پی آئی اے کا موسمِ سرما کی چھٹیوں کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

 کراچی: پاکستان ایئر لائن نے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرادیے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کرایوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12،275 سے کم ہو کر 8،500 ہو گیا ہے،جبکہ اندرون ملک دوطرفہ کرایہ24،600 سے کم ہو کر 17،000 روپے کردیا گیا۔ رعائتی کرایوں پر عمل درآمد بدھ کی رات 12 بجے سے کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے،پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے ۔

The post پی آئی اے کا موسمِ سرما کی چھٹیوں کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37pSbwp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...