مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کاشف چوہدری جعلی ڈگری پرنااہل قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔

پنجاب سے مسلم لیگ نون کی ایک وکٹ گر گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پرنااہل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان جعلی ڈگری پر نااہل قرار

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔

کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے نون لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور درخواست گزار عبدالغفار نےکاشف چوہدری کو62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔ کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونی ورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔

The post مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کاشف چوہدری جعلی ڈگری پرنااہل قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uREh6I

حکومت اگر اپنے حق پر ہی سو جائے تو سپریم کورٹ کیا کر سکتی ہے، چیف جسٹس

 لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو محکمہ آبپاشی کے اپیل دائر تاخیر سے دائر کرنے کے ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے لاہور رجسٹری میں محکمہ آبپاشی کی اپیل پر سماعت کی۔

اس دوران انکشاف ہوا کہ محکمہ آبپاشی نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں تاخیر سے دائر کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو انٹرا کورٹ اپیل دائر تاخیر سے دائر کرنے کے ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکم دیا کہ صوبائی حکومت قانون کے مطابق ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی کرے، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے جج نے غلط آرڈر جاری کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، محکمہ آپباشی نے جان بوجھ کر ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے خلاف اپیل تاخیر سے دائر کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ حکومت اگر اپنے حق پر ہی سو جائے تو ہم (سپریم کورٹ) کیا کر سکتی ہے۔

The post حکومت اگر اپنے حق پر ہی سو جائے تو سپریم کورٹ کیا کر سکتی ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S5vrKj

شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صفدر آباد میں شاہکوٹ روڈ پر چورکوٹ اسٹاپ کے قریب کار سوار 5 افراد فیصل آباد کی عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے انہیں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

موٹرسائیکل سوار حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پانچوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

جاں بحق افراد کا تعلق نواحی گاؤں آواگت سے ہے اور واقعہ زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

The post شیخوپورہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37KeD22

بلڈ بینکس کی رجسٹریشن و نگرانی کیلیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم

کراچی:  محفوظ انتقال خون کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت سندھ نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، اتھارٹی میں 2 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔

اتھارٹی میں شامل ممبران اسمبلی کی نامزدگی اسپیکر سندھ اسمبلی کریں گے، سیکریٹری صحت، آغا خان اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے خون کی بیماریوں کے ماہرین بھی اتھارٹی کے ممبر ہوں گے، اتھارٹی میں ریجنل بلڈ سینٹرز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ذمے داری ہو گی کہ وہ محفوظ انتقال خون کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے گی۔

بلڈ بینکس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ دینے کا اختیار بھی اتھارٹی کو حاصل ہو گا، اتھارٹی کو غیر قانونی اور قواعد پر پورا نہ اترنے والے بلڈ بینکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، واضح رہے کہ محفوظ انتقال خون کے لیے حکومت سندھ نے 2017 میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ پاس کیا تھا۔

The post بلڈ بینکس کی رجسٹریشن و نگرانی کیلیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2u4Pz7p

کرایے میں اضافہ واپس نہ لینے پر آن لائن بس سروس بند کر دینگے، وزیر ٹرانسپورٹ

کراچی:  وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے نجی بس سروس کی انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو آن لائن بس سروس بند کی جاسکتی ہے۔

اویس قادر شاہ نے نجی بس سروس کی انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو آن لائن بس سروس بند کی جاسکتی ہے انھوں نے کہا کہ کرایوں میں اضافے پر قانونی کارروائی بھی کریں گے دو سو فیصد اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے آن لائن بس سروس آپریٹرز کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب آن لائن بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو شہریوں نے بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post کرایے میں اضافہ واپس نہ لینے پر آن لائن بس سروس بند کر دینگے، وزیر ٹرانسپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37IV9Ln

کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، چین سے واپس آنے والا پاکستانی طالبعلم

کراچی: دنیا بھر میں دہشت کا سبب بننے  والے کورونا وائرس کے گڑھ چین کے شہر ووہان کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کراچی کا نوجوان طالب علم ارسلان امین شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اپنے گھر پہنچ گیا۔

ارسلان ووہان یونیورسٹی میں چینی ادب میں تعلیم حاصل کررہا ہے جو خوش قسمتی سے22جنوری کو ووہان سٹی کی آمدورفت کے راستے بند کیے جانے سے قبل ہی شنگھائی روانہ ہوگیا تھا، کراچی کے علاقے لیاری میں اپنی رہائش گاہ پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ارسلان نے ووہان شہر میں محصور پاکستانیوں کو درپیش مشکلات بیان کیں۔

ارسلان کے مطابق ووہان شہر یں 559پاکستانی محصور ہیں صرف ووہان یونیورسٹی میں محصور طلبا کی تعداد 105کے قریب ہے جن میں پی ایچ ڈی کرنے والے ایسے طلبا بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ ان کی فیملی اور شیر خوار بچوں سمیت چھوٹے بچے بھی ہیں۔

ارسلان کے مطابق کوروناوائرس کی وبا جنوری میں ہی پھیلنا شروع ہوگئی تھی تاہم لوگوں کی جانب سے ابتدا میں اس پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دی گئی لیکن بین الاقوامی میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، ارسلان ووہان میں محصور طلبا کے ساتھ رابطہ میں ہیں، انھوں نے بتایا کہ ووہان شہر میں محصور پاکستانیوں میں ایک اور پاکستانی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور آج تک تعداد5تک پہنچ چکی ہے۔

ارسلان امین کے مطابق وہ 22جنوری کو اپنی تعطیلات گزارنے کے لیے شنگھائی پہنچے، اسی دوران کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی اور ووہان شہر کو سیل کردیا گیا، انھوں نے بتایا کہ ان کے ہمراہ سندھ کے دو اور لاہور کا بھی ایک طالب علم تھا ہم نے اپنی یونیورسٹی سے پاکستان جانے کی اجازت مانگی جو مل گئی تاہم انھیں شنگھائی میں قیام کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ نہیں مل سکی کیونکہ جیسے ہی کسی کو معلوم ہوتا تھا کہ ہم ووہان شہر سے آئے ہیں تو کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، اسی حالت میں ایئرپورٹ کا رخ کیا جہاں بورڈنگ کے بعد حکام نے روانگی سے روک دیا اور طبی معائنے کی شرط عائد کردی۔

ارسلان کے مطابق انھوں نے نجی طور پر طبی معائنہ کرایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد حکام نے پاکستان روانگی کی اجازت دی اور وہ براستہ دبئی 28جنوری کی رات کو کراچی پہنچے، پاکستانی طلبا ابھی تک ان سے رابطے میں ہیں اور ان طلبا نے ہی ارسلان سے اپیل کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے ان کی التجا وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان تک پہنچائی جائے اور جلد از جلد انھیں چین سے پاکستان لایا جائے۔

ووہان میں محصور کراچی کی ایک اور طالبعلم مہر النسا اعجاز نے بھی ایکسپریس سے رابطہ کرکے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ چین میں محصور پاکستانی طلبا کو جلد از جلد وہاں سے نکالا جائے۔

مہر النسا نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ اگرچہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کا بہت خیال رکھ رہی ہے، چینی حکام کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ ہمیں کوئی بوجھ نہیں بلکہ ایک ذمے داری سمجھ کر خیال رکھ رہے ہیں۔

The post کوئی ہاتھ ملانے کو بھی تیار نہ ہوتا تھا، چین سے واپس آنے والا پاکستانی طالبعلم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3194sBP

کورونا وائرس، وٹامن سی والے فروٹ کے کثرت سے استعمال کا مشورہ

کراچی: کورونا وائرس کا علاج ابھی تک سامنے نہیں آیا جبکہ اس وائرس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیاکے تمام ممالک کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا ہے، وائرس ایک سے دوسرے صحت مند انسان میں منتقل ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے احتیاطی تدابیراختیارکرنا ہوگی۔

وائرس کی ابتدائی علامات بھی فلوکی طرح ہوتی ہیں فلوعام طورپر سے جسم میں وٹامن سی کی کمی، غیرصحت مندانہ خوراک کھانے اورسافٹ ڈرنکس سے بھی لاحق ہوتا ہے کمزورقوت مدافعت والے افراد اوربچوں میں فلو عام طورپرسے ہوجاتا ہے۔

قومی ادارہ اطفال برائے صحت کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت میں بتایا کہ دسمبرسے جاری وائرس نے دنیا کے بیشترممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دونوں ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کاابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا تاہم اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے ہجوم والے مقامات جانے سے گریزکریں جس میں شاپنگ سینٹرز، ہوٹل وغیر شامل ہیں ،گھروں میں ماسک اور دستانے رکھیں، خواتین اور باروچی خانے میں کام کرنے والی ملازمہ کو بھی دستانے پہنا کرگوشت کی صفائی کا کام کرائیں،کچا انڈا،کچا پکاگوشت کھانے سے گریزکریں۔

ان ماہرین نے عوام سے کہاکہ یہ خوف زردہ نہ ہو یہ وائرس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا، فلووائرس عام طورپر جسم میں وٹامن سی اور قوت مدافعت کم ہونے کی کمی سے بھی لاحق ہوتا ہے لہذا موجود موسم میں وٹامن سی قدرتی فروٹ موسمی، کینو ، مالٹے سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے تاہم ان فروٹ کو دوپہرکے وقت کھائیں رات میںکھانے سے گریزکریں۔

The post کورونا وائرس، وٹامن سی والے فروٹ کے کثرت سے استعمال کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GQguqx

بینظیر انکم سپورٹ ’’غریب افسران‘‘ ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

 اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد پر پلنے والے گریڈ17سے22کے غریب افسران ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے نادرا سے تمام افسران کے ڈیٹا تک رسائی مانگ لی،مجموعی طور پر گریڈ سترہ سے بائیس تک کے دوہزار37 افسران نے اپنے اور اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کئے۔اعلی افسران ماہانہ1600 سہ ماہی5000روپے امداد لیتے رہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ کے گریڈ 17سے22 تک کے938 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والی امداد پر ہاتھ صاف کیے، 50 افسران نے براہ راست خود جبکہ888 افسران نے بیویوں کے ذریعے پیسے لئے۔

سندھ سے گریڈ20 کے افسران محمد فیاض ،محمد احمد ،فداحسین ،حبیب اللہ گوٹو ،شیر محمد ،غلام مرتضی ،شبیراحمد ،مشتاق احمد،جان محمد ،محمدعثمان شامل ہیں جبکہ گریڈ17سے19کے افسران بھی بی آئی ایس پی کی امداد پرپلتے رہے۔پنجاب کے گریڈ 17 سے 22 تک کے101 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والے فنڈز پر ہاتھ صاف کیے۔

The post بینظیر انکم سپورٹ ’’غریب افسران‘‘ ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36AVOx2

مودی کے ایجنڈے سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ایکسپریس فورم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس جس انتہا پسند ہندو ایجنڈے پر گامزن ہیں اس سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ 

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ’’ایکسپریس‘‘ کے زیر اہتمام فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے جذبے کو کچلنا چاہتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، آج ہر کشمیری نوجوان جذبہ حریت سے سرشار ہو کر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس جس انتہا پسند ہندو ایجنڈے پر گامزن ہیں اس سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منائے گی۔

آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا اس وقت مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے جس کی دو بنیادی وجوہات ہیں ایک کشمیری عوام کی قربانیاں اور دوسری نریندرمودی کی نااہلی اور پے درپے غلط اقدامات، کشمیر پر 1965 کے بعد یکے بعد دیگرے سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا ہی بہت بڑی پیشرفت ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے حل کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جنگی بنیادوں پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

حریت رہنما پرویز احمد ایڈوکیٹ نے کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بعد بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستانی رسپانس متاثر کن نہیں تھا شاید اس سے مزید بہتر رسپانس دینے کی ضرورت تھی۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما راجہ شجاعت کا کہنا تھاکشمیر سے متعلق مودی حکومت کے حالیہ اقدامات سے نہ صرف اس خطے کی صورتحال کو کشیدہ بنادیا ہے بلکہ خود ہندوستان میں عدم استحکام کی فضا قائم ہوئی ہے۔

The post مودی کے ایجنڈے سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RIl4gt

عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام کا اعلان

کراچی:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ تشتر نے پاکستان میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہا کہ پروگرام کا نقشہ مکمل کرلیا گیا ہے جس کا آغاز جلد ہوگا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ادارہ نیو ورلڈ کونسیپٹس کے زیر اہتمام دسویں عالمی ویمن لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ادرس، نیو ورلڈ کونسیپٹس کی سی ای او یاسمین حیدر، بحرین انٹرنیشنل فیڈریشن آف بزنس کی صدر شیخہ ہند بنت سلمان الخلیفہ، کموڈور گلناز احمد، بریگیڈیئر نادیہ حیات اور سکواڈرن لیڈر امبرین گل، قومی و بین الاقومی مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین رہنماوں اور دیگر اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین معاشرے کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کوئی بھی ملک 50 فیصد خواتین کو گھر پر بٹھا کر ترقی نہیں کرسکتا،عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ایک پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں جس کا جلد آغاز ہوگا، پولیو ورکرز میں خواتین بڑی تعداد میں ہوتی ہیں جو بہت محنت کرتی ہیں، ڈر کے باوجود ملک بھر میں پولیو ورکرز کام کرتے ہیں، پولیو کا مشن کراچی سے خیبر تک ضروری ہے۔

The post عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2u5gRdU

پمسیٹ سے فارغ التحصیل طلبا کی اسنادکی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا

کراچی:  کراچی میں قائم پمسیٹ PIMSAT انسٹی ٹیوٹ آف ہائرایجوکیشن سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات کی اسناد کی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا ہے۔

کئی برس گزرنے کے باوجود اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اس ادارے کی جانب جاری کی گئی مختلف ضابطوں کی ہزاروں اسنادکی تصدیق کاعمل شروع نہیں کرسکاہے جس کے سبب یہاں سے فارغ التحصیل طلبا بدترین مشکلات سے دوچارہیں، یہ طلبہ الیکٹرونکس ،میکینکل ،آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، بی بی اے اورایم بی اے سمیت دیگرکئی ضابطوں سے گریجویشن کرنے کے بعد اپنے اسناد لیے لیے گھوم رہے ہیں۔

تاہم ایچ ای سی کی جانب سے اسناد کی تصدیق نہ ہونے کے سبب یہ طلبہ مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے نہ تو کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک قائم جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں،کئی ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں بیرون ملک مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے وابستہ طلبہ ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق نہ ہونے کے سبب اپنی ملازمت چھوڑکرپاکستان واپس لوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن اس ادارے کونئے داخلہ شروع کرنے سے پہلے ہی روک چکاہے اورانسٹی ٹیوٹ کئی برس سے نئے داخلے نہیں دے رہا۔

’’ایکسپریس‘‘نے اس حوالے سے پمسیٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے کئی طلبہ سے بات چیت کی ہے جس میں ان طلبا کاکہناہے کہ انھیں مذکورہ انسٹی ٹیوٹ سے ’’پاس آؤٹ‘‘ہوئے کئی کئی برس گزرچکے ہیں وہ ایچ ای سی جاتے ہیں توانھیں بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ ایچ ای سی اسلام آباد میں زیرغورہے وہاں سے جیسے ہی فیصلہ ہوگاکراچی سے ان کی اسناد کی تصدیق کاعمل شروع ہوسکے گا۔

اسلام آباد رابطہ کیاجاتاہے توسوائے طفل تسلیوں کے ہمیں کچھ نہیں ملتااورکہاجاتاہے کہ اپنے انسٹی ٹیوٹ جاکررابطہ کریں جب ہم انسٹی ٹیوٹ جاتے ہیں توانسٹی ٹیوٹ میں ہمیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملتا، صرف یہ کہاجاتاہے کہ ہم توڈگری جاری کرچکے ہیں اب یہ توایچ ای سی کاکام ہے کہ آپ کی اسناد کی تصدیق کریں، حاصل کلام یہ ہے کہ اب ہم طلبا تھک چکے ہیں ہم نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گریجوکیشن کی تعلیم مکمل کی ہے لیکن ہماری سندکی اہمیت محض ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ہے۔

ایک طالب علم نے یہ بھی بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ سے انھیں معلوم ہواہے کہ کل 5700طلبہ کی اسناد کی تصدیق رکی ہوئی ہیں، ہم نے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پردرخواست دی تومعلوم ہواکہ کراچی کیمپس کی ڈگری تصدیق ہوسکتی ہے تاہم ایچ ای سی تصدیق کے لیے تیار نہیں۔

ادھراعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے ایک افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ایک انکوائری 2017میں ہوئی تھی جس کے بعد پمسیٹ انسٹی ٹیوٹ میں زائد داخلے دینے اوربراہ راست اسناد جاری کردینے سمیت دیگربے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں، انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ایچ ای سی کوبتایاتھاکہ ان کے 9ہزارطلبا ہیں جن کی اسناد کی تصدیق ہمیں کرنی تھی پھر125اوربعد میں 2ہزارازاں بعد 500کی لسٹ بھیج دی، پھرانکوائری کمیٹی بنادی گئی اوران سے کہاگیاکہ گریجویٹ کی لسٹ فراہم کریں ان کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں، ایک بارلسٹ منظورہوتی ہے کہ یہ ہمارے فائنل گریجویٹ ہیں پھربعد میں کہتے ہیں کہ یہ نام شامل ہونے سے رہ گئے تھے جس سے معاملہ مزیدمشکوک ہوگیا۔

ایچ ای سی کے ہی ایک دوسرے افسرکاکہناتھاکہ پمسیٹ کی ڈیٹاویریفیکیشن کے حوالے سے انکوائری کرکے رپورٹ متعلقہ ڈی جی طاہر عباس کوبھجوائی گئی ہے اس رپورٹ کی روشنی میں ایچ ای سی کومزیدکارروائی کرنا ہے، ڈیٹا ویری فکیشن کی اس رپورٹ میں ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات بھی دی گئی ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کراچی ریجن کے قائم مقام ڈائریکٹرحاکم تالپور سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیاتوان کاکہناتھاکہ ایچ ای سی 8ہزارطلاہ کی ایک لسٹ منظورکرچکاہے یہ طلبا 2015تک فارغ التحصیل ہیں ان کی ویریفیکیشن شروع کرچکے ہیں تاہم ابھی 2015کے بعد کے فارغ التحصیل طلبہ کی لسٹ ایچ ای سی پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل طاہر زیدی کے پاس ہے وہی اس لسٹ کافیصلہ کریں گے، حاکم تالپورنے مزیدبتایاکہ اس ادارے کی ایک لسٹ کامعاملہ لاہورہائی کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے جبکہ لاہورہائی کورٹ اس مزیدتحقیقات کے لیے نیب کے حوالے کرچکی ہے۔

’’ایکسپریس‘‘نے پمسیٹ کے سربراہ منوراحمدسے بھی ادارے کاموقف جاننے کے لیے رابطہ کیاجس پر ان کاکہناتھاکہ بچوں نے سپریم کورٹ میں کیس کررکھاہے، معاملہ عدالت میں ہے، ایچ ای سی کیا فیصلہ کریگی تاہم جب ان کوبتایاگیاکہ ایچ ای سی کاکہناہے کہ وہ کچھ عرصے میں ویریفکیشن شروع کردے گی توان کاکہناتھاکہ ظاہرہے ایچ ای سی کوڈگریوں کی تصدیق شروع کرنی ہے، انھوں نے تصدیق کی کہ ایچ ای سی نے ہمیں نئے داخلوں سے روک رکھاہے، ہم ایچ ای سی کی شرائط پوری کررہے ہیں جسکے بعد اسی سال سے داخلے شروع کرینگے۔

The post پمسیٹ سے فارغ التحصیل طلبا کی اسنادکی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37IPViz

آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں

 لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کرنے میں 204فلور ملیں ملوث پائی گئیں۔

محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے 14کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی کی8فلور ملز کیخلاف لائسنس معطلی کی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ25دن کے دوران پنجاب کے نو ڈویژنوں میں قائم 28ملوں کے لائسنس معطل جبکہ 176ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا۔

The post آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S466jZ

ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی، کورنگی صنعتی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی 5 صنعتیں سربمہر

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پرادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے کورنگی صنعتی ایریا کی آلودگی پھیلانے والی5 صنعتیں سربمہر(سیل)کردیں جبکہ آلودگی پھیلانے والی دو کمپنیوں کے مقدمات قانونی کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیے گئے۔

جینا ڈائنگ، حامد ڈائنگ اور ابرار ڈائنگ نامی کمپنیوں کو آلودہ پانی ٹریٹ کیے بغیر بہانے کی پاداش میں سیل کیا گیا جبکہ تھرمولائن کمپنی کو فضائی آلودگی پھیلانے اور بابا شاپ نامی کمپنی کو آلودگی پھیلانے والا جنریٹر استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں صنعتی کچراجلانے کے ماحولیاتی جرم میں انڈس پرنٹنگ پریس اور شاہ پور اپیرل کے مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت بھیج دیے گئے تاکہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحولیات پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔

اس حوالے سے مشیر ماحولیات مرتضی وہاب نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی، کیونکہ آلودگی کے نقصانات بھی بلا تفریق سب کو یکساں بھگتنے ہوتے ہیں، اس لیے تجارتی و ترقیاتی اداروں کو چاہیے کہ ماحولیاتی قوانین پر عمل کریں تاکہ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ترقی کا پہیہ رواں دواں رہے۔

The post ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی، کورنگی صنعتی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی 5 صنعتیں سربمہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RIDgXx

بینظیرانکم سپورٹ سے رقم حاصل کرنے والے افسران کے نام سامنے آگئے

 اسلام آباد: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے کچھ افسران کے نام سامنے آگئے ہیں۔

بی آئی ایس پی فنڈز سے آزاد کشمیر کے گریڈ 17 سے 22 کے 9 افسران نے رقم وصول کی جن میں گریڈ 22 کے ہائیکورٹ کے جسٹس میاں عارف حسین، محکمہ تعلیم کے گریڈ 19 کے افسران محمد شیراز اور محمد سلیم شامل ہیں۔

وظیفہ خوروں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 18کے محمد افضل اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے گریڈ 18 کے قاضی کبیر احمد، محکمہ تعلیم کے گریڈ 17 کے حکم داد، محکمہ آڈیٹر جنرل کے گریڈ 17 کے افسر محمد مسکین، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گریڈ 17 کے افسرمحمد یوسف اور گریڈ 17 کے ریاض احمد خان شامل ہیں۔ ان تمام افسران کی بیویاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کررہی تھیں۔

بی آئی ایس پی فنڈز کھانے والوں میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ ون سے سولہ کے 93 ملازمین ہیں جن میں گریڈ سولہ کے چار افسران بھی شامل ہیں۔ گریڈ سولہ کے افسران میں عبدالستار،غلام سرور،حاجی ظہیر علی اور جعفر حسین جبکہ گریڈ چودہ کے خدا بخش، بختیار علی اور عبدالحمید شامل ہیں۔

The post بینظیرانکم سپورٹ سے رقم حاصل کرنے والے افسران کے نام سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RYkBWs

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

 راولپنڈی: دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر یہ کارروائی کی گئی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اورسپاہی اسد خان شامل ہیں۔

The post شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38UndLJ

ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں،  فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مودی سے متعلق بھارتی ویب سائٹ کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور ریاستی انتخاب میں شکست سامنے دیکھتے ہوئے مودی نے ایک بار پھر سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں، مقبوضہ کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں اور وہ ان بیانات سے الیکشن نہیں جیت سکتے۔

The post ہندوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں،  فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RFexDa

یورپی پارلیمنٹ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف قرارداد منظور کرے گی، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کرے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم پر آواز اٹھا رہی ہے، انشا اللہ یورپی پارلیمنٹ آج کشمیر میں کرفیو اور بھارتی مظالم کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کرے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتی کوششوں سے دنیا کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کو زندہ جلانے والے ہندوؤں کو بھارتی سپریم کورٹ نے آزاد کردیا

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث نریندر مودی کے کارندوں کو ضمانت دے کر انصاف، آئین اور قانون کا بھی قتل کیا ہے، معصوم لوگوں کے قاتلوں کی رہائی مودی کی انتہا پسندی اور ملی بھگت کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کو بھارتی گجرات میں 2002 کے مسلم کش فسادات میں 33 مسلمانوں کو زندہ جلانے 17 انتہا پسند ہندوؤں کو بھارتی سپریم کورٹ نے رہا کردیا تھا۔ ان تمام انتہا پسند ہندوؤں کو گجرات میں مسلم کُشی کا الزام ثابت ہونے پر گجرات ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

The post یورپی پارلیمنٹ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف قرارداد منظور کرے گی، گورنر پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aO1Yxb

ایم پی اے علی غلام کی 386 ایکڑ زمین اور 25 بینک اکاؤنٹس نکلے

کراچی:  ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی علی غلام نظامانی کے غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل بینچ کے روبرو رکن سندھ اسمبلی علی غلام نظامانی کے غیرقانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ علی غلام نظامانی پر برہم ہوگئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنی بار سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں؟ رکن اسمبلی نے جواب دیا کہ تیسری بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوا ہوں، عدالت نے استفسار کیا کہ ایم پی اے فنڈ سے علاقے میں کتنے ترقیاتی کام کرائے؟ عدالت نے علی غلام نظامی سے استفسار کیا کہ کتنے اسکول اور اسپتال بنوائے ہیں؟ علی غلام نظامانی نے جواب دیاتھر میں اسکول بنوائے ہیں، چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ سانگھڑ سے منتخب ہوکر  تھر میں اسکول بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

سانگھڑ میں صرف دروازے بنوائے ہیں یہی کارکردگی ہے آپ کی، پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ علی غلام نظامانی کی 386 ایکڑ زمین اور 25 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے، علی غلام نظامانی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں،عدالت نے نیب سے علی غلام نظامانی کے خلاف جاری نیب تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں بھی 4 ہفتوں کی توسیع کر دی۔

The post ایم پی اے علی غلام کی 386 ایکڑ زمین اور 25 بینک اکاؤنٹس نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U74LLS

بی آئی ایس پی کے وظیفہ خور افسروں کے خلاف مقدمات بنائیں گے،شہزاد اکبر

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہ BISP وظیفہ خور افسروں کے خلاف مقدمات بنائیں گے۔

معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاداکبر نے کہا ہے کہ حکومت نے نظام میں شفافیت لانے کا عزم کیا ہوا ہے، قانون ہے کہ ایک سال مفرور رہنے والے شخص کی جائیداد نیلام کی جا سکتی ہے، جن محلات کی ملکیت سے منکرتھے آج وہیں مقیم ہیں، سرکاری ملازمین کا بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانا فراڈ ہے، ایف آئی اے کو تمام کیسزدیئے جائیں گے اور فوجداری مقدمات درج ہوں گے، لندن میں ترچھی ٹوپی پہننے والے ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شہزاد اکبر نے بی آئی ایس پی میں اعلی سرکاری افسران کی جانب سے فراڈکے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد سرکاری افسران نے غریبوں کی حق تلفی کرتے ہوئے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔

The post بی آئی ایس پی کے وظیفہ خور افسروں کے خلاف مقدمات بنائیں گے،شہزاد اکبر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Gw9uii

کینسر کے 5 ہزار مریضوں کو مفت دوائیں فراہم کر رہے ہیں، یاسمین راشد

 لاہور:  ایکسپریس میڈیا گروپ اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد مہمان خصوصی تھیں۔

موضوع پر سیر حاصل تبادلہ خیال کرنے اور اپنی تحقیق کی روشنی میں مشاہدات اورتجرباتی گفتگو کیلیے صدر سوسائٹی آف میڈیکل انکالوجی پاکستان پروفیسرڈاکٹر زیبا عزیز، سیکریٹری پنجاب کینسر رجسٹری ڈاکٹر فرحانہ بدر، ہیڈ آف میڈیکل انکالوجی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹرمحمد عباس کھوکھر، ہیڈ جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ سید رضوان عزیز، ایگزیکٹوڈائریکٹر مارکیٹنگ ایکسپریس پبلیکیشنز اظفر نظامی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار کی میزبانی کے فرائض ایڈیٹر فورم روزنامہ ایکسپریس اجمل ستار ملک نے انجام دیئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین  راشد نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی شرح انتہائی خطرناک ہے، ملتان اور ڈی جی خان میں جدید سہولیات سے آراستہ کینسر سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، پنجاب میں کینسر کے رجسٹرڈ پانچ ہزار مریضوں کو ہر ماہ مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

کینسر کی جلد تشخیص سے بیماری پر قابو پانا بہت آسان ہوسکتا ہے، اب تک 60لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ کینسر سے بچاؤ کیلئے عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا جائے کیونکہ علاج سے بہتر پرہیز ہے۔ کینسرسے متاثرہ زیادہ افراد تمباکو نوشی اور گٹکا استعمال کرنے والے علاقہ جات میں ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر زیبا عزیز نے کہا کہ کینسر اور اس جیسی دیگر جان لیوا بیماریوں کی اصل وجہ غیر متوازن اور غیر معیاری خوراک ہے ہم نے اپنی زندگیوں کو اس قدر مصروف اور تیز ترین بنا لیا ہے کہ ایسے کھانے پینے اور دیگر معاملات زندگی کو انجام دینے کے لیے ایسے آلات پر انحصار کرلیا ہے جو کینسر کا موجب بنتے ہیں۔ ہر ہاتھ میں موبائل فون ہیں، ہر ماں اپنے بچے کو میوزیکل آلات سے پال رہی ہے۔

کینسر کا مرض جس کو لاحق ہوجائے اس کا پورا خاندان اس بیماری کے باعث مالی طورپر بدحال ہوجاتا ہے۔ کینسر کیوں ہوتا ہے اور اسے کیسے روکا جاسکتا ہے اس پر کام ہونا چاہئے کیونکہ یہ اس قدر مہنگا علاج ہوتا ہے کہ ایک عام انسان بھی اس کا مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، کینسر سے بچنے کے لیے عوام پر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا جائے اور اس پر حکومتی وسائل بھی استعمال کئے جائیں۔

ڈاکٹر محمد عباس کھوکھر نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایک کروڑ 91لاکھ سالانہ کینسر کے مریض سامنے آرہے ہیں جن میں سے نوے لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد سالانہ ایک لاکھ 75ہزار ہے جن میں سے ایک لاکھ سے زائد مریض اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں۔ جدید دنیا نے ایسے تشخیصی ٹیسٹ بھی دریافت کرلیے ہیں جن سے عام انسان کینسر ہونے سے پہلے ہی اس سے محفوظ بن سکتا ہے اس لیے پنتالیس سال کے بعد اپنے تشخیصی ٹیسٹ ضرور کرائیں بالخصوص ایک آدھ ٹیسٹ کینسر کے حوالے سے پیدا ہونے والے جراثیم کا بھی کروانا چاہئے تاکہ اگر جسم کے کسی بھی ایک حصے میں کینسر کا جراثیم پل رہا ہے تو اس کو فوری طورپر قابو کیا جاسکے۔

ڈاکٹر فرحانہ بدر نے کہا کہ کینسر کا مرض انتہائی تشویش ناک صورت حال اختیار کرتا جارہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ترقی یافتہ ممالک بھی اس کی زد میں ہیں تاہم سوچنے کی بات یہ ہے کہ جس کینسر سے ترقی یافتہ ممالک کے افرادنہیں بچ پارہے اس کو ترقی پذیر ممالک کس طرح سے سنبھالیں اس کے لیے صرف ایک آپشن ہے اور وہ ہے صحت مندانہ ماحول کو برقرار رکھا جائے۔ ایسی تمام چیزوں اور مشینری کو قابو میں رکھا جائے جن کی وجہ سے ماحول خراب ہوتا ہے کیونکہ کینسر کی ایک بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی بھی بن رہی ہے۔

اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ سید رضوان عزیز نے کہا کہ جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ واحد انشورنس کمپنی ہے جو کینسر پر پالیسی دیتی ہے جو صرف 735روپے سالانہ سے کی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر مارکیٹنگ ایکسپریس پبلیکیشنز اظفر نظامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ابلاغ عامہ کی ذمہ داریوں کے پیش نظر ایکسپریس میڈیا گروپ نے ہمیشہ سے قومی ذمہ داریوں کو انجام دیا ہے بالخصوص عوام کی صحت سے متعلق گاہے بگاہے سیمینارز کا انعقاد کرایا جاتا ہے تاکہ قوم کو مختلف موذی بیماریوں سے آگہی کے ذریعہ سے شعور دیا جاسکے اسی سلسلے کی ایک کڑی کینسر آگہی سیمینار کا انعقاد ہے۔

The post کینسر کے 5 ہزار مریضوں کو مفت دوائیں فراہم کر رہے ہیں، یاسمین راشد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36D3KOb

بلوچستان میں 10 ہزار سولر ٹیوب و یلز کی فزیبلٹی رپورٹ تیار

 اسلام آباد:  بلوچستان میں شمسی توانائی کے 10 ہزار ٹیوب ویلوں کے بارے اہم پیش رفت، پہلی مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، سیکٹری پاور عرفان علی نے متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ جرمن کمپنی اور نیسپاک کی مشترکہ کاوش ہے، اگلے مرحلے میں بلوچستان، لمز اور نسٹ میں یہ رپورٹ پیش ہوگی ۔

تمام اسٹیک ہولڈرز سے ماہرانہ و تکنیکی رائے لی جائے گی، سولر ٹیوب ویلوں سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کے ساتھ بجلی میں خسارے سے بھی بچا جا سکے گا،سولر ٹیوب ویلوں سے بجلی کی بچت ہو گی،بلوچستان کے ہزاروں ٹیوب ویلوں کو اربوں روپے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے گردشی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

فیزیبلٹی رپورٹ کے مندرجات میں بتایا گیا کہ کہاں کہاں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، کن علاقوں میں سورج کی شعائیں تیز ہیں، فزیبلٹی رپورٹ میں بجلی کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے مراحل کا بھی ذکرمو جود ہے۔

The post بلوچستان میں 10 ہزار سولر ٹیوب و یلز کی فزیبلٹی رپورٹ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38JXnKq

غذائی معیار: ملک بھر میں یکساں نظام کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

 لاہور:  مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایت پر بنائی جانیوالی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ غذائی معیار (فوڈ اسٹینڈرڈز) پرقوانین وفاقی حکومت بنائے گی جبکہ ان پر عملدرآمد صوبے کریں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں چاروں صوبوں کے حکام کی رضامندی سے ملک بھر میں یکساں نظام کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ طے پایا۔ اجلاس میں طے پایا کہ قومی سطح پر یکساں غذائی معیار مقرر کرنے کیلیے آئندہ 3 روز میں نیشنل فوڈ اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس میں ہر صوبے سے 2،2 ارکان شامل ہونگے۔

یہ کمیٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول کے تیار کردہ فوڈ اسٹینڈرز کا جائزہ لیکر ان دونوں کے اشتراک سے قومی فوڈ اسٹینڈرڈ جاری کریگی، فوڈ آئٹمز کی رجسٹریشن کے اختیار کے بارے میں فیصلہ بھی کمیٹی کریگی۔

اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی سمیت چاروں صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے چیئرمینز اور ڈی جیز نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام صوبوں کی مشاورت سے طے پایا کہ چونکہ فوڈ اسٹینڈرز کے حوالے سے سب سے موثر کام پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہے۔

لہذا یہ کمیٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بنائے اسٹینڈرز کو بنیاد بنا کر دیگر صوبوں اور پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کے فوڈ اسٹینڈرڈز کا جائزہ لے گی اور قومی سطح پر یکساں فوڈ اسٹینڈرڈ کیلیے سفارشات تیار کریگی تاہم 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو غذائی امور میں حاصل اختیارات کو نہیں چھیڑا جائیگا ، ملک بھر میں فوڈ بزنس کو ڈیجیٹلائز کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ہم نے واضح کیا کہ آئینی طور پر فوڈ ایک صوبائی معاملہ ہے۔

The post غذائی معیار: ملک بھر میں یکساں نظام کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S4cec9

اسکول اساتذہ بھرتی کیلیے پبلک سروس کمیشن کو طریقہ کار بنانے کا حکم

کراچی:  ہائی کورٹ نے سندھ میں 1500 کالجز لیکچرارز کی بھرتی میں شفافیت سے متعلق اسکولوں میں بھی اساتذہ کی بھرتیوں کیلیے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ایسا ہی میکنزم بنانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو سندھ میں 1500 کالجز لیکچرارز کی بھرتی میں شفافیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں سندھ پبلک سروس کمیشن اور کالجز حکام پیش ہوئے، سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے عدالت میں بھرتی سے متعلق طریقہ کار پیش کردیا گیا، پیش کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا کہ لیکچرار کی بھرتیوں سے متعلق امتحان 2 حصوں پر مشتمل ہوگا، سوالنامہ 80 فیصد مضمون سے متعلق اور 20 فیصد جنرل نالج پر مشتمل ہوگا، 4 امتحانی مراکز پر ٹیسٹ لیے جائینگے۔

سوال نامے کی تیاری میں آئی بی اے سکھر کی مدد لی جائے، ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کو جواب کیلیے کاربن کاپی دی جائیگی، ٹیسٹ کے روز شام کو ہی نتیجے کا اعلان کردیا جائیگا، آئی بی اے سکھر کی جانب سے ایک امیدوار کی جگہ کسی اور کوامتحان میں شرکت سے روکنے کیلیے  طریقہ کار بنایاگیا ہے، امتحانی مراکز کی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائیگی۔

امتحان کے دوسرے حصے میں امیدوار  سے انٹرویو لیا جائیگا، امیدواروں کی جانب سے کسی بھی موضوع پر لیکچر بھی دینا ہوگا، انٹرویو کے عمل کی بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائیگی، انٹرویو میں آئی بی اے یا کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ شامل ہوں گے۔

عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھی اساتذہ کی بھرتیوں کیلیے ایسا ہی میکنزم بنانے کا حکم دیدیا، لیکچرار کی بھرتیوں میں شفافیت سے متعلق شہری ارشاد بیگم عباسی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

The post اسکول اساتذہ بھرتی کیلیے پبلک سروس کمیشن کو طریقہ کار بنانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OcyRd7

دو دریا اور بوٹ بیسن کے ریسٹورنٹس کی ماحولیاتی صورتحال خراب نکلی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر دو دریا اور بوٹ بیسن پر واقع ریسٹورنٹس کا ماحولیاتی معائنہ کیا گیا۔

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبیداللہ کی سربراہی میں مذکورہ ریسٹورنٹس کی ماحولیاتی جانچ پڑتال کی اس ضمن میں ریسٹورنٹس کے غذائی کچرے اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے امور کے شواہد اکٹھے کیے گئے، مذکورہ علاقوں کے ریسٹورنٹس کے نکاسی آب کے طریقوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی اس کے ساتھ ساتھ عمومی صفائی اور ریسٹورنٹس کے اندرونی ماحول کی بھی چیکنگ کی گئی۔

ابتدائی جائزے کے مطابق بیشتر ریسٹورنٹس کی ماحولیاتی صورتحال غیر اطمینان بخش تھی جبکہ تفصیلی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے مرتکب ریسٹورنٹس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحولیات 2014کے مطابق کسی بھی قسم کی تجارتی، صنعتی اور ترقیاتی سرگرمی کے دوران سندھ کے زمینی، فضائی اور آبی ماحول کو نقصان پہنچانا ممنوع ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب فرد یا ادارے کی صورت میں کے مجاز مالک پر بھاری جرمانہ عائدکیا جاسکتا ہے جبکہ ہٹ دھرمی دکھانے پر ایسے ادارے کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔

The post دو دریا اور بوٹ بیسن کے ریسٹورنٹس کی ماحولیاتی صورتحال خراب نکلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RCVklB

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگوانے کا مشورہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاعمران صاحب کابینہ کے ’مس گائیڈ‘ کرنے کا بیان اپنے ہی منہ پر طمانچہ ہے، ڈالر 120 سے 160 ہو گیا آپ کو ٹی وی سے پتہ چلا، گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو پتہ بھی نہیں چلا، آپ وزیراعظم ہیں آپ کو کوئی بتائے تو یاد آتا ہے؟، 16 ماہ میں تاریخی 11000 ارب کا قرض لیا اور کہتے ہیں وزرا ’مس گائیڈ‘ کر رہے ہیں؟۔ ایسے بیان دیتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب ڈاکٹروں کو کہیں آپ کو ایسا ٹیکا لگائیں جو آپ کا دماغ درست کرے، 16 ماہ میں 5.8 فیصد پہ ترقی کرتے ہوئے خوشحال ہستے بستے ملک کو تباہ و برباد، بھوکا، غریب اور مہنگا ترین کر دیا اور کہتے ہیں وزرا گمراہ کر رہے ہیں؟، 16 ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو، ڈینگی، آٹا، چینی، ریلوے، صحت، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے؟‎ عمران صاحب آپ جو باتیں کر رہے ہیں، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا پورا پاکستان جانتا ہے کہ آٹے، چینی کے بحران کے ذمہ دارخسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں جنہیں آپ نے مسئلہ حل کرنے کا ذمہ دار بنایا، عمران صاحب کوئی ایسا ٹیکا لگوائیں جو آپ کا دماغ ٹھکانے پر لے آئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب کے دوران کہا تھا کہ 2013 میں ایک حادثے کے دوران زخمی ہونے پر انہیں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر نے ایسا ٹیکا لگایا تھا کہ انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگی تھیں۔

جب کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی اور مجھے اس معاملے پر مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔

The post مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو عقل اوردماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگوانے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O5JEpi

نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف اور شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اجلاسوں، ہوٹلوں میں اور کیمروں کے سامنے لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔

The post نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36CuKgR

وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نااہلی کیس میں جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہری شہریت چھپانے کے مقدمے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، نامزدگی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔

عدالت نے فیصل واوڈا کو بطور وزیر کام سے فوری روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

The post وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نااہلی کیس میں جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/313orBH

جامعہ کراچی، وی سی کے امیدواروں کو انٹرویو کی چھلنی سے چھان لیا گیا

کراچی:  سندھ کی سرکاری جامعات کے سربراہوں کے انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کیلیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں اورشارٹ لسٹ کیے گئے 7 میں سے 6 امیدواروں کے انٹرویوزکے بعد دوناموں پرتفصیلی غورکے بعد انھیں حتمی شکل دی گئی۔

امیدواروں میں جامعہ کراچی کے موجودہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سندھ یونیورسٹی جامشوروکے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرفتح محمد برفت شامل ہیں جبکہ ایک امیدوار شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد یوسف خشک انٹرویومیں شریک ہی نہیں ہوئے تلاش کمیٹی کی جانب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے تقررکے لیے مجوزہ نام کی سمری محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈزکی جانب سے اب کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوائی جائے گی۔

سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرزکے انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے ایک رکن پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کے قریبی ذرائع کے مطابق تلاش کمیٹی میں سے کچھ اراکین جامعہ سندھ کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرفتح برفت کے نام پر تذبذب کاشکارتھے چونکہ ڈاکٹرفتح محمد برفت  جامعہ سندھ میں اپنی مدت ملازمت کے چارمیں سے ابتدائی تین برس پورے کرچکے ہیں اوریہ امرزیادہ بہترہے کہ انھیں مذکورہ یونیورسٹی میں اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے دی جائے بصورت دیگراس جامعہ میں ایک بارپھرکسی پروفیسرکوقائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنا ہو گا تاہم تلاش کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے نام پر مکمل اتفاق پایا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کوڈاکٹراجمل خان کے انتقال کے بعد جامعہ کراچی کاقائم مقام وائس چانسلرمقررکیا گیا تھا، علاوہ ازیں منگل کومنعقدہ انٹرویوزمیں دیگر امیدواروں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد، سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹریسرچ (اوریک) پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو، جامعہ کراچی شعبہ اطلاقی کیمیاء کے پروفیسر مہدی حسن اورجامعہ کراچی شعبہ فوڈ سائنسزکے پروفیسرعابد حسنین شریک ہوئے تھے۔

The post جامعہ کراچی، وی سی کے امیدواروں کو انٹرویو کی چھلنی سے چھان لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38RApkN

پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیصی سہولت میسر ہی نہیں، اقبال چوہدری

کراچی:  بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس انتہائی ہلاکت خیز ہے، صرف احتیاطی تدابیر سے ہی اس ہلاکت خیز وائرس بالخصوص نویل کرونا وائرس 2019 سے مقابلہ ممکن ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی جدید تحقیقی ادارہ ہے جو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کے زیرانتظام کام کرتا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی خبریں تشویشناک ہیں جبکہ ملک میں وائرس کی تشخیص کی سہولت ہی میسر نہیں، پاکستان میں انسانی آمدورفت، حیوانوں اور اشیا کے داخلوں کے مراکز پر شدید نگرانی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں منگل کو اجلاس کے دوران کیا،اجلاس میں کئی سائنسدانوں نے شرکت کی۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کو چین میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں 100 سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوکر حال ہی میں ہلاک ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

کروناوائرس کی7اقسام انسانوں کو نقصان پہنچاتی ہیں، ڈاکٹرراشد

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد راشد نے جامعہ کراچی میں سائنس دانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں7 ایسی اقسام ہیں جو انسان کو نقصان پہنچاسکتے ہیں جن میں ایس اے آر ایس اور ایم ای آر ایس زیادہ مشہور ہیں جو اپنے وقتوں میں انسانی ہلاکتوں کا سبب بن چکے ہیں۔

ان میں پہلا وائرس 2002-03 میں چین میں 774 ہلاکتوں کا سبب بنا تا تھا 2012 میں وائرس دوسری بار سعودی عرب میں858 ہلاکتوں کا سبب بنا اور اس بار چین میں نویل کرونا وائرس سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں  اس کے علامات میں تنفس کے امراض، جسمانی درد، بخار، درد سر اور خشک کھانسی شامل ہیں جبکہ اس کا پھیلاؤ منہ اور ناک سے ہوتا ہے اس عنوان سے زکام میں مبتلا افراد سے فاصلہ رکھنا اور سرجیکل ماسک استعمال کرنا ضروری ہے اس مرض کی نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ کوئی علاج دریافت ہوا ہے۔

وائرس کی تشخیص کیلیے جدید وائرولوجی لیبارٹریاں قائم کی جائیں، ڈاکٹر قیصر

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ ملک میں جدید وائرولوجی لیبارٹریز قائم کی جائیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ملک میں جدید وائرولوجی لیبارٹریز قائم کی جائیں یہ لیبارٹیاں کم از کم تمام صوبائی دارلحکومتوں میں ہونی چاہئیں تاکہ وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں کی تشخیص جلد از جلد ہوسکے۔

محکمہ صحت کا سرویلنس سیل فعال، کروناوائرس کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لیے سرویلنس سیل کو مزید فعال کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ممکنہ علامات ظاہر ہونے پر 24 گھنٹوں تک گھر پر رہیں جب تک بخار ختم نہ ہو جائے ایک دوسرے سے زیادہ قربت و میل جول سے گریز کریں،کھانستے وقت منہ اور ناک کو ٹشو پیپر سے ڈھانپ لیں، ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، ملاقاتیں محدود کردیں جن اشیا کو چھوئیں انہیں انفیکشن دور کرنے والے محلول سے صاف کرلیں۔

کروناوائرس ،چین میں پاکستانیوں کی موجودگی قابل تشویش ہے، پی ایم اے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے چین میں موجود پاکستانی شہریوں خاص طور پر وہاں میں زیر تعلیم طلبا کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، پی ایم اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چین سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کا بندوبست کریں، سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ 500 سے زائد پاکستانی طلبہ ووہان میں زیرتعلیم ہیں، ان طلبہ کے خاندان کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر آنے والی خبروں سے ذہنی طور پر بہت پریشان ہیں، پی ایم اے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے چین سے پاکستانی طلبہ کو نکالنے کا بندوبست کریں تاکہ ان طلبا کے والدین سکھ کا سانس لے سکیںکرونا وائرس چائنا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

چینی حکومت کے مطابق 3 ہزار سے زیادہ مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 75 سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں پاکستان کے عوام کو کرونا وائرس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک ایسا وائرس ہے جس کی تمام علامات فلو وائرس جیسی ہیں لیکن اگر اس وائرس کی تشخیص جلدی اور علاج نہ کیا جائے تو نظام تنفس میں شدید رکاوٹ کے باعث یہ پیچیدہ اور خطرناک ہوسکتا ہے پی ایم اے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر سخت احتیاطی اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے عوام سے گزارش کی کہ وہ ان احتیاطی تدابیرپر عمل کریں۔

بیمار 8 مشتبہ چینیوں میں سے کوئی کرونا وائرس سے متاثر نہیں

کراچی میں کرونا وائرس کے 8 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک مریض میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں کرونا وائرس کے 8 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک نے چین کا سفر نہیں کیا تھا۔

تاہم چینی باشندوں سے رابطہ اور میل جول رکھا جبکہ باقی 7 نے جنوری میں چین کا سفر کیا اور ان تمام افراد کو نزلہ تھا 7 افراد کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (کینپ) پر ملازم ہیں جن میں سے 4 کو صحت مند ہونے پر اسپتال سے ڈس چارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک مریض ڈاکٹروں کی تجویز کے برخلاف علاج مکمل کیے بغیر روانہ ہوگیا ہے،باقی 2 مریضوں کو کلیئر قرار دیا گیا جن کو کرونا وائرس نہیں لیکن ان کا آبزرویشن کے بعد علاج کیا جارہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کے مطابق آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے محمکہ صحت سندھ سے 25 جنوری کو رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے پاس کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، مجموعی طور پر8 مشتبہ کیسز آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں جو چینی باشندے ہیں جبکہ کوئی کیس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کی بیان کردہ تعریف پر پورا نہیں اترتا۔

کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل گائیڈ لائن جاری

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ پی ایم اے پہلے ہی انفلوئنزا اور کرونا وائرس (نظام تنفس کے وائرس) سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل گائیڈ لائنز جاری کرچکی ہے، پی ایم اے نے کرونا اور انفلوئنزا وائرس (نظام تنفس کا وائرس) کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے تازہ صحت بخش اور متوازن غذا کھائیں،7 تا 8 گھنٹے کی رات کی نیند ضرور لیں، پانی زیادہ پئیں،اگر نظام تنفس کی کسی بیماری کا شکار ہیں تو مکمل آرام کریں۔

ناک صاف کرنے کے لیے ٹشو پیپر استعمال کریں، نظام تنفس میں خارج ہونے والی رطوبت کو ہاتھ لگنے کے بعد لازمی طور پر ہاتھ دھوئیں، متاثرہ مریض کو چاہیے کہ وہ دوسروں سے ہاتھ ملانے یا گلے لگنے سے گریز کرے نیز اپنی ذاتی استعمال کی چیزیں یعنی اپنا گلاس، پلیٹ، تولیہ، کپ، موبائل، قلم وغیرہ بھی دوسروں کو استعمال کے لیے نہ دیں، اپنی مرضی سے کوئی بھی دوا کو استعمال نہ کریں، کسی بھی وائرل بیماری میں اینٹی بائیوٹک کا استعال نہیں ہونا چاہیے، علاج کے لیے کسی مستند ڈاکٹر سے ہی رجوع کریں، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ ہر مریض کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں، پرندوں، جانوروں اور پولٹری سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ ان جانوروں کو ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے اور ماسک ضرور پہنیں۔

The post پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیصی سہولت میسر ہی نہیں، اقبال چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37MZKMk

ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور  ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور  ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے دونوں اعلی پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، پولیس افسران کے تبادلے میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، سندھ حکومت آئی جی پولیس کی مشاورت کے بغیر پولیس افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی۔

عدالت گزشتہ سماعت پر دونوں پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن پہلے ہی معطل کر چکی تھی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ دنوں میں 80  پولیس افسران کے تبادلے کردیئے گئے جن میں سندھ حکومت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ بھی آئی جی کے علم میں لائے بغیر کردیا گیا، حالانکہ ڈی آئی جی کے تبادلے کیلئے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔

رواں ماہ ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف رپورٹ پیش کی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا لیکن آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس پی ڈاکٹر رضوان کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

 

The post ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/313OTv8

مختلف شہروں میں بارش، برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، 2 افراد جاں بحق

 لاہور /  اسلام آباد:  ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع، رابطہ سڑکیں بند، چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی جب کہ لیسکو کے 39 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ، پنجاب میں سرد ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ، آزاد کشمیر میں بھی بادل برس پڑے ،  وادی گریس ، ملکہ کوہسار مری بھی برف باری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔

گلیات میں منگل کو مزید ایک فٹ برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مین مری نتھیا گلی روڈ اور لنک روڈ بھی بند ہوگئے ، مری ایکسپریس وے پر بھی برف باری سے مرکزی شاہراہ نے سفید چادر اوڑھ لی ، موٹر وے پولیس نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹا کر شاہراہ کو سیاحوں کی آمد ورفت کے لیے یقینی بنایا ۔ وادی شونٹھر ، وادی جاگراں اور وادی لیپہ میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

The post مختلف شہروں میں بارش، برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37A0XXj

بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آ رہا ہے، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی

کراچی: وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آرہا ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان میں ریڈرز کلب کے زیراہتمام ڈاکٹر جنید احمد اور سید ابن الحسن رضوی کی کتاب ’’گنگا تا پلوامہ ،ہندوستان کے فلیگ آپریشنز‘‘ کی رونمائی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بھارتی ادارے سوچے سمجھے پلان کے تحت اپنے ہی ملک کے اندر تخریب کاری اور دہشت گردی کے ڈرامے اسٹیج کرکے پاکستان کیخلاف جھوٹی الزام تراشی کرتے ہیں مگر بھارت کبھی بھی اپنے بھونڈے الزامات اور بھارت کے اندر ہونے والی کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ناقابل تردید ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

کتاب کی لانچنگ تقریب میں دفاعی ماہرین ، سیکیورٹی تجزیہ کاروں، نامور ماہر تعلیم، ممتاز دانشوروں اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، سابق سینیٹر جاوید جبار نے اس کتاب کے تحقیقی مندرجات کا جامع تجزیہ پیش کیا۔

صبوحہ خان نے اس کتاب کی اشاعت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصنفین نے اس کتاب میں جنوری 1971میں گنگا جہاز کے اغوا کے بعد سے اب تک بھارت کی جانب سے ہونیوالے فالس فلیگ آپریشنز کا تحقیقاتی جائزہ پیش کرتے ہوئے پوری تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ 1971 میں گنگا جہاز کا اغوا، دسمبر2001میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ،2002میں ٹرین آتشزدگی، فروری2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس آتشزدگی، نومبر2008میں ممبئی حملہ، ستمبر2016 میں اڑی حملہ اور فروری2019 میں پلوامہ فالس فلیگ آپریشن بھارتی منصوبہ سازوں کے اپنے ہی تیار کردہ خود ساختہ ڈرامے تھے۔

اس تحقیقی کتاب کی اشاعت کا مقصد پاکستان کیخلاف جاری بھارتی ڈراموں کو بے نقاب کرکے بھارت سرکار کے جارحانہ عزائم کو اقوام عالم کے سامنے لانا ہے تاکہ پوری دنیا کو بھارتی منصوبہ سازوں کے بے رحمانہ دہشت گردانہ سلسلے اور پاکستان کیخلاف بھونڈی الزام تراشی کے مقاصد سے خبردار کیا جاسکے اور اقوام عالم کو باور کرایا جاسکے کہ بھارت جیسا بڑا ملک اپنے پڑوسی چھوٹے ممالک کیخلاف کس طرز کی سازشیں کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے درپے رہتا ہے۔

The post بھارت عرصہ دراز سے پاکستان کیخلاف مکروہ سازشیں کرتا چلا آ رہا ہے، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U8BaSf

معروف اور تاریخی ایچی سن کالج نے آغا خان تعلیمی بورڈ سے الحاق کر لیا

کراچی: آغاخان یونیورسٹی ایکزامینیشن بورڈملکی تاریخ میں وہ پہلاتعلیمی بورڈبن گیا ہے جس سے پاکستان کے معروف ترین اورتاریخی حیثیت کے حامل لاہور کے ایچی سن کالج Aitchison College نے الحاق (affiliation) حاصل کر لیا۔

پاکستان کے اس معروف تعلیمی ادارے کی تاریخ رہی ہے کہ 1886میں قائم ہونے والے اس ادارے نے آج تک پاکستان کے کسی سرکاری بورڈسے الحاق نہیں لیا اور ادارے میں زیر تعلیم طلبا کیمبرج یونیورسٹی بورڈ کے تحت ہونے والے ’’اے اور او لیول‘‘ کے امتحانات میں شرکت کرکے اس سے فارغ التحصیل ہوتے تھے تاہم اب یہ پہلا موقع ہے کہ ایچی سن کالج کے طلبا رواں سال پہلی بار آغاخان تعلیمی بورڈ کے تحت نویںاورگیارہویں جماعتوں کے امتحانات میں شرکت کریں گے۔

ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے آغاخان تعلیمی بورڈ سے الحاق کافیصلہ ’’نیشنل کریکولم پالیسی پر تیارکیے گئے بورڈ کے اکیڈمک کریکولم،ای مارکنگ اسسمنٹ ٹیکنالوجی کے نظام اورامتحانات کے شفاف انعقاد‘‘کی بنیادپرکیاہے، واضح رہے کہ ایچی سن کاشمار پاکستان کے صف اول کے تعلیمی اداروں (اسکول کالج)میں ہوتاہے اوراس سے قبل آغاخان تعلیمی بورڈ کے الحاق میں کراچی کے علاوہ اس معیارکے معروف اسکول موجودنہیں تھے۔

یادرہے کہ کراچی میں صف اول کے تعلیمی اداروں میں ’’ماماپارسی اسکول اوربی وی ایس پارسی کے ساتھ ساتھ حبیب گرلز اورحبیب بوائز ‘‘اسکول سمیت دیگرمعروف تعلیمی ادارے آغاخان تعلیمی بورڈسے الحاق شدہ ہیں۔

آغاخان یونیورسٹی ایکزامینیشن بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشہزاد جیوانے ’’ایکسپریس‘‘سے خصوصی گفتگومیں اس بات کاانکشاف بھی کیاکہ بورڈ کے تحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والے92فیصد طلبا اعلیٰ تعلیم کے لیے ملکی وغیرملکی جامعات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یادرہے کہ یہ بورڈ2003میں قائم ہواتھا، بورڈ کی جانب سے کیے گئے University Destination Survey(یو ایس ڈی) کے مطابق فارغ التحصیل جو92فیصد طلبہ ملکی وغیرملکی جامعات میں داخلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان میں 46.4فیصد طلبہ جبکہ 53.6فیصد طالبات ہیں۔

اس سروے کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں سے بحیثیت طالب علم منسلک ہونے والے اسٹوڈینٹس میں 4فیصد دنیا کی مختلف 36بین الاقوامی جامعات میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں امریکا، کینیڈا،آسٹریلیااوریورپ کی جامعات شامل ہیں جبکہ 96فیصد پاکستان کی مختلف سرکاری ونجی جامعات میں پڑھ رہے ہیں ملکی جامعات میں پڑھنے والے ان طلبہ میں 49.9فیصد طلبہ اور50.1فیصد طالبات ہیں، سروے کے مطابق فارغ التحصیل 51.8فیصد طلبہ وطالبات پاکستان کی ایچ ای سی درجہ بندی کے تحت صف اول کی 15جامعات میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشہزاد جیوانے ’’ایکسپریس‘‘کوبتایاکہ آغاخان تعلیمی بورڈ میں امتحانی کاپیوں کی اسسمنٹ کے نظام پراعتماد کرتے ہوئے آئی بی اے سکھرنے ’’ایچ ایس ایس سی‘‘(ہائرسیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ)انٹرمیڈیٹ میں 70فیصد یااس سے زائد مارکس لینے والے طلبا کو اپنے ادارے میں داخلہ ٹیسٹ اورانٹرویوسے مستثنیٰ قراردے دیاہے۔

The post معروف اور تاریخی ایچی سن کالج نے آغا خان تعلیمی بورڈ سے الحاق کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aSdffZ

جج شیشے کے گھر میں رہتا، اس کا احتساب بھی ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ جج شیشے کے گھر میں رہتا ہے، وہ بھی قابل احتساب ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10رکنی فل کورٹ نے سماعت کی، سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار کے وکیل رشید رضوی نے دلائل مکمل کر لیے، انھوں نے کہا کہ حکومت کوآزاد عدلیہ کبھی پسند نہیں آتی، دنیا بھر میں ججز کو عہدے سے ہٹانا مشکل ترین جبکہ پاکستان میں آسان ترین ہے،جج شیشے کے گھر میں رہتا ہے، وہ بھی قابل احتساب ہے، کسی جگہ تو ریڈ لائن کھینچنا پڑے گی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا جج سمیت کوئی شخص احتساب سے بالاتر نہیں لیکن جج کے خلاف اقدام آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

جسٹس بندیال نے کہااب تو آئین موجود ہے، جب آئین سے ہٹیں گے تو ایسا ہی ہوگا،جسٹس بندیال نے کہا 2010  میں افتخار چودھری کیس کی گائیڈ لائنز ایگزیکٹو پر لازم نہیں ، جسٹس بندیال نے کہا یہ معاملہ ٹیکس کا نہیں بلکہ مس کنڈکٹ کا ہے،مزید سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔

The post جج شیشے کے گھر میں رہتا، اس کا احتساب بھی ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38NZgWq

بھارتی شہریوں کی سانجھا پیر کے مزار تک رسائی محدود

 لاہور: پاکستان اور بھارت کی سرحد پرواقع بزرگ صوفی باباگلاب حسین شاہ المعروف سانجھا پیر کا مزار بھی اب سانجھانہیں رہا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی اورسرحدی تنازعات کی وجہ سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اپنے شہریوں کی سانجھا پیر کے مزارتک رسائی محدودکردی ہے اورانہیں بھارتی حدودکے اندرلگائی گئی باڑسے آگے آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈرواہگہ سے شمال کی جانب چندکلومیٹرکے فاصلے پر حضرت باباگلاب شاہ المعروف سانجھاپیرکا مزارہے۔ یہ مزارپاکستان کے سرحدی گاؤں ایچوگل اورٹھٹھہ ڈھلواں کے قریب واقع ہے۔

یہ مزارپاک بھارت زیرولائن کے اوپرہے، باباگلاب شاہ کی قبرکا سروالاحصہ بھارت جبکہ پاؤں والاحصہ پاکستان میں ہے۔ یہاں ہرجمعرات کو مقامی لوگوں اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری دیتی ہے جبکہ ہرسال بھادوں کی گیارہ اوربارہ تاریخ کویہاں عرس ہوتا ہے۔

The post بھارتی شہریوں کی سانجھا پیر کے مزار تک رسائی محدود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37BMt9A

محسن داوڑ، علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار، مقدمہ درج

 اسلام آباد:  ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کردیا جب کہ کوہسار پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سے منگل کی شام 5 بجے کے قریب مذکورہ 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 30 افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ’’ایکسپریس‘‘ کے رابطہ پر مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

The post محسن داوڑ، علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار، مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vqsvQM

بالاکوٹ ڈیم کی تعمیرکا آغاز300میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی

بالاکوٹ:  خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے کنہار پر بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا ہے جس سے 300میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جائے گی۔

صوبہ میں پیسکو طرز پرٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کا منصوبہ بھی زیر تجویز ہے، سی پیک میں شامل سکی کناری ڈیم بھی کاغان میں دریا کنہار پر ہی تعمیر کیا جارہا ہے جو 2021میں مکمل ہوگا اور جس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں منصوبوں سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ تحصیل بالاکوٹ کے نوجوانوں  کو روزگار کے مواقع بھی میسرآرہے ہیں۔

The post بالاکوٹ ڈیم کی تعمیرکا آغاز300میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aKg9TQ

بلوچستان سے 11 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

 راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان سے 1 ہزار 88 کلوگرام منشیات برآمد کر لی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 11 ارب پاکستانی روپوں سے زائد ہے۔

ترجمان اے این ایف  ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پاک ایران بارڈر کے قریب تفتان میں کارروائی کی گئی، منشیات ایک گودام میں چھپائی گئی تھی جس میں 848 کلوگرام افیون، 84 کلوگرام چرس، 71 کلوگرام آئس ہیروین، 53 کلو گرام مارفین اور 32 کلوگرام گردہ چرس شامل ہے۔

برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 11 ارب پاکستانی روپوں سے زائد ہے، پولیس اسٹیشن اے این ایف دالبندین میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے۔ 

The post بلوچستان سے 11 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U2tYa8

مٹیاری؛ شادی تنازع پر گھر میں فائرنگ، 3 خواتین سمیت 6 افراد قتل

مٹیاری:  سندھ کے ضلع مٹیاری میں پسند کی شادی کے تنازع پر گھر میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو نیند کی حالت میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقتولین کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی۔

مقتولین میں مجنوں، بھٹو، مرتضیٰ 2 خواتین گلابی ، جادو جبکہ 2 بچیاں شکیلہ اور ثمرین شامل ہیں جن کا تعلق رند برادری سے تھا۔ مذکورہ واقعہ سالارو پولیس اسٹیشن کی حدود میں دریائی علاقے میں پیش آیا، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نعیم شیخ کی طرف سے مجرمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

مقتولین کے ورثا نے قتل کی اس واردات کا ذمہ دار بروہی برادری کو ٹھہرایا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بروہی برادری کی خاتون نے مرتضیٰ رند سے کچھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر بروہی قوم کے افراد خوش نہیں تھے تاہم بڑوں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروادیا تھا، شادی کرنیوالی لڑکی کو عدالت نے دارالامان بھجوادیا تھا۔

بعد ازاں عدالت میں خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے اسے شوہر مرتضیٰ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بروہی برادری کے افراد نے مرتضٰی اور اس کے اہلِ خانہ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ڈی آئی جی نعیم شیخ نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post مٹیاری؛ شادی تنازع پر گھر میں فائرنگ، 3 خواتین سمیت 6 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Gq3lEj

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج مزید بارش کا امکان

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، اورماڑہ، لسبیلہ، کالام اورڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

کوئٹہ، قلات ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوامیں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش، جھنگ، لسبیلہ6،لاہور5 ،کالام، جیکب آباد،قلات 4، بارکھان، سرگودھا، کوٹ ادو، اورماڑہمیں 3 ملی میٹر ریکار ڈکی گئی۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 17، پارا چنار، گو پس، کالام میں منفی 11 ، استورمنفی 10، ہنزہ منفی 6، مالم جبہ منفی5 اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

The post لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج مزید بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O4lM5D

کراچی: 8 سالہ بچہ ’’محنت میں عظمت ہے‘‘ کی عملی مثال بن گیا

کراچی: سندھ کی ہندو برداری کے قبیلے اوڈھ سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ بچہ مکیش’’محنت میں عظمت ہے‘‘ کی عملی مثال بن گیا بھیک مانگنے کے بجائے اپنے ننھے ہاتھوں سے لوگوں کے جوتوں کی پالش کرکے روزگار کمانے میں لگ گیا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ’’جن کا سفر محنت سے شروع ہوتا ہے ایک دن ان کے سروں پر کامیابی کاتاج ہوتا ہے‘‘۔

500 روپے سے لوگوں کے جوتوں پر پالش کے لیے سامان خریدکر اپنا کام شروع کرنے والا 8سالہ مکیش اب روزانہ 300 سے 400روپے روز کمالیتا ہے لیکن اس کو 12گھنٹے روزانہ محنت کرنا پڑتی ہے، اس کا خواب ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر استاد بنے تاکہ اپنی برداری کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرسکے۔ اس لیے وہ محنت کرکے جلد سے جلد اسکول میں داخلہ لینا چاہتا ہے۔

اپنے اچھے مستقبل کے لیے محنت کرنے والا 8سالہ بچہ مکیش ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ایک ہیر سیلون کی دکان میں ایک شخص کے جوتوں پر پالش کررہاتھا، اس کے ہاتھ تو تیزی سے کام کررہے تھے لیکن اس کا ذہن کچھ اور سوچ رہاتھا، وہاں سے میرا گزر ہوا تو میں بچہ کو دیکھ کر اس سے مخاطب ہو ا اور پوچھا تم اتنی چھوٹی عمر میں کیوں کام کرتے ہو تو اس نے پہلے تو بات کرنے سے گریز کیا تاہم جب میں نے محبت سے اس سے پوچھا تو اس نے اپنے حالات ایکسپریس ٹریبون کو بتاتے ہوئے کہا کہ میرا نام مکیش ولد منو ہے، میری عمر 8سال ہے، ہمارا تعلق سندھ کے ضلع ہالا کی ہندو ادڈھ برداری سے ہے، ہم کراچی میں لیاقت آباد پل کے نیچے جگھیوں (سراج الدولہ کالج کے قریب پل کے نیچے بنی عارضی خیمہ بستی)میں رہتے ہیں۔

ہمارے برادری کے سب لوگ اور میرے گھر والے ماں باپ بہن اور بھائی بھیک مانگتے ہیں، مکیش نے بتایا کہ میرے والدین نے بھی مجھے بھیک مانگنے کے لیے کہاکہ ’’پہلے تو کچھ دن میں نے بھیک مانگنے کی کوشش کی‘‘ لیکن پھر مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے انکار کردیا۔

میرے ابا نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کروں گے اب میں نے جواب دیا کہ میں محنت کروں گا، میں کچھ دن بازاروں میں گھومتا رہا، ایک دن کریم آباد کے پاس موچی کو لوگوں کے جوتے پالش کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے یہ کام پسند آیا پھر میں روزانہ اس موچی کے پاس آجاتا اور اس کو کام کرتے ہوئے دیکھتا، اس طرح میں نے ایک ہفتہ میں یہ کام کرنا سیکھ لیا، میں نے اپنے والد کو بتایا کہ میں لوگوں کے جوتے پالش کرنے کا کام کروں گا، میرے والد اور والدہ نے مجھے 500روپے سے دو پالش کی ڈبیاں، دو برش اور چمک والی بوتل سمیت ایک پرانا بیگ خرید کردیا، اب میں تین ماہ سے کریم آباد،شریف آباد،لیاقت آباد اور قریبی علاقوں میں پیدل گھومتا ہوں اور لوگوں کے جوتے پالش کرتا ہوں۔

مکیش نے مزید بتایا کہ ہم سب گھر والے صبح 6بجے اٹھ جاتے ہیں اور میری اماں چائے اور پراٹھہ بناکردیتی ہے، اس کو کھاکر میں کا کرنے نکل جاتا ہوں اور شام 6بجے تک بازاروں اور گلیوں میں گھوم کر لوگوں کے جوتے پالش کرتا ہوں، ایک جوتے کے پالش کے 20روپے لیتا ہوں اور پانچ منٹ میں ایک جوتا پالش ہوجاتا ہے۔صبح کے دس بجے تک اچھا کام ہوتا ہے۔روزانہ 12گھنٹے محنت کرکے 300سے 400 روپے یا کبھی زیادہ کمالیتا ہوں۔

اس نے بتایا کہ آج کل سردی بہت ہے۔مجھے ٹھنڈ لگتی ہے لیکن کیا کروں لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر محنت ہے۔اس لیے سردی برداشت کرلیتا ہوں۔ مکیش نے بتایا کہ اس کی خوائش ہے کہ وہ اسکول جائے پڑھ لکھ کر استاد بنے۔استاد بچوں اور بڑوں کو پڑھاتے ہیں۔ میرے پاس کتابوں اور بستے کے پیسے نہیں ہیں اور ہمیں کون اسکول میں داخلہ دے گا۔میں سوچتا ہوں کہ ہماری بستی میں کوئی پڑھانے آجائے شام کو۔سارا دن محنت کے بعد میں رات کو پڑھ لوں گا اور اگر میں پڑھوں گا تو اپنے برداری کے بچوں کوپڑھاؤں گا۔جو کماتا ہوں وہ پیسے گھر میں کھانے پینے پر خرچ ہوجاتے ہیں۔آج کل مہنگائی بہت ہے لوگ بھیک بھی کم دیتے ہیں۔اس لیے میرے والدین کی آمدنی اب کم ہوگئی ہے لہذا میرا باپ اب غبارے فروخت کرنا شروع کردیے گیا ہیں۔

میرا دل چاہتا ہے کہ ’’میں صا ف یونیفارم پہن کر اور بستہ لٹکاکر اسکول جاؤں‘‘۔بس یہ خوائش ہے اور لگن ہے مجھے امید ہے کہ جلد اتنے پیسے جمع کرلوں گا کہ کتابیں اور بستہ خرید سکوں۔ہم تین بھائی اور ایک بہن ہے صرف مجھے پڑھنے کاشوق ہے۔اگر میں پڑھنے لگ گیا اور بڑا ہوکر استاد بناتو اپنے گھر والوں کو بھیک مانگنے نہیں دوں گا۔یہ کہانی سناکر یہ بچہ چلاگیا تاہم میں سوچتا رہا کہ کاش ان بچوں کے مستقبل کے لیے ہمارے حکمراں سوچیں؟تاکہ یہ نسل بھی پڑھ لکھ کر ملک کی تعمیر وترقی میں حصہ لے سکے۔

The post کراچی: 8 سالہ بچہ ’’محنت میں عظمت ہے‘‘ کی عملی مثال بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GrXjmx

مٹیاری میں رشتے کے تنازع پر 6 افراد قتل

مٹیاری: کھنڈو کے نواحی گاؤں میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سندھ کے شہر مٹیاری میں رشتے کے تنازع پر بروھی برادری کے گروپ نے رند برادری کے 6 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ رند برادری نے لاشیں سڑک پر رکھ کر نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2 سال قبل رند برادری کے نوجوان مرتضیٰ نے بروھی برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد سے دونوں برادریوں میں کشیدگی تھی۔

The post مٹیاری میں رشتے کے تنازع پر 6 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aNqtdC

تاریخی اہمیت کی حامل مسجد خداباد کی بحالی سست روی کا شکار

دادو: پاکستان میں تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں کی بحالی اور ان کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ذمے داری ہے کیونکہ غیر محتاط انداز میں اگر ان تاریخی عمارات کی بحالی کا کام سرانجام دیا جائے تو اس سے عمارت کے اصل خدوخال اور خصوصیات متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے اور ایسا ہوتا بھی ہے جیسا کہ ہم نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی بحالی کے معاملے میں دیکھا۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک اور مثال ہمیں ایک ایسی تاریخی عمارت کی بحالی میں غیر محتاط اور بے پروا رویے کی نظر آتی ہے کہ جو تین سو برس پرانی اور ضلع دادو سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس کا نام مسجد خداباد ہے اور اسے 1718 میں یار محمد کلہوڑو نے تعمیر کرایا تھا۔

اس مسجد کی بحالی اور تجدید کا کام گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے تاہم ماہرین ورثہ کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ مزدوروں اور غیر تکنیکی ماہرین کی وجہ سے مسجد کی بحالی کا کام غیر معیاری انداز میں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ تاریخی تقریبا اپنی اصل ہییت اور شکل کھوچکا ہے۔

ماہر تعلیم اور فن تعمیرات سے وابستہ ڈاکٹر فتح داؤپوتو کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب اس مسجد کے اردگرد ایک شاندار قلعہ نما عمارت تھی جسے ناتجربہ کار ٹھیکیداروں نے تباہ کردیا کیونکہ انہوں نے اس مسجد کی بحالی کے لیے جو مٹی استعمال کی اسے قلعے کی بنیادوں سے لیا گیا جس کی وجہ سے قلعہ برباد ہوگیا۔ڈاکٹر داؤدپوتو کا کہنا تھا کہ کلچر، سیاحت اور محکمہ آثار تکنیکی طور پر اس قابل نہیں کہ وہ تاریخی عمارات کی بحالی کا کام کرسکیں۔

یہ محکمے عام طور پر ترتیب دیے گئے پلان سے ہٹ کر اور بجٹ سے بڑھ کر کام کرتھے ہیں اور ان محکموں سے وابستہ اکثر ملازمین، افسران اور ماہرین نہ تو تاریخ کے ماہر ہیں نہ ہی دیگر فنون سے کوئی دلچسپی رکھتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بحالی کے کام کا کنٹریکٹ من پسند افراد کو دیا جاتا ہے جو مقامی مزدوروں کی خدمات حاصل کرتے ہیں جو ان تاریخی عمارتوں کی شکل و صورت بگاڑ دیتے ہیں انہیں کوئی اندازہ یا مہارت نہیں ہوتی کہ اس طرح کی عمارات کو کس طرح بحال کیا جاتا ہے، اسی طرح مسجد میں بگڑ جانے والے رنگ کی تجدید و بحالی کے لیے مقامی رنگ ساز کی خدمات روزانہ 500 روپے اجرت پر لی گئی۔

کلچر، سیاحت اور محکمہ آثار کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اس بحالی مسجد کے منصوبے کی اب تک دو مختلف پی سی او منظور کی جاچکی ہے تاہم یہ کام آج بھی جاری ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انہیں درست معلوم نہیں مگر اندازہ ہے کہ اب تک 12 کروڑ روپے اس منصوبے کی نذر ہوچکے ہیں۔

محکمہ ثقافت کے ڈآئریکٹر قاسم علی قسم کے مطابق صوبائی حکومت نے اس کا نوٹس لیا تھا کہ بحالی کے کام میں ناقص مواد کیسے استعمال کیا گیا؟ تاہم کچھ عرصے خاموشی کے بعد اسی ٹھیکیدار نے دوبارہ کام شروع کردیا یعنی کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔ مزدوروں نے مسجد کی اصل دیواروں کو مقامی سیمنٹ سے پلاسٹر کردیا جبکہ اس کے لیے خاص مواد استعمال کیا جتا ہے، اسی طرح انہوں نھے کلہوڑہ قبرستان کی بحالی میں بھی کیا۔

سیکریٹری کلچر، سیاحت اکبر لغاری نے ایکسپریس سے بات چیت میں محکمے پر بے پروائی اور غفلت کے لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور بتایا کہ محکمے سے وابستہ ڈآئریکٹرز، نائب ڈآئریکٹرز اور دیگر عملہ اپنے شعبوں میں پیشہ ور ڈگریاں رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود چند روز میں مسجد کا دورہ کروں گا اور بحالی کے کام کا جاہزہ لوں گا۔ مسجد سے ملحق قلعے کی تباہی سے متعلق انھوں نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں تاہم وہ اس سلسلے میں جلد تحقیقات کرائیں گے۔

 

The post تاریخی اہمیت کی حامل مسجد خداباد کی بحالی سست روی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O2sNDR

2 سالہ بچی کی ہلاکت؛ ڈاکٹر، ویکسی نیٹراورخاتون کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے عدالت کے حکم پر 2سالہ بچی کی ہلاکت پر ویکسین پلانے والے نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل زرین محمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات ہیں جبکہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں رہائش پذیر ہیں ، گزشتہ برس جولائی میں ان کے علاقے میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا کیمپ لگایا گیاتھا ، ان کے گھر ایک خاتون آئی اور 2سالہ بیٹی لائبہ کو زبردستی لے گئی جس کے بعد وہاں موجود ڈاکٹر نے ویکسی نیٹر کو حکم دیا کہ وہ لائبہ کو 3 ٹیکے لگائے ، تین ٹیکے لگنے کے اگلے دن لائبہ کی حالت مزید بگڑگئی اور اس کی ٹانگوں پر نشانات ابھرنے لگے، اسے قریبی واقع ضیا الدین اسپتال لے جایا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسے انفیکشن ہوگیا ہے  ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن ساتھ ہی لائبہ کو انڈس اسپتال ریفر کردیا۔

انڈس اسپتال میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لائبہ کی ایک ٹانگ میں انفیکشن بہت زیادہ پھیل گیا ہے اور اس کی ٹانگ کاٹنا پڑے گی تاہم آپریشن کرنے سے پہلے ہی  لائبہ انتقال کرگئی ، زرین محمد نے بتایا انھوں نے بوٹ بیسن تھانے میں درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی مدد نہ کی ، جس کے بعد انھوں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی جنھوں نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ویکسینیٹرز اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات لیے جس کی روشنی میں انھوں نے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

زرین محمد نے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے  خاتون ، ایک ویکسینیٹر اور ایک ڈاکٹر کے خلاف دفعہ تین سو بائیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، تین سو بائیس قتل بالسبب ہے جس کی سزا میں دیت دینا بھی شامل ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی تو چلی گئی لیکن وہ نہیں چاہتے کہ آئندہ کبھی کوئی ایسا واقعہ رونما ہو اور کسی کا لخت جگر اس طرح مارا جائے۔

 

The post 2 سالہ بچی کی ہلاکت؛ ڈاکٹر، ویکسی نیٹراورخاتون کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tWqFa3

ریلوے سے زیادہ کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، چیف جسٹس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ریلوے میں کوئی چیز درست نہیں چل رہی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، سیکرٹری ریلوے اور سی او ریلوے کو کل طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے ریلوے سے مطلق آڈٹ رپورٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وزارت لینے والے کو پہلے خود ٹرین پر سفر کرنا چاہیے، آپ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بجائے مینول ہے، ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی ، اس سے زیادہ کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، اسٹیشن درست ہیں نہ ٹریک اور نہ ہی سگنل، ریل پر سفر کرنے والا ہر فرد خطرے میں سفر کر رہا ہے، ٹرینوں میں نہ مسافر ہیں نہ مال گاڑیاں چل رہی ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا اور رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ محکمے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس نے وزیر ریلوے کا نام لئے بغیر ریمارکس دیے کہ ریلوے والا روز حکومت گراتا اور بناتاہے، لیکن وزارت سنبھال نہیں پا رہے، ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے، آج بھی ہم پاکستان میں اٹھارھویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں، جبکہ دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جا رہی ہے، ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا؟۔

ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ معاملے پر انکوائری ہوئی اور دو افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چولھے میں پھینکیں اپنی کارروائی، ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے۔

وکیل ریلوے نے بتایا کہ نوٹس سابق سی او کو گیا تھا اور وہ اب موجود نہیں۔ عدالت نے سی او ریلوے سمیت دیگر حکام کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

The post ریلوے سے زیادہ کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36ycftL

’ہم مجبور ہیں معاف کردینا‘ ڈاکو اسٹور سے آٹا، دالیں اور مصالحے لوٹ کر فرار

کراچی: شریف آبادمیں لوٹ مارکی انوکھی واردات میں ڈاکوکریانہ اسٹور سے آٹا،دالیں،آئل گھی،مصالحے ،موبائل اورنقدی لوٹ کرلے گئے جب کہ ڈاکوجاتے ہوئے ہوئے دکاندارسے یہ بھی کہہ گئے ہم مجبور ہیں۔

شہرقائد میں لوٹ مارکی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈاکو نہ صرف راہ چلتے شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں بلکہ دکانوں اور حتیٰ کہ ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر بھی دیدہ دلیری سے وارداتیں کرتے ہیں،ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوتے ہیں، کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس حکام کو فراہم کی گئی لیکن ڈکیت پھر بھی گرفتار نہیں کیے جاسکے۔

نیو کراچی ، صدر ، ٹاور ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، ناگن چورنگی ، نارتھ کراچی ، گلشن اقبال ، قائد آباد ، ملیر ، گلستان جوہر غرض شہر کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں لوٹ مارکی وارداتیں نہیں ہورہیں،گزشتہ روز شریف آباد میں ڈاکوکریانہ اسٹور لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکوؤںنے جاتے ہوئے دکاندارسے یہ بھی کہاکہ ’’ ہم مجبور ہیں ، یہ ہماری پہلی واردات ہے ، ہوسکے تو معاف کردینا ‘‘۔

دکاندار عتیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ عرصے سے شریف آباد بلاک ون میں رہائش پذیر اور اسی علاقے میں کریانہ اسٹور چلاتے ہیں اتوار کی صبح انھوں نے ابھی اسٹور کھولا ہی تھا کہ چند لمحوں میں موٹر سائیکل پرسوار 2ڈاکوپہنچے اور انھوں نے موبائل فون اورنقدی لینے کے بعد 10کلو والے آٹے کے 2تھیلے، 10کلو سے زائد مختلف دالوں کے پیکٹ، آئل اورگھی کی 10تھیلیاں اور 5کلو مصالحوںکے پیکٹ اٹھائے اور چلتے بنے جانے سے پہلے ڈاکوؤں نے کہا کہ وہ انتہائی مجبوری میں چوری کی واردات کررہے ہیں اور یہ ان کی پہلی واردات ہے لہٰذا انھیں معاف کردیا جائے، اگر ہم مجبور نہیں ہوتے تو کبھی بھی یہ گھناؤنا کام نہ کرتے۔

دکاندار عتیق نے مزید بتایا کہ واردات کے دوران ایک سیلزمین بھی آیا تو ڈاکوؤں نے اس سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی جس کے بعد وہ موٹر سائیکل پرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ڈکیت کم عمر تھے جبکہ انھوں نے اپنے چہرے بھی چھپائے ہوئے تھے ، واقعے کے بعد انھوں نے پولیس کو بھی آگاہ کیا لیکن ڈکیت گرفتار نہیں ہوسکے۔

شہریوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ہدایات کرے اور انھیں اسٹریٹ کرائم کے عفریت سے چھٹکارا دلائے۔

 

The post ’ہم مجبور ہیں معاف کردینا‘ ڈاکو اسٹور سے آٹا، دالیں اور مصالحے لوٹ کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30V5KAh

جھڈو میں آوارہ کتوں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو بھنبھوڑ ڈالا

جھڈو: جھڈو اور نواحی علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

ٹنڈو جان محمد میں ڈیڑھ سالہ بچی پریمی دختر نتھو کوآوارہ کتوں نے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا۔ بچی کے چہرے کو نوچ لیا۔ زخمی بچی کو مرکز صحت جھڈو میں طبی امداد  اور حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔

جھڈو اور نواح میں رواں ہفتے  آوارہ کتوں کے حملوں میں اسکول جانے والے5 بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ رواں ماہ سگ گزیدگی کے 37 واقعات رونما ہو ئے جن میں اکثریت بچوں اور معمر افراد کی ہے۔ سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود تاحال بلدیاتی ادارے کتا مار مہم  چلانے میں ناکام ہیں جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مرکز صحت جھڈو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈاکٹر عمران تالپر کا کہنا ہے کہ سگ گزیدگی کی حفاظتی ویکسین کا اسٹاک محدود ہے اگر اسی رفتار سے سگ گزیدگی  کی کیسز آتے رہے  تو یہ اسٹاک ختم ہوجائے گا۔

 

The post جھڈو میں آوارہ کتوں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو بھنبھوڑ ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36pCqCV

اندرون سندھ آٹے کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا

کوٹری / ٹنڈو الہ یار: اندرون سندھ آٹے کا بحران برقرار ہے۔لوگ مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

کوٹری المدینہ چوک پر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر 5 فلور ملوں کوآٹا سستا بیچنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر باقاعدہ اسٹال لگایا گیا مگر وہ اسٹال ایک دن بعد ہی بند کر دیے گئے۔اس کے بعد روزانہ ہر فلور ملز 10 کلو کے 500 تھیلے المدینہ چوک پر 400 روپے فی تھیلہ فروخرکرتی ہے۔ اسٹال پر غیر معیاری، بھوسے کی آمیزش اور 2012 کے رمضان پیکیج آٹے کے تھیلوں کی فروخت پر غریب شہریوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر سہیل گولارچی اور دیگر نے بتایاکہ گزشتہ روز دیے گئے آٹے کے تھیلے پر 2012کا رمضان پیکیج واضح طور پر تحریر تھا جبکہ کئی تھیلوں میں گندم کے بھوسے کی ملاوٹ بھی سامنے آئی۔یہ غریب لوگوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ٹنڈوالہ یار میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ  گئی تاہم  بس اسٹاپ پرقائم کردہ سرکاری اسٹال پر 43 روپے کلو فروخت کیا گیا۔

دوسری جانب شوگر ملوں نے گٹھ جوڑ کرکے گنے کے 310 کے ریٹ کو کم کرکے195 روپے فی من کردیاہے جس پرآبادگاروں نے  گنے کی  کٹائی روک دی ہے ۔

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں گنے کے 310 روپے من نرخ دینے کا آسرا دے کرکٹائی کرائی گئی اب اچانک ریٹ کم کردیے ہیں۔

 

The post اندرون سندھ آٹے کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GmK5Yj

کورونا وائرس، ملتان میں 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے، چین میں 56 ہلاکتیں

اسلام آباد / لاہور / ملتان: چین کے صحت حکام نے اتوار کو نوول کرونا وائرس کی وجہ سے نمونیا کے 2000 مریضوں کی تصدیق کی ہے جن میں 324کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ چین قومی صحت کمیشن کے مطابق وائرس سے ہونے والے نمونیا سے اب تک56اموات ہوئی ہیں۔

چین میں صوبائی سطح کے 30 علاقوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پہلی سطح کی ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔ ملتان میں کرونا وائرس کے دو مشتبہ مریض سامنے آگئے، وفاقی حکومت کا کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہانک کانگ سے کرانے کا فیصلہ، ہانگ کانگ سے ٹیسٹ کا فیصلہ ملک میں سہولت کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے دو نمونے ہانگ کانگ بھجوا دیئے گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کو کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے نمونے ملتان سے موصول ہوئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں کرونا وائرس کے دو مشتبہ مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں، ملتان میں کرونا ک وائرس کے مشتبہ مریضوں میں ایک پاکستانی، ایک چینی شہری بتائے جاتے ہیں، ہانگ کانگ سے ٹیسٹ رپورٹس 24 سے 48 گھنٹوں میں موصول ہونگی۔

امریکا نے متاثرہ شہر ووہان کے قونصل خانے کے عملے اور اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی پرواز اٹھائیس جنوری کو ووہان کے ہوائی اڈے سے امریکی شہر سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہو گی۔

سعودی عرب نے مہلک وائرس کرونا سے متاثرہ چین کے شہر ووہان میں موجود اپنے شہریوں کو انخلاء کی ہدایت کی ہے اور ان سے کہا ہے وہ اس سلسلے میں بیجنگ میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ خطرناک کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کی روک تھام کیلئے این ڈی ایم اے کا بڑا اقدام، اسلام آباد، لاہور اورکراچی ایئرپورٹ پر تھرمل سکینر نصب کرنے کا فیصلہ، جلد تین تھرمل سکینرز درآمدکئے جائیں گے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کرونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ ۔ جکرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بارڈر چیک پوسٹ واہگہ ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سکریننگ کے خصوصی اقدامات کرنا شروع کر دئیے گئے۔

نوویل کورونا وائرس کا شبہ،چائنہ کیمپ ملتان میں موجود 6 چینی افراد سمیت ساتھ کام کرنے والے 9 افراد کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ۔کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیے جانیوالے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

The post کورونا وائرس، ملتان میں 2 مشتبہ مریض سامنے آگئے، چین میں 56 ہلاکتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GqgcpZ

سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھ گیا

کراچی: سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مجموعی پارہ پھر بڑھ گیا جب کہ صبح دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر 1500 میٹر رہ گئی تھی۔

اتوار کی صبح شہر کا مطلع چندگھنٹوں کے لیے جزوی ابر آلود رہا بعدازاں تیز دھوپ نکلنے اور سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت بڑھ گیا،صبح کے وقت شہر میں سائبیرین شمال مشرقی کم رفتار ہوائیں چلیں ،اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 13 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری رہا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 89 جبکہ شام کو 56 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر) کومطلع دن کے وقت ابرآلود اور صاف رہنے جبکہ رات میں خنک رہنے کی توقع ہے۔

 

The post سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tSJr22

ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان

 کراچی: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سے ایک نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹرکامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وفاق نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کےسربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی (اے آئی جی) کامران فضل اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ہیں۔

The post ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36vRkYt

پاکستان پوسٹ نے 2 لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ بنالیا

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگ برسر روزگار ہوں گے۔

ملک کے نوجوانوں کے لئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔

منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔

پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ لوگوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔

The post پاکستان پوسٹ نے 2 لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36pgtnt

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان اور عثمان کہیں نہیں جارہے، شیخ رشید          

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عمران خان اور عثمان کہیں نہیں جارہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے غلطی کوتاہیاں ہوئیں لیکن کوئی عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، ای سی سی میں آٹے کے ایکسپورٹ کرنے کی مخالفت کی، غریب کمزور اور امیر طاقتور ہورہا ہے، بدمعاشی کی سیاست کی نہ ہی قبضے کی سیاست کی، ناراض اتحادی بھی ہم سے راضی ہوجائیں گے۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شریفوں اور زرداریوں کوخطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں نے نوچاہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا عمران خان اور بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان کی ایمانداری کی میں قسم کہا سکتاہوں۔ عمران خان دیانتدار ہے۔ عثمان بزدار5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا ملک میں سب سے زیادہ زیادتی ووٹرز کے ساتھ ہوتی ہے، عمران خان لاہور جارہے ہیں وہاں سے اچھی خبریں آئیں گی۔ جہانگیر ترین اور خسروبخیار چینی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ بھی چینی کا ملک میں بہت بڑا مافیا ہے۔  مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے اس کو قابو کریں گے، مہنگائی عمران خان کی حکومت میں ختم ہوگی۔

تقریب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے چار پراجیکٹس مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا، پراجیکٹ مکمل ہونے پرسیاست چھوڑ کرتعلیم کے سیکٹرمیں کام کروں گا۔ ناراض اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ناراض اتحادیوں ایم کیو ایم اور ق لیگ کو منا لیں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلط افواہیں پھیلائیں جارہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ہوگا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا، 5 فروری کوعمران خان لال حویلی میں جلسہ کریں گے، میں نے کیبنٹ میں ڈٹ کے مخالفت کی کہ آٹا ایکسپورٹ نہ کریں، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی، پرائس کنٹرول کرنے کے لیے منتخب افراد کی کمیٹی ہونی چاہیے۔

The post حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان اور عثمان کہیں نہیں جارہے، شیخ رشید           appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vnxRfL

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد کم کردی

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے نئے بننے  والے میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ میں  منتقلی کے بعد شعبہ سرجیکل و پلمونالوجی سمیت کئی شعبہ جات میں مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کم کردی۔

مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کم ہونے کے بعد اب کئی مریض بیڈز نہ ملنے کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ گیارہ سال سے زیر تعمیر میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ کو بالآخر انتظامیہ نے مریضوں کےلئے باضابطہ کھول دیا ہے جس میں کئی وارڈوں کی منتقلی بھی جاری ہے۔

اس نئے اضافی بلاک کے حوالے سے بتایا جارہا تھا کہ تین ارب روپے سے زائد فنڈز سے تعمیر کئے جانے والے اس یونٹ سے اسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد 1600 سے بڑھ جائےگی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس نئے اضافی بلاک میں کئی شعبہ جات کی منتقلی کے چکر میں مریضوں کےلئے بیڈز کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ جنرل سرجری میں مریضوں کے لئے مجموعی بیڈز کی تعداد 180 تھی جس کو کم کرکے 120 کردیا گیا ہے اسی طرح شعبہ پلمونالوجی میں مجموعی طور پر 48 بیڈز تھے جوکہ اب منتقلی کے بعد کم کرکے 28 کردیئے گئے ہیں۔  شعبہ نیوروسرجری کے بھی مریضوں کے لئے مختص 67 بیڈز کو اب کم کرکے 42 کردیا گیا ہے۔

شعبہ گیسٹرو میں بیڈز کی تعداد 31 تھی جوکہ اب 26ہوگئی ہے۔ اسی طرح بعض شعبہ جات کے الگ آئی سی یوز کو بھی کو ختم کرکے ان کے بیڈز کو مین آئی سی یو میں شامل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اب پیڈس کارڈیک سرجری کے علاوہ آرتھوپیڈک وارڈ کی منتقلی کی جائےگی۔ جس کے بعد نئے آرتھوپیڈک وارڈ میں مریضوں کو 74 بیڈز کی بجائے 54 بیڈز دستیاب ہوں گے۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ منصوبہ 30 جون 2018کو  محکمہ صحت کی فائلوں میں مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم اب بھی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

اب اس حوالے سے مزید آلات کی خریداری کےلئے 400 ملین روپے کی لاگت کا پی سی ون حکومت کو بھجوایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نئی انتظامی پالیسی کے تحت اب سوائے ڈیوٹی والے ڈاکٹروں اور داخل مریضوں کے لواحقین کے کوئی اس نئے یونٹ میں داخل نہیں ہوسکتا۔

The post لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد کم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ROqIN3

ڈیڑھ ماہ گزر گیا، معروف لوک فنکار کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا

کوئٹہ: وطن عزیز میں ہر زبان کے معروف لوک فنکار اور گلوکار موجود ہیں، جنہیںاپنے علاقوں میں انتہائی پذیرائی حاصل ہے، بات اگر اپنے شہر یعنی کوئٹی کی جائے تو یہ ملک کا سرد ترین لیکن ملنسار اور مہمان نوازوں شہر ہے۔

بلوچستان کے دوردراز علاقوں سے لوگ اس شہر میں اپنا نام کسی نہ کسی فن میں کمانے کے لئے ضرور آتے ہیں، جس میں کبھی کسی کے قدم کامیابی چوم لیتی ہے اور کوئی مایوسی کا شکار ہی رہتا ہے۔ اس شہر نے کئی نامور گلوکار وں اور فنکاروں کو پہچان دی، جنہوں نے صوبے کی مختلف روائتی زبانوں میںگانے گا کر خوب نام کمایا مگر معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی، منفی رجحانات کے باعث کوئی کسی کو آگے بڑھتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا اور فن کے دلدادہ لوگ اپنے ارمان لئے ہی اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی میں ایک ایسا ہی لوک فنکار غلام محمد عرف تبسم بھی ایک گھر میں اپنے چار بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے، جن کی روزی روٹی ایک سرکاری محکمے میں بطور معاون کی نوکری اور یہ گلوکاری و فنکاری تھی۔

غلام محمد صوبے سمیت ملک بھر کی تقریباً 12زبانوں میں گائیگی کے فن دکھانے کے جوہر رکھتے تھے جو کہ مختلف نجی محفلوں اور شادی بیاہ کی خوشی کے مواقعوں پر گانے گا کر اپنا پیٹ پالتے تھے۔ غلام محمد عرف تبسم کو زیادہ تر لوگ تبسم کے نام سے ہی جانتے تھے جو کہ ان کا تخلص تھا، لیکن 48 سالہ غلام محمد کو اپنے ہی گھرکے مہمان خانے میں آنے والے ایک کم عمرمہمان نے قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔  تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم قاتل کے خلاف ان کے بیٹے شاہ فہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لوک فنکار کے قتل سے پورے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے اور قاتل کی عدم گرفتاری پر ہر کوئی پولیس پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔ اس حوالے سے مقتول کے بیٹے شاہ فہد نے بتایا کہ اس کے والد نے گھر کے ایک کمرے کو مہمان خانہ بنا رکھا تھا، جہاں وہ اکثر اپنے دوستوںعزیز واقارب کے آنے پر ان کے لئے محفل سجایا کرتے تھے بلکہ اکثر مہمان وہاں قیام بھی کر لیا کرتے تھے، انہیں مہمانوں میں 6 دسمبر 2019ء کی رات کو ایک لڑکا آیا، جو لب و لہجے سے سندھی بلوچی لگ رہا تھا مگر وہ گفتگو اردو میں کر رہا تھا۔

قتل کی رات انہوں نے اپنے اس دوست کے ہمراہ شام سے ہی موسیقی کی محفل سجائی اور کافی دیگر تک ونہی بیٹھے رہے، رات زیادہ بیتنے پر گلوکار کا بیٹا سونے کے لئے چلا گیا۔ مشکوک لڑکے کو مہمان نوازی کی وجہ سے کھانا پیش کیا گیا، جس کے بعد کافی دیر موسیقی کی محفل چلتی رہی، گھر کے اندر کافی دیر تک موسیقی کے آلات بجنے اور گانے کی آواز آتی رہی۔ گلوکار فنکار تبسم اپنے مہمان کو رات گئے تک کافی دیرگائیگی سے محضوظ کرتے رہے، جس کے بعد وہ رات گئے تک جاگنے کے بعد سو گئے، لیکن اگلی صبح دن 12بجے تک جب ان کے والد نہ اٹھے تو ان کے بیٹے شاہ فہداور دیگر نے مہمان خانے میں جا کر دیکھا تو مہمان خانے میں وہ مہمان موجود نہیں تھا، جس پر شاہ فہد کو تشویش ہوئی، کمرے میں تمام بستر ایک جگہ پر پڑے تھے، جنہیں شاہ فہد نے اٹھایا تو ان کے اس کے والد غلام محمد عرف تبسم کی خون میں لتھڑی نعش پڑی تھی، جسے سر پر کوئی ٹھوس چیز مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

شاہ فہد دوڑتا ہوا کہ گھر گیا اور شور مچا کر دیگر اہل خانہ کو صورت حال سے آگاہ کیا۔ پھر گھر میں ایک کہرام مچ گیا، اہل خانہ نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں قتل کی اطلاع دی، جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام معاملے کا جائزہ لیا اور ان کے بیٹے شاہ فہد کی مدعیت میںایف آئی آر بھی نامعلوم لڑکے کے خلاف درج کر لی۔

مقتول کے بھتیجے محمد روف کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ان کا چاچا ایک ملنسار شخص تھا اکثر اس کے پاس موسیقی کے دلداہ لوگ آکر مختلف زبانوں میںگانوں کی فر مائش کرتے تھے، وہ ہمیشہ کی طرح سے براہوی بلوچی سندھی پشتو اور پنجابی سرائیکی فارسی سمیت دیگر زبانوںمیںگانے گا کر انہیں محظوظ کرتے تھے، بھتیجے محمد روف نے مزید بتایا کہ چھ دسمبر سے قبل ایک رات وہ اپنے گھر میں بتا رہے تھے کہ چند روز قبل انہیں ایک موسیقی کے پروگرام میں کافی پذیرائی ملی، لوگ بار بار چٹ کے ذریعے انہیں گانوں کی فرمائشیں کر رہے تھے کہ انہیں چٹوں میں سے ایک چٹ پر انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی، جسے انہوں نے در گزر کیا اور وہ اپنے معمول کے مطابق گانے گاتے رہے۔ واردت کے بعد ملزم مقتول کے ہی کپڑے پہن کر اور اپنے خون آلود کپڑے ونہی چھوڑ کر فرار ہو گیا مگر ہم جانتے نہیں کہ وہ کون تھا اور پہلے وہ یہاں کبھی آیا بھی نہیں تھا۔

محمد رؤف کے مطابق واردات کے بعد مقتول معروف گلو کار غلام محمد عرف تبسم کو ان کے آبائی قبرستان ریلوے قبرستان میں دفن کر دیا گیا انہوں نے اس حوالے سے شک ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیںشبہ ہے کہ قاتل نے مقتول کو اکیلے قتل نہیں کیا، لگتا ایسے ہی ہے کہ اس کے ساتھ کوئی اور لوگ بھی رات گئے آئے ہوں گے کیوں کہ مہمان خانے کا دروازہ گھر سے باہر کی جانب تھااور قاتل نے کسی اور کو بھی موقع پاتے ہی بلوا کر قتل کیا ہو گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس کیس کی کس طرح سے چھان بین کرتی ہے۔

دوسری جانب اس واردات کے حوالے سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے تفتیشی محمد ادریس جو کہ اس قتل کے معمے کو ایک چیلنج سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نے بتایا کہ انہیں اس کیس کے حوالے سے جب بتایا گیا تو انہوںنے اس کیس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینا شروع کر دیا، تاہم قاتل تو واردات کی رات ہی کسی طر ح سے فرار ہو گیا تھا مگر ہم نے آلہ قتل سمیت دیگر شواہد جائے واقوعہ سے اکھٹے کر لئے اور آلہ قتل سمیت اس پر انگلیوں کے نشان کے سیمپل لے کر لاہور بجھوا دیئے گئے ہیں، ابھی تک اس کے سیمپل واپس نہیں آئے مگر ملزم کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ قتل اپنی نوعیت کا مختلف کیس ہے، کیوں کہ قاتل کو کوئی جانتا ہے نہ پہچانتا۔

گھر والوں نے مقتول کو ایک کمرے میں مہمان خانہ بنا کر دے رکھا تھا، جہاں وہ گائیکی کرتا تھا اب ابتدائی طورپر یہ ہی معلوم ہورہا ہے کہ نامعلوم قاتل رات آکر ونہی پر ٹھہرا ہے اور اس نے رات کو کسی وجہ سے موقع پاتے ہی غلام محمد تبسیم کو کسی ٹھوس چیز جسے مقامی زبان میں سٹول کہتے ہیں جو کہ کلہاڑی نما ہوتا ہے کے ذریعے قتل کیا اور خود رات کو ہی وہاں سے فرارہو گیا، گھر والوں کے مطابق قاتل مقتول تبسم کا موبائل بھی لے اڑا، جس کی مالیت تیس سے چالیس ہزار بتائی جاتی ہے۔

قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہوا تو پیچھے کوئی سراغ نہیں چھوڑا لیکن اس کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے گئے ہیں، تمام پہلوؤں سے اس قتل کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے یہ کیس ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جسے جلد ہی حل کر لیا جائے گا اور قاتل کو جلد دھر لیا  جائے گا، کیوںکہ اس میں یہ معلوم نہی ہو پارہا کہ مقتول کے اس نامعلوم قاتل کے ساتھ کب سے روابط تھے اور وہ کب کب ان کے پاس آتا رہا ہے جبکہ مقتول کے بیٹے شاہ فہد اور بھتیجے محمد رؤف کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مقتول کے پاس اکثر کئی لوگ اسی مہمان خانے میں  گائیکی سننے کے لئے آیا کرتے تھے۔

The post ڈیڑھ ماہ گزر گیا، معروف لوک فنکار کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36w6cWB

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...