مولانا طارق جمیل کی عوام سے کورونا ایس اوپیزپرمکمل عمل درآمد کی اپیل

کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے مولانا طارق جمیل نے عوام کو کورونا ایس اوپیز کی پابندی کرنے کی درخواست کی ہے۔

آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پرکورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے عالم دین مولانا طارق جمیل نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا بہت خیال رکھتے ہوئے ماسک پہنیں اور6 فٹ کا فاصلہ بھی اختیار کریں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہرکے بارے میں ایک وڈیوبھی اپ لوڈ کروائی تھی لیکن مجھے اس کے بارے میں جب علم نہیں تھا۔ میں جب خود کورونا کا شکار ہوا تو پتہ معلوم ہوا کہ یہ وبا کیا ہے،  یہ وبا ایک بلا ہے، اللہ کی طرف سے عافت ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کورونا سے بچیں اور اپنی جان کی حفاظت کریں۔ 10 دن اسپتال میں رہا لیکن اللہ نے اب صحت یاب کردیا ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کورونا وبا کے باعث صحت پرکافی اثر پڑا ہے۔

The post مولانا طارق جمیل کی عوام سے کورونا ایس اوپیزپرمکمل عمل درآمد کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aHDTKF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...