گوادر: كورونا وائرس كی تیزی سے پھیلتی ہوئی چوتھی لہر كے پیش نظر ڈپٹی كمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالكبیر خان زركون نے ضلع گوادر كے تمام علاقوں میں مكمل لاک ڈاؤن كرنے پر غور شروع کردیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی كمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالكبیر خان زركون نے اپنے ایک حكم نامے كے تحت ضلع بھر كے عوام الناس کو ہدایت كی ہے كہ كورونا وائرس كے چھوتی لہر سے كیسز میں شدید اضافہ ہوتا جارہاہے جس كی روک تھام كیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد كرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے دكانداروں كو ہدایت كی كہ وہ اپنے دكانوں میں دو افراد سے زائد پر پابندی عائد كریں اور اپنے دكانوں میں سینیٹائزر ضرور ركھیں جب کہ سمندر میں ان ماہی گیروں كو اجازت ہوگی جنہوں نے ویكسی نیشن کرائی ہے، بغیر ویكسی نیشن والے ماہی گیروں کو سمندر میں شكار كرنے كی اجازت نہیں ہوگی، اسی طرح گوادر میں سیاحوں كی آمد پر مكمل پابندی عائد كردی گئی ہے اور ہوٹل ملكان كھانے پینے سے متعلق ایس او پیزز پر سختی سے پابندی كریں جب کہ پابندی نہ كرنے والے ملكان كے ہوٹل سیل كردیئے جائیں گے۔
ڈپٹی كمشنر نے حكم نامے میں تاجر برادری كو ہدایت كی کہ شہر میں دكانوں اور عوام كو كورونا سے بچاؤ كیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد كروائیں ورنہ ضلعی انتظامیہ مجبور ہوكر ضلع بھر میں مكمل لاک ڈاؤان كرے گی جس سے دكاندار اور شہر متاثر ہوسكتے ہیں، اس لیے ہم سب كو چاہئے کہ اپنی جان كی حفاظت كیلئے جلد از جلد اپنی ویكسی نیشن كروائیں اور كورونا وائرس سے محفوظ رہنے كے لئے ایس او پیزز پر سختی سے عمل كریں۔
The post کورونا کی چوتھی لہر؛ گوادر كے تمام علاقوں میں مكمل لاک ڈاؤن پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kSaPFm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box