کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

 کراچی: شہر قائد میں پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بدترین بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش جاری ہے، لیاری، عثمان آباد، گلبہار، شومارکیٹ گارڈن، آگرہ تاج، شیرشاہ، سائٹ، بلدیہ، گلشن حدید، گڈاپ، ملیر، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، لانڈھی اور کورنگی میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس اور قصبہ کالونی میں بھی بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب ہے۔

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم کے ایکلٹرک کے دعووں کے برعکس اب بھی مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

The post کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NMUU9R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...