لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے، طاہراشرفی

 لاہور /  اسلام آباد: نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا تھا، یہ واضح ہو گیا کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے قومی اقلیتی کمیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست اور مسلمانوں کی ذمے داری ہے، مسیحی برادری کی خوشیوں میں پوری قوم شریک ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستانی اقلیتوں کی بیٹیاں بھی قوم کی بیٹیاں ہیں۔

ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک سے توہین ناموس رسالتﷺ کے قانون کے غلط استعمال کو علما و مشائخ اور وکلاکے تعاون سے ختم کر دیا گیا ہے۔

The post لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے، طاہراشرفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aGaLn1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...