کٹھ پتلی حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، مریم نواز

 لاہور:  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پوری قوم کا فیصلہ ہے کہ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔

مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے ، مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں ، اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اتحاد ، ایمان ، تنظیم یہ وہ رہنما اصول ہیں جو بانی پاکستان نے اس ملک کے عوام کو سمجھائے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ قائد اعظم کی یوم پیدائش پر وعدہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں پر چلتے ہوئے ہم پاکستان کو فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیں گے ، جہاں آئین بالادست ہوگا اور عوام کو حقِ حکمرانی حاصل ہوگا۔

دریں اثناء مریم نواز نے اپنے والد اور پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے ، بصیرت کی پیرو کار بھی ہوں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بیٹی ہونا میرے لئے اعزازبھی ہے اور عظیم ذمہ داری بھی ، ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کیلئے دعا گو ہوں۔

The post کٹھ پتلی حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KWV3ZS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...