خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ

 پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے 7 پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے باضابطہ منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے چترال، کوہستان، تورغر، ٹانک، شانگلہ، لکی مروت، اور بٹگرام میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ جن ڈاکٹرز کی ٹریننگ مکمل ہوجائے گی اانہیں ان اضلاع کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کو ایک سے دو سال کی مدت کا تعین کیا جائے گا جس کے بعد اسپشلسٹ کیڈر کی صورت میں ڈاکٹروں کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے محکمہ صحت نے ان اضلاع میں تمام منظور شدہ آسامیوں، ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور اسپتالوں و طبی مراکز کو درکار عملے کے حوالے سے بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ڈی ایچ اوز سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے باضابطہ حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

The post خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kUGxlh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...