راولپنڈی میں پیر ودھائی تھانے کے قریب دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پیر ودھائی میں زوردار دھماکا ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور افراتفری مچ گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچیں جہاں 9 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

راولپنڈی پولیس ترجمان نے بتایا کہ پیر ودھائی تھانے کے قریب کریانہ اسٹور کے سامنے دھماکہ ہوا۔ پولیس ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے، تاہم دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ رکشہ میں ہوا ہے اور بظاہر رکشہ کی ٹینکی یا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ ترجمان 1122 نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

rickshaw-blast

The post راولپنڈی میں پیر ودھائی تھانے کے قریب دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 8 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JzAUsG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...