے کتنے ارکان کا کورم ہو اور کسی کی سیاسی وابستگی نہ ہو۔

The post گورنر سندھ نے غیر قانونی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا آرڈیننس مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pKMVwv

عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، بلاول

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، انہیں معاف نہیں کریں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے مقامی سے عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکا مارا گیا ہے، آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، پاکستان پیپلز پارٹی 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جائے گا۔

The post عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y9PE6k

اپوزیشن ریت کی دیوار ہے جو اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے صحت اور راشن کارڈ سے متعلق بتایا کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کو30 فیصد ریلیف ملے گا تاہم سندھ اس سہولت سے محروم رہے گا، صوبائی حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اندرکی لڑائی ہی ختم نہیں ہورہی، اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی حکومت پرکرپشن کا شائبہ تک نہیں آیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سروے میں حکومت پرکوئی الزام نہیں لگا، لوگوں کااعتماد بحال ہورہا ہے طویل عرصے بعد عوام کو کرپشن فری حکومت ملی۔

اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ ملک میں رواں برس 5 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم 80 لاکھ ٹن چاول چین کو برآمد کرنے کے خواہاں ہیں ، زراعت میں ترقی اورجدید الات کے لیے چین کے مل ساتھ کام کریں گے۔

The post اپوزیشن ریت کی دیوار ہے جو اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GouBQg

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان مشینوں کا استعمال صرف میئر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں ہوگا۔

ووٹنگ مشینز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مئیر کےانتخاب کے لئے 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر الگ الگ ای وی ایم استعمال کی جائے گی۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کو 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہیں جب کہ 800 مشینوں کو بیک اپ کے لئے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے علاوہ تکنیکی معاونت بھی مانگی ہے، خط میں الیکشن کمیشن نے پراجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، مشینوں کی پروڈکشن، مشینز کی ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول مانگا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس رسک مینمجنٹ اور سیکیورٹی میکنزم سرٹی فکیشن سمیت پولنگ اسٹاف کی تربیت دے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئندہ برس ہوگا۔

The post اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pGrtsz

آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی جنرل کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور 11 ساتھیوں سمیت ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک 

واضح رہے کہ جنرل بپن راوت ایئر بیس سے اپنی اہلیہ اور 12 ساتھیوں سمیت ملٹری کالج کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

The post آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی جنرل کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oAjJsx

طالبعلم کیساتھ زیادتی کر کے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان گرفتار

 اسلام آباد: پولیس نے طالبعلم کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ تین ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ متاثرہ طالبعلم کے والد کی درخواست پر فوری طور مقدمے کا بھی اندراج کیا گیا۔

ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں تنویر ملک، محمد فیضان اور حسنین شامل ہیں۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی، کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا تھا کہ  ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

The post طالبعلم کیساتھ زیادتی کر کے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IvHBWj

پنجگورمیں گولیوں سے چھلنی 5 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: حانے تل کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ 

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے حانے تل کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

The post پنجگورمیں گولیوں سے چھلنی 5 افراد کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IvHavb

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہر والی سیل کا انکشاف

لاہور: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کیلئے سرکاری مہروالی مخصوص سیل اور حساس آلات کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ 

محکمہ کسٹمز سنٹرل زون نے ڈیرہ غازی خان سے واہگہ جانے والے کنٹینر پر لگے بوگس ٹریکر اور کسٹم سیل پکڑ لئے، جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہروالی مخصوص سیل اور حساس آلات کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ کسٹم نے بتایا کہ کنٹینر چمن سے واہگہ کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت لے جایا جارہا تھا، واہگہ بارڈر پر کنٹینر کو بھارتی ٹرک پر منتقل کیا جانا تھا، کنٹینر میں بھارت کیلئے ڈرائی فروٹ کی کھیپ ظاہر کی گئی لیکن اس میں کروڑوں روپے مالیت کا سگریٹ، چھالیہ اور کیمیکل موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹریکر فراہم کرنے والی کمپنی کے دو ٹریکرز کنٹینر پر نصب جب کہ یکساں نمبر والے دو ٹریکر واہگہ میں کمپنی دفتر میں موجود ہیں، محکمہ کسٹم کے بعض اہلکاروں نے سمگلرز کو ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز پر لگائے جانے والی مخصوص کسٹم سیل فراہم کیں، ٹریکرز اور سیل کی اسمگلرز کو فراہمی میں مبینہ طور پر کسٹم اہلکار اور نجی کمپنی کا اسٹاف شامل ہے۔

کلکٹر کسٹم ملتان عمران چوہدری نے تمام انکشافات کے حوالے سے رپورٹ ایف بی آر کو ارسال کردی ہے، جب کہ اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹریکر فراہم کروالی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئےہیں، اور ٹریکرز کی اسمگلرز کے پاس موجودگیکے بارے میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ جب کہ ایف بی آر نے مخصوص ٹریکرز اور کسٹم سیل سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے پر تمام نظام کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ٹریکرز اور کسٹم اسٹیکرز کے اجراءکو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

The post افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہر والی سیل کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Gr9TPM

سالانہ سرچ 2021؛ گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان کردیا

کراچی: گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے یہ وہ سرچز ہیں جن کے باعث، 2020ء کے مقابلے میں 2021ء کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔

اس فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور اینیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں اور ملک میں گزشتہ برس کے مقابلے میں، ایک منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔ سنہ 2021ء کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔ ذیل میں مقبول ترین سرچز دی گئیں ہیں:

مقبول ترین سرچز:

1۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

2۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

3۔ پاکستان سپر لیگ

4۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

5۔ ٹی 20 ورلڈ کپ

6۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے

7۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ

8۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

9۔ پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ

10۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

اس سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔ٹاپ موویز اور ٹیلی ویژن شوز کی فہرست میں مقبول پاکستانی ڈراما’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈراما ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو ٹیلی ویژن کا ڈراما ’ہر پل‘اور’رنگ محل‘تھے۔مکمل فہرست ذیل میں دی گئی ہے:

مقبول ترین موویز اور ٹی وی ڈرامے:

1۔ اسکوئیڈ گیم

2۔ خدا اور محبت

3۔ چپکے چپکے

4۔ رنگ محل

5۔ رادھے

6۔ بگ باس 15

7۔ منی ہیسٹ

8۔ ارطغرل

9۔ بلیک وِیڈو

10۔ ایٹرنلز

11۔ کورلوس عثمان

گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے،سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔  مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہیں:

مقبول ترین ایتھلیٹس:

1۔ شعیب ملک

2۔ آصف علی

3۔ فخر زمان

4۔ شاہین آفریدی

5۔ حسن علی

6۔ محمد رضوان

7۔ شاداب خان

8۔ عابد علی

9۔ دانش عزیز

10۔ حارث رؤف

The post سالانہ سرچ 2021؛ گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pzTuC4

پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے، وزیراعظم

 پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے، ہمیں کہا گیا کہ کدھر ہے نیاخیبرپختونخوا؟، جب ہم حکومت میں آئے تب کے پی دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا اور بہت خوف تھا، ہم نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتربنایا اور غربت کو تیزی سے کم کیا، ہمارانصب العین پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے اور یہاں دیگر ممالک  کے مقابلے میں  مہنگائی نہیں  ہے ، ہم دنیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں، موسم سرما کے بعد  اشیائے خورونوش کی قیمتیں  کم ہوجائیں گی، ہمیں عوام کی مشکلات میں کمی  لانی  اورانہیں  سہولیات فراہم کرنی ہوں گی، ہم لوگوں  کو تکنیکی   تعلیم اورہنر سکھائیں گے، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس  جو بھی پیسہ اکھٹا ہوتاہے وہ  ماضی میں لیے گئے قرض کی ادائیگی پر جاتاہے، قرض کی مد میں ادائیگی نہ کرنی ہوتی  تو  ہم مزید اچھے فلاحی کام  کرسکتے تھے۔

وزیراعظم عمران  خان نے مزید کہا کہ ہماری آمدن ،ٹیکس اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے، ہم صنعتوں کی بحالی کی طرف گامزن ہیں، گلگت  بلتستان  اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں لوگوں کوصحت کارڈ ملے گا، جو غریب اورسفید پوش دونوں کے لیے ہے۔

The post پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dvZGVX

کرپشن پر حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ کرپشن پر حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ بدعنوانی کی روک تھام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ کرپشن کے خلاف متعلقہ صوباء محکموں اور نیب کے مابین مربوط روابط کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے بدعنوانی کے سد باب کے لئے نیب کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی پر قابو پائے بغیر انصاف اور خوشحالی پر مبنی معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، کرپشن پر حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ترقیاتی وسائل کا صیح استعمال صوبا ئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، منصوبوں کے فنڈز کے صیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی اور وزیراعلی معائینہ ٹیم کو کرپشن کے خلاف مزید فعال کیا جا ئے گا۔

The post کرپشن پر حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے، وزیراعلی بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lN7eZ4

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرتباہ،جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا خدشہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سوارتھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ 5 لاشوں کوہیلی کاپٹرکے ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ 2افراد کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اورموجود ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

The post بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرتباہ،جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dsirK1

سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کا اہم بیان سامنے آگیا

 اسلام آباد: سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزیر اعظم آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ اس دن میرا جذبہ یہی تھا کہ کسی طرح سری لنکن شہری کو بچا لوں، چاہتا تھا کہ کوئی ایسا واقعہ نہ پیش آ جائے کہ ملک کا نام خراب ہو۔

ملک عدنان نے کہا کہ شاید یہ قتل قوم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہو، یہ واقعہ  پورے پاکستان کی سوچ کو بدل دے گا، سوچ بدلے گی تو آنے والی نسل کی بہتر پرورش ہو گی۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں بحیثیت فیکٹری مینجر ملازمت کرنے والے سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کو توہین مذہب کے الزام میں مشتعل افراد نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں پریا نتھا کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

ملک عدنان نے پریا نتھا کو مشتعل افراد کے تشدد سے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ نہ بچا سکے۔ ملک عدنان کی اس کوشش پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

The post سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rK3GdW

جب تک زندہ ہوں سانحہ سیالکوٹ جیسا واقعہ دوبارہ ہونے نہیں دوں گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کسی نے بھی اسلام یا نبی ﷺ کا نام استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے انسان پر ظلم کیا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

سیالکوٹ کے سانحہ میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے عدنان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدنان آپ اکیلے ایک آدمی تھے جو حق پر کھڑے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تاریخ آپ کو ایک بہادر کے طور پر یاد رکھے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا تھا۔ آپ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ خبر پڑھیں : سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا 

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسلام اور توہین رسالت ﷺ کے نام پر چند لوگ خود ہی فیصلہ کرلیتے ہیں اور خود ہی سزا بھی دے دیتے ہیں اور اگر خوش قسمتی سے الزام کا سامنے کرنے والا زندہ بچ جائے اور گرفتار ہو کر جیل پہنچ جائے تو نہ تو کوئی وکیل کیس لڑنے کی ہمت کر پاتا ہے اور نہ ہی کوئی جج کیس سننے کو تیار ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کوئی بھی اسلام یا نبی آخری الزماں ﷺ کے نام پر کسی پر ظلم کرے گا ہم اسے کسی بھی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد قوم کو دوبارہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش پر شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے مقتول سری لنکن منیجر کے لواحقین کے لیے ایک لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں جب کہ ان کی تنخواہ تاحیات اہل خانہ کو ملتی رہے گی۔

اس تقریب میں سری لنکن ہائی کمشنر سمیت وفاقی وزرا اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو بہادر شہری عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جائے گا۔

 

 

The post جب تک زندہ ہوں سانحہ سیالکوٹ جیسا واقعہ دوبارہ ہونے نہیں دوں گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31CUAVl

ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کو نجی سوسائٹیز پر مویشی منڈی لگانے سے روک دیا گیا

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی جائیدادوں پر قبضہ کرکے مویشی منڈی لگانے کیخلاف درخواست پر ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کو نجی سوسائٹیز پر مویشی منڈی لگانے سے روک دیا۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ کے روبرو نجی جائیدادوں پر قبضہ کرکے مویشی منڈی لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جواب جمع نہ کرانے پر عدالت ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب، 6 سال بہت ہوتے ہیں۔ 6 سال سے جواب نہ آنے کا کیا مطلب؟ اس کا مطلب ہے درخواستگزار ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے موقف دیا کہ ممکن ہے نجی سوسائٹی سے معاہدہ کرکے منڈی کا حصہ بنایا جاتا ہو۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ کسی سوسائٹی کا معاہدہ دکھائیں۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کنٹونمنٹ ملیر کے وکیل سے استفسار کیا کہ بزنس کرنا آپکے مینڈیٹ میں شامل ہے؟ کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نہیں ہم تو صرف سروس فراہم کرتے ہیں۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جہاں منڈی لگتی ہے کیا وہ زمین آپ کی ہے؟ آپ اسٹیٹ ہیں آپ کا کام نہیں ہے کاروبار کرنا۔ اگر اسٹیشن کمانڈر ملیر کسی سوسائٹی میں جاکر کہے، پارک کی زمین چاہیے منڈی کے لئے تو کس کی جرات ہوسکتی ہے کہ منع کرے۔ یہ اسٹیشن کمانڈر کا کام نہیں ہے منڈیاں لگوانا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ منسٹری آف ڈیفنس کا اس منڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کو نجی سوسائٹیز پر مویشی منڈی لگانے سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آئندہ کسی نجی سوسائٹی کو مویشی منڈی میں شامل نہ کیا جائے۔

ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف پاکستان نیول سی این جی ای کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر ہر بار ہماری اراضی پر قبضہ کرلیا جاتا ہے۔ سوسائٹی میں زبردستی گھس کر پارکس تک تو تباہ کردیا جاتا ہے۔ درخواست 2016 میں دائر کی تھی اور ہر سال یہی ہوتا ہے۔

The post ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کو نجی سوسائٹیز پر مویشی منڈی لگانے سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pyJ6u9

طورخم بارڈر کےقریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کےقریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے طورخم بارڈر کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق اے این ایف نے طورخم کے قریب  گاڑی نمبر K2973 کو روک کر چیک کیا تو انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 250 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی منشیات میں 96 کلو چرس، 47 کلو گرام سے زائد آئس، 57 کلو گرام افیون، 51 کلو گرام بھنگ  شامل تھی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی سے قیمتی پتھر بھی برآمدہوئے ہیں۔ اے این ایف  نے نور الحق نامی ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

The post طورخم بارڈر کےقریب 250 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DxvnsH

حکومت کیخلاف نیب کے کچھ نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، چیئرمین نیب

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا 100 فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب نہ ماضی میں ہوا نہ کبھی ہوگا، حکومت کیخلاف نیب کے کچھ نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے شرکت کی۔

چیئرمین پی اےسی نے آڈٹ حکام کو کہاکہ آپ نے نیب کو چار سال کی کلین چٹ دی ہے، آپ نے نیب کے سوا کسی وزارت کی ضمنی گرانٹس کو اس طرح سیٹل نہیں کرنے کا کہا،اسکا مطلب ہے کہ ہمارے پاس اختیار آگیا کہ جتنا مرضی پیسہ ریگولرائز کردیں،سپلمنٹری گرانٹ کیوں لی گئی،اگر اس کی فنانس نے اجازت نہیں دی تو پھر کیوں لی گئی۔

نیب حکام نے کہاکہ3.30 بلین ہماری گرانٹ تھی اس سال تنخواہوں میں اضافے کیوجہ سے گرانٹ لی گئی۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ حکومت پاکستان نے منظوری دی، ملازمین کی تنخواہیں بڑھیں اور اس کی ادائیگی ہوئی۔

بعدازاں چیئرمین نیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اپنے اس موقف پر قائم ہوں اگر نیب کی کارکردگی سے پی اے سی کو مطمئن نہ کر سکا تو گھر چلا جاؤں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آٹا چینی گندم اسکینڈل کا کیا ہوا۔ چیئرمین نیب نے جواب دیا کہ آٹا گھی چینی اسکینڈل نیب کے پاس نہیں آئے، ایف آئی اے کے پاس ہے ان سے پوچھیں، حکومت کیخلاف نیب کے کچھ نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں،کیا سبطین خان کیخلاف کیس کسی کو نظر نہیں آتا،بی آر ٹی، مالم جبہ ، بلین ٹری منصوبوں پر تحقیقات جاری ہیں، بی آر ٹی کا سوال کرنے سے پہلے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں، بلین ٹری کے بارے میں کارروائی سپریم کورٹ نے روک دی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن آپ سے مطمئن نہیں۔ اس پر چیئرمین نیب نے کہاکہ صرف وہ چند لوگ مطمئن نہیں جن کے خلاف مقدمات ہیں۔

The post حکومت کیخلاف نیب کے کچھ نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GBPojN

بلوچستان میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کردیا گیا

 کوئٹہ: بلوچستان میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 ٹیچرز کو مستقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی مستقل تقرری کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، صوبائی وزرا سمیت اپوزیشن اراکین نے بھی شرکت کی۔ گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 ٹیچرز کو مستقل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج آپ لوگوں کو تقرری کے آرڈر دے کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ہماری ایک چھوٹی سی کوشش سے 14 سو سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج اس وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا، ہماری حکومت لوگوں کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

The post بلوچستان میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EAtHjs

سیالکوٹ واقعہ پرعلما کرام کا جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان

 اسلام آباد: علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمشنرسے ملاقات کی اورسیالکوٹ واقعہ پراظہارتعزیت کیا۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ تقی عثمانی،  علامہ عارف واحدی، قاری حنیف جالندھری، علامہ امین شہیدی، عبدالخبیر آزاد،ابوالخیر زبیر، حامد سعید کاظمی اور علامہ ساجد میر سمیت دیگر علما کرام پرمشتمل وفد نے  سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما سے اظہار تعزیت کیا۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے تمام مکاتب فکر سمیت پورےے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ سری لنکا برادرملک ہے۔ توقع ہے اس واقعہ سے پاکستان اورسری لنکا کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

قاری حنیف جالندھری نےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا علما کرام جمعہ 10دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے۔ تمام مساجد اورامام بارگاہوں میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی جائیگی۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام نے سری لنکا کے ہائی کمشنرسے تعزیت کی ہے۔ سری لنکا کویقین دلاتا ہوں کہ ہم انصاف دلائیں گے۔

حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر غمگین ہیں۔سینیٹرپروفیسرساجد میر نے سیالکوٹ سانحے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہ شدت پسندی پاکستان اوراسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار ضرورت میں ہماری مدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی  یقین دہانی کرائی ہے۔

 

The post سیالکوٹ واقعہ پرعلما کرام کا جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ouFp9y

پاکستان کے معاشی اعشاریے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریئے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔

عمران خان نے اسلام آباد میں میکرو اکنامک مشاورتی گروپ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر توانائی حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو موجودہ ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال، میکرواکنامک اعشاریوں میں بتدریج بہتری، ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود معاشی ترقی کی شرح کو بڑھانے اور پائیدار بنانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گئے

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت ایک فی صد مزید اضافے کا امکان ہے، ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بدولت گردشی قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے، ریونیو میں 35 فی صد اضافہ، جس میں صرف ٹیکس کی مد میں ہی 32 فی صد اضافہ، برآمدات میں اضافہ، بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداور اور ویلیو ایڈیشن میں اضافہ خوش آئند ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں متوقع کمی کی وجہ سے عوام تک ریلیف پہنچانے میں معاونت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے معاشی مشاورتی گروپ کے اراکین کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور معاشی ریلیف کو عوام تک جلد پہنچانے کے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریئے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، حکومت نے نہ صرف گزشتہ حکومت کے وراثت میں چھوڑے ہوئے معاشی بحرانوں بلکہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا. اب معیشت پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداوار، ویلیو ایڈیشن، ریونیو اور برآمدات میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں، رواں مالی سال کے اختتام پر معاشی ترقی گذشتہ مالی سال سے بھی زیادہ ہونے کی امید ہے۔

The post پاکستان کے معاشی اعشاریے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31A60Jh

رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

 اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق پراسس شروع کریں، ان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے، خدشہ ہے کہ رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں۔ خط میں کہا گیا کہ رانا شمیم کے بیرون ملک جانے سے عدالتی کارروائی متاثر ہو گی، 13 دسمبر کو سماعت ہے اس لیے فوری پراسس کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

مرحومہ بیوی سے کیا وعدہ نبھانے کےلیے بیان حلفی دیا

رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حلفیہ طور پر کہا ، ثاقب نثار کا ان حقائق پر سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں ، ثاقب نثار سے گفتگو گلگت میں ہوئی جو پاکستان کی حدود سے باہر ہے، میں نے بیان حلفی پبلک نہیں کیا اور میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی ، اپنی زندگی کے دوران پاکستان میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا بیان حلفی پیر تک نہ آیا تو فرد جرم عائد کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ

رانا شمیم نے کہا کہ برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا، واقعہ ثاقب نثار کیساتھ 15 جولائی 2018 کی شام چھ بجےکی ملاقات کاہے، مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا، بیان حلفی مرحومہ اہلیہ سے کیا وعدہ نبھانے کیلئے جذباتی دباؤ میں کیا، بیان حلفی کسی سے شئیر کیا نہ ہی پریس میں جاری کیا ، عدلیہ کو متنازعہ بنانا مقصد نہیں تھا، جو کچھ ہوا اس پر افسوس کا اظہار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

رانا شمیم نے جواب میں مزید کہا کہ لندن میں ریکارڈ بیان حلفی سربمہر لفافے میں پوتے کو دیا  اور اسے واضح ہدایت کی تھی کہ بیان حلفی نہ کھولا جائے نہ پبلک کیا جائے، مجھے نہیں پتہ رپورٹر کو بیان حلفی کس نے جاری کیا۔

رانا شمیم کا ہراساں کیے جانے کا الزام

سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیچھے ایجنسیاں لگی ہیں وہ میری گاڑی کا پیچھا کرتی ہیں، ابھی تک مجھے کسی نے دھمکیاں نہیں دیں، مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے، مجھے دھمکی نہیں ملی صرف پیچھا کرتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ وہ آپکی سیکورٹی کے لیے بھی ہوسکتی ہے۔ جج شمیم نے جواب دیا کہ پتہ نہیں ان سے پوچھیں جو پیچھے آتے ہیں۔

رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ رانا شمیم کا پیچھا کررہے ہیں، انہیں یہاں ہراساں کیا جا رہا ہے، پیچھا بھی کیا جا رہا ہے، برطانیہ میں انکے پوتے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

وکیل رانا شمیم نے جواب دیا کہ ثاقب نثار سے متعلق آڈیوز ویڈیوز کا مجھے معلوم نہیں، میری رائے یہ ہے اس مسئلہ کو زیادہ ہوا نہ دی جائے۔ اس معاملہ کو یہیں پر روک دیا جائے، کیا پاکستان میں توہین عدالت کا یہی مسئلہ ہے باقی مسائل ختم ہو چکے۔

The post رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pBBarY

اپوزیشن لانگ مارچ کی تاریخ بدلے ، پھر نہ کہے کہ راستے بند کردیے، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 23 مارچ کو لانگ مارچ کی تاریخ بدلے ، ورنہ پھر نہ کہے کہ راستے بند کردیے۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ قابل مذمت ہے اور پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی سازش ہے، سری لنکن ہائی کمشنر کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،  ملک کو بدنامی سے دوچار کرنے والا واقعہ ہوا ہے، سیالکوٹ کے مسئلے پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پہلی اپوزیشن ہے جو چار ماہ پہلے قومی دن پر احتجاج کا اعلان کر رہی ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کے احتجاج کی تاریخ بدلے ، 23مارچ کی تاریخ پر اعتراض ہے، اس دن فوجی پریڈ ہوتی ہے اور یہ پاک فوج کا عالمی سطح پر منایا جانے والا دن ہے،  لانگ مارچ 15 روز پہلے یا 7 روز بعد کرلیں کیوں کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے لیے ہمارا سارا جنگی سامان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیشتر کور ہیڈ کوارٹرز بھی جی ٹی روڈ پر ہیں، اسی لیے 6، 7 روز پہلے اسلام آباد کے بعض راستے بند کردیے جاتے ہیں، اپوزیشن اپنے طریقے پر غور کرے، پھر اعتراض نہ کرے کہ ہمارے راستے بند کردیے گئے، میں 3 ماہ بعد اس پر بات کروں گا کہ اس کا کیا حل نکالا جائے لیکن اپوزیشن کو غور و فکر کی دعوت دیتا ہوں کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن نے ساڑھے 3 سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی غلط کیا، مولانا اس تاریخ پر ازسرنو غور کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب اسلام آباد آئے تھے وہ وقت اپوزیشن کے احتجاج کا تھا ، اب تو نئے الیکشن کا دور آگیا ہے، مولانافضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد اور ہیں، پہلی جماعتیں ہیں جو 4 ماہ کا وقت دے کر کمپنی کی مشہوری کر رہی ہیں، نگران حکومت نہیں آرہی، عمران خان مدت پوری کریں گے، عمران خان تین چار ماہ میں مہنگائی ختم کریں گے۔

 

The post اپوزیشن لانگ مارچ کی تاریخ بدلے ، پھر نہ کہے کہ راستے بند کردیے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dqCl7U

بلدیاتی اسپتال پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا اعلان

 کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا ہے کہ کے ایم سی سے ملنے والے اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سندھ میں مثالی ہے یہ کسی اورصوبے میں نہیں ان کا کہنا تھاکہ میں نے پی ایم ڈی سی کو سندھ کے میڈیکل کالجوں سے متعلق خط لکھاتھا لیکن ان کی طرف سے جواب دیا گیا ہے کہ ہم 65 فیصدمارکس سے نمبرکم نہیں کرسکتے۔

پیر کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ ہم محکمہ صحت میں 33 منصوبے مکمل کرنے جارہے ہیں، این آئی سی وی ڈی، فاطمید سمیت بہت سے ادارے ہیں جن کوگرانٹ دیتے ہیں،چائلڈ لائف فاؤنڈیشن اورپی پی ایچ آئی سے ماں اوربچے کی صحت کے پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے معاہدہ کیاہے،ہم چاہتے ہیں کہ ماں اوربچے کے صحت کے پروگرام کوبیسک ہیلتھ یونٹس میں زیادہ توجہ دیں۔

انھوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سندھ میں مثالی ہے یہ کسی اورصوبے میں نہیں ہے، ماں اوربچے کے پروگرام پرتوجہ دینے سے اموات میں کمی آئی ہے یہ پروگرام گورنمنٹ ڈسپینسریزتھرمیں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرشروع کرارہے ہیں،کمیونٹی مڈوائف کے ذریعے بھی سہولت دی جارہی ہیں، ایمبولینس سروس بھی دی جائے گی،ماں اوربچے کی صحت اہم ہے۔

ڈاکٹر عذرا نے کہاکہ ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں ہم نے سہولتیں بڑھائی ہیں،لور بون میرولیورٹرانسپلانٹ نشے کے عادی افراد کاسینٹر،گامانائیف سینٹرسمیت اہم اقدامات کیے گئے ہیں،گمزمیں بھی جدید طریقہ علاج کی تمام سہولیات دی ہیں جس سے پوراملک مستفید ہورہا ہے،پروٹون تھراپی یونٹ بھی گمزمیں دیاہے، ریفارمز سپورٹ یونٹ بنانے جارہے ہیں۔صحت مند زندگی کے لیے اوراپنے آپ کوبیماریوں سے بچاؤکے لیے آگاہی دیں گے،ٹیلی ہیلتھ یونٹ بھی بنائے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ سندھ میں علاجمفت ہے اوپی ڈی انشورنس میں نہیں ہے،بلڈ پریشرذیابیطس کے لیے زندگی بھردوائی کھانی پڑتی ہے یہ کوربھی نہیں ہے،دوسرے صوبوں میں گورنمنٹ اسپتالوں کی صورتحال خراب ہورہی ہے،انشورنس کے پیسے پرائیویٹ اسپتالوں کوملیں گے، ہم چاہتے ہیں معیاری علاج سب کے لیے ہو۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے پی ایم ڈی کیٹ کوخط لکھا تھا جس میں میرٹ پچاس فیصد کرنے کی سفارش کی گئی تھی لیکن ان کا کہنا جواب آیا ہے کہ ہم 65فیصدمارکس سے کم نہیں کرسکتے،میڈیکل یونیورسٹیزکے معیارکوبہتربناناچاہیے لیکن معیارکے نام پرآؤٹ مضامین سے یہ مختلف ٹیسٹ لے رہے ہیں پی ایم سی ایکٹ میں جوتبدیلیاں لائی گئی ہیں وہ ناگوارہیں آنے والی جوبھی حکومت ہوگی اس ایکٹ کی نفی کرے گی۔

انھوں نے کہاکہ کے ایم سی سے محکمہ صحت سندھ کو ملنے والے اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرچلائیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کوبہترصحت کی سہولت دیں، نجی انتظامیہ اسپتال چلائے گی محکمہ صحت صرف مانیٹرنگ کرے گا۔

The post بلدیاتی اسپتال پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ovdg21

لاہور: ماڈل ٹاؤن بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج

لاہور میں ماڈل ٹاؤن بخشی خانے سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قیدیوں کے بخشی خانے سے فرارکے مقدمے میں کوٹ لکھپت اورکیمپ جیل سے پیشی پرآئے 21ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔

بخشی خانے سے قیدیوں کے فرارکی ایف آئی آر کے مطابق 21ملزموں کی مدد سے 11قیدی فرارہوئے۔ کوٹ لکھپت جیل سے 90 اورکیمپ جیل سے 76 قیدی بخشی خانہ لائے گئے۔

دونوں جیلوں کے قیدیوں نے ایکدوسرے کو دیکھ کر شور کیا اور اشتعال دلایا۔ قیدیوں نے پہلے بخشی خانے کے واش روم کی دیوار گرائی اورپھر اینٹوں اورپتھروں سے پولیس اہلکاروں اورمحرر پرحملہ کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق قیدیوں نے بخشی خانے میں توڑپھوڑ بھی کی۔ پولیس پرپتھراؤ کرتے ہوئے 11 قیدی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

The post لاہور: ماڈل ٹاؤن بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rGcz88

کراچی؛ اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پولیس مقابلہ جعلی نکلا

 کراچی: اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پولیس مقابلہ جعلی نکلا جبکہ جاں بحق ہونے والا نوجوان انٹر کا طالبعلم اور ٹرانسپورٹر کا بیٹا تھا۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پیر کی شب پولیس مقابلے کے حوالے ترجمان کراچی پولیس اعلامیہ جاری کیا جس میں کہ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے مارے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور 5 گولیاں برآمد کیں، بعدازاں عباسی شہید اسپتال میں پولیس کے جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد حاجی لیاقت اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی اور پولیس کے جعلی مقابلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انھوں نے بتایا کہ بتایا کہ میرا بیٹا ارسلان انٹر کا طالبعلم تھا جو اپنے دوست کے ہمراہ کوچنگ سینٹر آیا تھا لیکن اورنگی پونے پانچ تھانے کے اعظم ایس ایچ او نے اسے جعلی مقابلے میں مارا دیا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق بھی وزیرستان سے ہے اور خون کا بدلہ خون ہے ، ، مقتول کا والد حاجی لیاقت ڈمپر ایسوسی ایشن کا عہدیدار بتایا جاتا ہے جبکہ پولیس مقابلے کے بعد ایس ایچ او اعظم گوپانگ اتنی بوکھلاہٹ کا شکار تھے کہ انھیں کئی بار اس حوالے سے فون کیا لیکن انھوں نے ریسیو کرنے سے گریز کیا۔

جعلی پولیس مقابلے کی اطلاع پر ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے ایس ایس پی سینٹرل کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی 24 گھنٹے میں واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات مرتب کر کے رپورٹ پیش کریگی جبکہ ایک پولیس اہلکار توحید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

The post کراچی؛ اورنگی ٹاؤن تھانے کے قریب پولیس مقابلہ جعلی نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ErelO1

حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

 اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے مہیا کی گئیں دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی۔ جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی۔

جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5٫7، بھارت 4٫1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی۔ فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8٫7 بڑھی جبکہ بھارت 5 اور بنگلہ دیش میں 5٫3 فیصد تھی۔ مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9٫1 فیصد تک بڑھ گئی۔

اپریل میں یہ شرح پاکستان میں 11٫1 ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں اس میں 10٫9 فیصد مہنگائی ہوئی جبکہ بھارت میں 6٫3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5٫3 فیصد تھی۔ جون میں پاکستان میں شرح 9٫7 تک پہنچ گئی۔ جولائی میں 8٫4، اگست میں پاکستان میں یہی رہی تاہم ستمبر میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی جبکہ بھارت میں 4٫4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5٫5 فیصد رہی۔

اکتوبر 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9٫2 تک پہنچ گئی۔ اور بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی۔

دوسری جانب ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔

The post حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ouhJ5i

رحیم یارخان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

رحیم یارخان میں چچا زاد بھائیوں نےغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو ماں سمیت قتل کردیا۔

بستی یار محمد کی رہائشی 2 بہنوں نے پسندکی شادی کیلئے دارلامان میں پناہ لے رکھی تھی، انہیں عدالت کے حکم پر کل لواحقین کےحوالے کیا گیا، ان کے گھر پہنچنے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کوقتل کردیا۔

بہنوں کو بچاتے ہوئےتیسری بہن بھی جان سے چلی گئی جب کہ گولی لگنےسے لڑکیوں کی ماں بھی چل بسی۔ پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

The post رحیم یارخان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EyMU54

شوکت ترین کا ووٹ کراچی سے کے پی کے منتقل، اعتراضات مسترد

 پشاور: مشیر خزانہ شوکت ترین کے خیبر پختون خوا سے سینیٹر بننے کی کوشش پر الیکشن کمیشن نے جے یو آئی اور اے این پی کے اعتراضات مسترد کردیے۔

جے یو آئی کی جانب سے امیدوار ظاہر شاہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین کے خلاف تحریری اعتراض جمع کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کراچی کے مستقل رہائشی ہیں اور ان کی عارضی رہائش اسلام آباد ہے، 28 نومبر کو شوکت ترین نے سینیٹ انتخابات کے اعلان کے بعد مردان میں ووٹ رجسٹرڈ کیا ہے۔

ظاہر شاہ کے مطابق شوکت ترین کے ووٹ کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے مروجہ طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا، شوکت ترین کراچی میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں اور ان کے ساتھ ایک عوامی عہدہ ہے اس لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شوکت ترین پر اعتراضات کیے ہیں۔

دریں اثنا مشیر خزانہ شوکت ترین الیکشن کمیشن پشاور پہنچے جہاں انہوں نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے اعتراضات مسترد کردیے۔

پشاور الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ مردان میں ووٹ وقت پر رجسٹرڈ ہوا ہے، میں پاکستانی ہوں جہاں سے ووٹ رجسٹرڈ ہے وہاں سے الیکشن لڑ سکتا ہوں،سینیٹ میں آیا تو سینیٹ میں خیبرپختونخوا کے لیے کام کرتا رہوں گا، کراچی میں میرا کوئی ووٹ نہیں ہے، میرا سسرال بھی مردان میں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ خان صاحب کو دوسروں کا ملبہ صاف کرنے کے لیے آئی ایم ایف جانا پڑا، آئی ایم ایف کی اسٹیمپ لگتی ہے تو دیگر ادارے پیسہ دینا شروع کر دیتے ہیں، تین سے چار ماہ میں افراط زر کی شرح نیچے چلی جائے گی۔

The post شوکت ترین کا ووٹ کراچی سے کے پی کے منتقل، اعتراضات مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ex28XZ

انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین لیا گیا، آصف زرداری

 لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے جب آراو دھاندلی کرا کے الیکشن چھینا گیا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے، جنہوں نے اس دھرتی پر نہیں مرنا ان کیلئے کیا مسئلہ ہے، ہم ہر جگہ ان کا مقابلہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ایسے کارکن ہیں جو پارٹی کی خاطر جانیں ہتھیلی پر رکھ کر پھرتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ کے پی کے کا نام تبدیل کیا جائے گا لیکن ہم نے کیا، میرے دماغ میں اب بھی ایسی سوچیں موجود ہیں جس سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن جائے گا بس اللہ ہمیں موقع دے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیابی کی طرف رواں دواں تھے کہ آر او کے ذریعے ہمارا الیکشن ہم سے چھینا گیا جب کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں،ہماری اپنی کمزوریاں آڑے آ جاتی ہیں۔

 

The post انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین لیا گیا، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31E7Nx7

لاہور کی ماڈل عدالت سے 10 سے زائد خطرناک ملزمان فرار

 لاہور: لاہور کی ماڈل عدالت سے 10 سے زائد خطرناک ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے شروع کردیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ماڈل ٹاؤن کچہری میں کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل سے آئے درجن سے زائد ملزمان فرار ہوگئے۔ وکلا کے مطابق ملزمان بخشی خانے سے فرار ہوئے، وہ مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل سے پیشی پر لائے گئے تھے۔

واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹی وی  فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کررہے تھے جبکہ پولیس اہل کار انہیں منع کررہے تھے۔

اس دوران درجن سے زائد قیدی موقع پاکر عدالت سے فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

The post لاہور کی ماڈل عدالت سے 10 سے زائد خطرناک ملزمان فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xVUt3a

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک چلانے اور 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں انتخابات کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ سے محروم، دھاندلی سے حکومت وجود میں آئی، یہ حکومت نااہل اور پبلک کی سپورٹ سے محروم تھی.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کواسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کرے گی، پورے ملک سے عوام اسلام آباد آئے گی، عام آدمی کی غربت، بے روزگاری کے حوالے سے بڑا مظاہرہ ہوگا اور صوبائی سطح پر مارچ کیلئے حکمت عملی طے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نمائندہ سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے جس میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی جائے گی، سول سوسائٹی اور دیگر کمیونٹی کی بھی مشاورت سے ایک بڑا سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں میں استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا مگر یہ کارڈ کب استعمال کرنا ہے اسکا فیصلہ ہم اپنے وقت پر اپنی مرضی سے کریں گے، اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی بھی مذمت کی گئی، آئندہ کیلئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔

قبل ازیں  اجلاس میں پی ڈی ایم جماعتوں کا صوبائی سطح پر بھی مشاورت کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس حوالے سے چاروں صوبوں میں پی ڈی ایم اجلاسز منعقد کیے جائیں گے۔ پی ڈی ایم پنجاب کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ پی ڈی ایم خیبر پختونخوا کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔

اسی طرح پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی کریں گے۔ پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی محمود خان اچکزئی کریں گے۔ تمام رہنما اپنے متعلقہ صوبوں سے کارکنوں کو لانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

 

The post پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y5Ye67

سول و عسکری قیادت کا سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات روکنے کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ

 اسلام آباد: سول اور عسکری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری مسٹر پریانتھا کے قتل کے ظالمانہ فعل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

شرکا نے کہا کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، اس لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا سیالکوٹ واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ

شرکاء نے مینجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرأت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ملک عدنان نے مسٹر پریانتھا دیاوادانگے کو بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا۔

شرکاء نے آنجہانی مسٹر پریانتھا دیاوادانگے کے اہل خانہ سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔

The post سول و عسکری قیادت کا سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات روکنے کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dqLT2Q

مریم اور حمزہ بھی گلوکار بن گئے؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں مریم نواز اور  حمزہ شہباز کی گلو کاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریبات  کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی  حمزہ شہباز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

مریم نواز کا بیٹےکی شادی کی خوشی میں گایا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ حمزہ شہباز نے گانا گنگنایا تو تقریب کے شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

اگست میں لندن میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کے موقعے پر جنید صفدر نے بھی اپنی گلو کاری سے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

The post مریم اور حمزہ بھی گلوکار بن گئے؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DsJQWA

سانحہ سیالکوٹ: مینیجر کو نذرِ آتش اور لاش کو مسخ کرنے والے ملزمان گرفتار

سیالکوٹ: سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن فیکڑی مینیجر پریانتھا کمارا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا ملزم سمیت ایک اور انتہائی مطلوب ملزم امتیاز بلی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو آگ لگانے والے گرفتار ملزم کی شناخت تاحال پوشیدہ رکھی گٸی ہے۔

مزید پڑھیے: سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سانحہ سیالکوٹ سے متعلق مقدمے کا اہم ترین ملزم ہے جبکہ دوسری جانب مرکزی ملزمان کی تعداد 27 ہوچکی ہے۔ پولیس ذرائع نے بیان دیا کہ واقعے میں ملوث 900 میں سے کل 132 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا پولیس کی اور اہم پیش رفت میں سانحے کا انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ امتیاز عرف بلی سری لنکن مینیجر پر تشدد کرنے میں ملوث تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے مگر وہ ہر بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیتا تھا، بالآخر ملزم کو راولپنڈی جانے والی بس سے گرفتار کیا گیا۔

The post سانحہ سیالکوٹ: مینیجر کو نذرِ آتش اور لاش کو مسخ کرنے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ptief7

سیالکوٹ واقعے پر پاکستانی حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر

 اسلام آباد: سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفد نے اسلام آباد میں قائم سری لنکن سفارت خانے کا دورہ کیا۔ وفد نے سیالکوٹ میں سری لنکن مینیجر کے بہیمانہ قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکن حکام سے تعزیت کی۔

اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، ہم پاکستان کی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں، یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے گا، اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں فرق نہیں پڑے گا، دونوں ممالک پرانے دوست ہیں اور دوستانہ تعلقات جاری رہیں گے، اب تک کی کارروائی سے مطمئن ہیں، بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

The post سیالکوٹ واقعے پر پاکستانی حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IkdMbj

مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو اسے بہت اچھالا جاتا ہے، فضل الرحمن

 اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو اسے بہت اچھالا جاتا ہے۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسے واقعات کو کون روکے گا؟، اس کے لیے ریاست آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑیگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے، مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو تو اسکو بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے، ایسے واقعات کو روکنے کیلئے قومی سوچ کو سامنے لانا ہوگا، ہم آئین قانون اور جمہوریت کی صف میں کھڑے ہیں، بندوق کے ذریعے کسی نظریے کی بات کرنیکی شروع سے مخالفت کر رہے ہیں۔

The post مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو اسے بہت اچھالا جاتا ہے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31zLJnr

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...