پی ڈی ایم کی صدارت وہ کر رہاہے جس کی اپنے گھر میں عزت نہیں، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی صدارت وہ کر رہاہے جس کی اپنے گھر میں عزت نہیں۔

شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا جمہوری حکومت کوہٹانےکامطالبہ مضحکہ خیزہے، جمہوری حکومت عوام کی حمایت سےاقتدارمیں آئی، پی ڈی ایم کےپاس جمہوری حکومت کےخلاف کیاثبوت ہیں؟پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے منتخب حکومت کو ہٹاکران کو لے آئیں، تمام بین الاقوامی اداروں نے الیکشن کے شفاف ہونے کی تصدیق کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ عوام نےکرپٹ سیاستدانوں کومستردکرکےعمران خان پراعتمادکیا، پی ڈی ایم کابیانیہ کسی بھی طرح جمہوری نہیں، پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑرہی ہے، اپوزیشن منتخب حکومت کوغیرمستحکم کرناچاہتی ہے، مولاناکی پارٹی نےہی ان پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، پارٹی کےسینئررہنماؤں نےمولانافضل الرحمان کوبےنقاب کیا ہے، پی ڈی ایم کی صدارت وہ کر رہاہے جس کی اپنے گھر میں عزت نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نےکرپشن سےمتعلق سوالات کاجواب نہیں دیا، وہ سوال کرنےپردھمکیاں دےرہےہیں، ان کی دھمکیوں سےواضح ہےوہ کرپٹ ہیں، چوری نہیں کی توسامناکریں،دھمکیاں کیوں دےرہےہیں؟ فضل الرحمان کی بےنامی جائیدادوں کےثبوت مل رہے ہیں، انہیں لوٹی دولت کاحساب دیناہوگا، مولاناشیرانی نےکہامولانافضل الرحمان سلیکٹڈہیں، تحریک چلانےوالےکی پارٹی نےان کیخلاف تحریک شروع کردی، پارٹی کےلوگ مولانا فضل الرحمان سےسوال کررہےہیں، اختلافات پرسینئرلوگوں کوپارٹی سےنکالناجمہوریت نہیں۔

The post پی ڈی ایم کی صدارت وہ کر رہاہے جس کی اپنے گھر میں عزت نہیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37OnLW8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...