نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار

 اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو  العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم حاضری پر الگ الگ اشتہاری قرار دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، تین صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں بھی اشتہاری قرار

عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار کیا لیکن وہ  عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل عدم حاضری پر  اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیونکہ نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کی جائے، ضامنوں کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ضامن راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد آئندہ سماعت 9 دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

The post نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ اشتہاری قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qA1x1t

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...