مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی درخواست پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعل سازی اور بد نیتی سے سرکاری خزانے کو فیس کی مد میں نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ان کے خلاف ریفرنس میں پرچہ درج کرنے کی استدعا ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملک سیف الملوک کھوکھر کے ساتھ حلقہ پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار دفتر علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے سابق آر ایم ون راجہ ندیم بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان نے حقائق چھپاتے ہوئے سرکاری خزانے کو رجسٹریشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے حلقہ پٹواری افتخار اور دفتر سب رجسٹرار  علامہ اقبال ٹاؤن کے سابق آر ایم راجہ ندیم کی ملی بھگت سے غیر قانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹر کروائی، ملزمان نے سٹیمپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقبہ 22 کنال 11 مرلہ، جعل سازی، بدنیتی اور فراڈ سے جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی، سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔

ریفرنس کے مطابق ملزم نے فرزند علی اور عثمان سے رقبہ خریدا، فروخت کنندہ فرزند علی اور عثمان نے جب سرنڈر ڈیڈ درج کروانے کے لئے فرد رپٹ نکلوائی تو وہ جائیداد کے شراکت دار نہ تھے، ملزم نے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف فیسوں کی مد میں خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی، اور سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

The post مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JpWTSX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...