گجرات: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔
سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں، پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوات موٹرے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے ، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے، صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ، ہم نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں، ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرضے نہیں اتار سکتے، لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، ہم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔
،
The post پچھلے ادوارمیں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38BuWAh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box