بیوی کو قتل کرنے کا الزام؛ شوہر 7 سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری

 کراچی: بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر سات سال بعد غلط ثابت ہوگیا۔ مقامی عدالت نے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ سات سال بعد الزام غلط ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم سید اعظم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

ملزم سید اعظم پر تبسم زہرہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج ہوا تھا۔ ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مدعی شاہد رضا کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ مقتولہ کو گولیاں ماری گئی جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ قتل کا واقعہ 2014 میں رونما ہوا تھا۔

The post بیوی کو قتل کرنے کا الزام؛ شوہر 7 سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iHLzyY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...