خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ؛ ڈائریکٹرسمیت 9 افراد معطل

 پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی حکومت نے خیبرٹیچنگ اسپتال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل کردیا  اوران کے خلاف مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ روزواقعہ کے فورا بعد وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرصوبائی وزیرصحت تیمورخان جھگڑا نے اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکو48 گھنٹے کے اندرآکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی انکوائری کا حکم دیا تھا تاہم بورڈ نے 48 گھنٹے سے قبل ہی اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کوجمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال ڈائریکٹرڈاکٹرندیم طاہرسمیت نو متعلقہ افراد کوسسپنڈ کردیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: آکسیجن سلنڈر نہ ملنے پر کورونا کے 8 مریض جاں بحق

صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی کا اس متعلق کہنا ہے کہ واقعے کا مزید جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی محمود خان نے بھی آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اورایم ٹی آئیزاسپتالوں میں موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خبیرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سیلنڈربروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑگئے تھے۔

The post خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ؛ ڈائریکٹرسمیت 9 افراد معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mP4cly

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...