سیہون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر ہوں گے۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر عام انتخابات سے قبل ہوں گے جب کہ انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیے ہیں جب کہ آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے بحث کرانے کے لیے خط بھی تحریر کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جارہی ہے، ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہورہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ اپوزیشن کو متحد کریں، بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی بلائی جس کے بعد پی ڈی ایم کی تشکیل ہوئی، پی ڈی ایم بنانے کا مقصد عمران حکومت سے نجات تھا مگر کچھ لوگوں نے بلاول بھٹو سے استعفی مانگ لیا، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیاہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پہر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتا ہوں، آغا سراج درانی کو نیب کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی ثبوت نہیں مل سکا، منچھر جھیل کی بحالی کے لیے 2017 میں وفاقی حکومت سے منصوبہ منظور کرایا تاہم 2018میں پی ٹی آئی حکومت نے منچھر جھیل کی بحالی کا کام روک دیا۔
The post سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V7nrO8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box