لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع نے بھی کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد ملک کو لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا تھا، اور ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
The post نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کا کورونا سے انتقال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36CAmLe
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box