کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت، پاکستان کا ہر فورم پر معاملہ اٹھانے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت کا واقعہ ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے واقعے نے دل دہلا دیے ہیں، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور پاکستان کے غم و غصے کا اظہار کیا، یونین کو اس تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان نے ہر فورم کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کو اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی ذمرے میں آتا ہے، بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، بین الاقوامی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے، انہیں آواز اٹھانا ہوگی، کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا انسانی تقاضا ہے اور پاکستان اس واقعے کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔

The post کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت، پاکستان کا ہر فورم پر معاملہ اٹھانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3il0wGj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...