پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور مزید چھانٹیوں کے لیے عدالت سے رجوع

 کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور مزید چھانٹیوں کے لیے لیبر کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کی جانب سے کراچی کی لیبر کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ یہ درخواست ویسٹ پاکستان انڈسٹریز ایکٹ کے سیکشن 11 اے کے تحت داخل کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملکی خزانے پر بوجھ بن چکی، پاکستان اسٹیل مل کو مزید چلانا ممکن نہیں رہا، وفاقی حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، نجکاری کے لیے مزید چھانٹیوں اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، سیکشن 11 اے کے تحت اسٹیل مل کی نجکاری کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ ردور حکومت سے عملی طور پر بند پڑی ہے، گزشتہ دور حکومت نے اس کی نجکاری کا اعلان کیا تھا تاہم تحریک انصاف نے اس وقت اس کی مخالفت کی تھی۔ تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ وہ برسراقتدار آکر اسے منافع میں چلا کر دکھائیں گے لیکن پی ٹی آئی حکومت نے بھی اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام نہیں کئے۔

گزشتہ برس سے پی ٹی آئی حکومت بھی اس اہم ترین ملکی ادارےئ کی نجکاری کا اعلان کرچکی ہے، اس سلسلے میں ایک پیکیج کا اعلان بھی کی گیا ہے ، اس کے علاوہ حکومت نے گزشتہ ماہ ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کو فارغ کیا تھا جس پر احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

The post پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور مزید چھانٹیوں کے لیے عدالت سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ghiOHT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...