سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

 لاہور: حکومت نے سمبڑیال کے مقام پر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کی منظوری دے دی۔

حکومت کی جانب سے 15 سال بعد سمبڑیال کے مقام پر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سویڈن کے تعاون سے بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کیا تھا اور اس مقصد کے لیے 2007 میں 500 ایکڑ قیمتی زمین بھی ایکوائر کر لی گئی تھی لیکن سابق حکومت کے دوران یہ منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا تھا۔

The post سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VySqiW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...