کراچی: شہرقائد سمیت صوبے بھرمیں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پرعمل شروع ہوگیا جس کے بعد سندھ بھرکےسی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔
کراچی سمیت صوبے بھرمیں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پرعمل شروع ہوگیا جس کے بعد سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئےبند کردیئے گئے ہیں۔ سندھ بھرکےتمام اسٹیشن صبح 8 بجےسے ہفتہ کی صبح 8 بجےتک بند رہیں گے۔ رواں ہفتے اب تک تیسری بارسی این جی اسٹیشنزکوگیس کی ترسیل بند کی گئی ہے۔
ترجمان سوئی گیس کے مطابق آرایل این جی پرچلنے والےاسٹیشن بدستورکھلے رہیں گے، آرایل این جی اسٹیشنزکوگیس کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس بندش کی شکایات موصول ہورہی ہیں جن میں کورنگی، سائٹ نارتھ کراچی، سپرہائی وے انڈسٹریل زون، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ، دعا چوک، لئیق آباد، قصبہ اردونگرکےعلاقے، لیاری جہان آباد، عیدو لین نوا لین اورچاکیواڑہ، بلدیہ سعید آباد، 24 مارکیٹ اورمتصل علاقوں میں، نیوکراچی دعاچوک، سیکٹر11 اورسیکٹر9 کےعلاقے، منگھوپیرمیں بھی متعدد علاقوں میں گیس بندش کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
بنارس اورسائٹ کےعلاقوں میں، قائدآباد، گلشن بونیر، لانڈھی 89، لانڈھی 4 ، گلستان جوہربلاک 19 میں مختلف اپارٹمنٹس اور کورنگی ڈھائی اورتین کےعلاقے، کورنگی کراسنگ کےمختلف یونٹس میں بھی گیس کی سپلائی متاثر ہیں۔
The post سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئے بند؛ رہائشی علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mF7kQX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box