کوہلو: کوہلو کی تحصیل کاہان میں حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے کمپاؤنڈ سے زیر زمین چھپایا گیا بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تخریب کاراسلحہ کو صوبے میں بڑی تخریبی کارروائی کیلیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔
اسلحے میں اینٹی کرافٹ گن ایک عدد،اینٹی کرافٹ روند 68عدد،4.7روند 84عدد،82مارٹر روند، 12عدد آر پی جی سیون روند،11عدد آر پی جی فیوز، 11 عدد اینٹی بم پرسن و دیگر اسلحہ وگولہ بارود شامل ہے۔
The post کوہلو، تخریب کاروں کے کمپاؤنڈ سے زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37PoPJm
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box