حافظ آباد میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہندی کی تقریب میں بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بہن شدید زخمی ہے۔
ورثا کے مطابق مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا۔ لیکن دلہن کا بھائی ملزم محمد علی بہنوں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے ان کی شادی پر رضامند نہیں تھا۔
زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
The post مہندی کی تقریب میں بھائی کی بہنوں پر فائرنگ، دلہن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VuwENn
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box