پشاور: میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کیلئے 47 سینٹرزمیں طلبہ نے حصہ لیا، ٹیسٹ میں 1 لاکھ 25 ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی۔ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبرتک کورونا پازیٹیو آنے والے طلبہ کوداخلہ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان میڈیکل کمیشن کا متاثرہ طلبہ کیلئے 13 دسمبرکواسپیشل انٹری ٹیسٹ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متاثرہ طلبہ کوپی ایم سی کوآگاہ کرنے اوراپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت کی گئی ہے۔ 29 نومبرکو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روزمیں کردیا جائے گا۔
The post پشاورمیں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند 138 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33u6BKQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box