اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر ایک پارک میں جھولا گرنے سے دو کم سن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
عید کے موقع پر 7 بچے پارک میں کھیل رہے تھے اور جھولے جھول رہے تھے کہ اچانک ایک جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود 2 بچیاں روبینہ اور نوابی گرکر شدید زخمی ہوگئیں۔ ان کا تعلق خانہ بدوش گھرانے سے تھا۔ انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 سالہ نوابی تو اسی وقت دم توڑ گئی جبکہ 8 برس کی روبینہ نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ دیا۔
پولیس نے بچیوں کے والد کی مدعیت میں جھولوں کے مالک اور عملے کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں حاکم علی، اللہ دتہ، عجب خان، اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایک نامزد ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے واقعے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پچھلے سال PSQCA پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی، اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی تو DC ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنا چاہیے، اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔
علاوہ ازیں چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
The post اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو چھوٹی بچیاں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ruJzhq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box