بھارت کو کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کے لیے 14 جنوری تک کی مہلت

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جب کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نون عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ بھارت کے لیے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی ہماری پیشکش ابھی بھی موجود ہے، اگر بھارتی ہائی کمیشن کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو اپنے وکیل کے ذریعے کر سکتا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نئی دہلی میں کلبھوشن کیس میں وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہیں، بھارتی ہائی کمیشن کہتا ہے کہ جب ہم تیار تھے اس وقت ہمیں متعلقہ دستاویزات نہیں دی گئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت چاہتی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں، کلبھوشن کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پرہرصورت عمل ہوگا۔ عدالت نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔ عدالت نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا.

The post بھارت کو کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کے لیے 14 جنوری تک کی مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fRKuD3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...