کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں تیزی آئی ہیں جب کہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے، دسمبر کے پہلے دن 10فیصد شرح سے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا سے 2 اموات ہوئیں، اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بھی تیزی آئی ہیں جب کہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کوروناسے بچاوٴ کیلئے اقدامات کررہی ہے، عوام میں آگاہی کیلئے پورے ہفتے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور آئندہ ہفتے بلوچستان حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کے ہفتے کے طور پر منائے گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کورونا ویکسن کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی، کورونا ویکسن کی تقسیم کا طریقہ کار (این سی او سی) اور این سی سی کے فورمز پر طے ہوگی۔
The post کورونا مریضوں میں تیزی آئی ہے 28 کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JzFua7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box