لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ کا کہنا ہے پا کستان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔
تحریک لیبک کے اعلی عہدیدار کے مطابق موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی تلے دبا دیا ہے، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، سیاستدان اور حکمران الزام تراشیوں اور انتقامی سیاست کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
The post تحریک لبیک کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DUrGyg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box