فیروز والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جان بحق

شیخوپورہ: لبان والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جان بحق ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے لبان والا میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے  میں کار میں سوار تمام 4 افراد جان بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور مرنے والوں میں دو بچیوں سمیت میاں بیوی شامل ہیں، تاہم ابھی تک ان کے ناموں کی شناخت نہ ہوسکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا کوئی ڈکیتی مزاحمت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئےہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

The post فیروز والا میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 افراد جان بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zoa7ri

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...