میں جنرل نیازی نہیں کہ سرینڈر کردوں، مولانا فضل الرحمان

ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کردوں۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی واپس لینے کے لیے دباؤ ہے، میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، فنکشنل لیگ بھی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے استعفی اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر اس سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی۔

The post میں جنرل نیازی نہیں کہ سرینڈر کردوں، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WMwtOi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...