لاہور: مسلم لیگ ن نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دیدی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پے رول پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے جس میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری
عطا تارڑ نے درخواست میں کہا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے افسوس اور تعزیت کےلئے ملنے آنا چاہتے ہیں، لہذا ان کے پے رول میں توسیع کی جائے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا تھا۔ ان کی رہائی کی مدت یکم دسمبر تک ہے۔ نواز اور شہباز شریف کی والدہ کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شریف برادران کی والدہ جاتی امرا میں سپرد خاک
ان کی میت خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لائی گئی اور 28 نومبر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
The post مسلم لیگ ن کی شہبازشریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KNuFBG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box