بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں ختم

کوئٹہ:  بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا۔ 

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے  جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اور اب تک قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28 چیک پوسٹوں کو کم کر کے صرف 3 کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ، ژوب، کچلاک سمیت تین مقامات پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، کوئٹہ، صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی،  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

The post بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cNKQtm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...