کراچی میں طوفان کی پیش گوئی کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی

 کراچی: شہر قائد میں طوفان ’شاہین‘ کی پیشگوئی کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے دفعہ 144 کے ذریعے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلہ میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی محکمہ موسمیات کی طوفان ’شاہین‘ کی پیش گوئی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

The post کراچی میں طوفان کی پیش گوئی کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YbCt7i

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری اور یوٹیلٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر خرچ ہوگی۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع بھی دی گئی۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک کی سہہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بجلی کے بل میں اضافے کی سمری موخرکرتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا سے رجوع کرنے کا کہا۔

اجلاس میں کمیٹی نے عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سبب نظر ثانی شدہ سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈیسکوز) کو دی گئی سبسڈی پر سیلز ٹیکس کا معاملہ لا ڈویژن کو بھجوا دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لبرٹی پاور لمیٹڈ کو آئی پی پیز سیٹلمنٹ کے تحت ادائیگیوں اور ربیع سیزن کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

The post اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39UIk3o

پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں   

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کیا گیا، اس دوران اجلاس میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ کیا وفاقی وزیر غلام سرور خان  پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان حکومتی جماعت سے ناراض ہیں، وفاقی وزیر نے غلام سرور خان سے اجلاس کے دوران (ن) لیگ میں جانے کی خبروں پر سوالات کیے اور وزیراعظم نے بھی اجلاس میں سرور خان سے دبے الفاظ میں سوالات کیے جس پر غلام سرور خان نے اپنی پوزیشن کلئیر کردی ۔

ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی مشاورت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جاسکتا ہے تو میں (ن) لیگ میں کیوں نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلوں اور نئے کھلاڑیوں کی انٹری کا اشارہ دے دیا اور غلام سرور خان کی وزارت تبدیلی کی بھی تجویز سامنے آئی اور وزیر اقتصادی امورعمر ایوب خان کو وزیر ہوابازی بنانے کا مشورہ دیا گیا جب کہ غلام سرور خان کو وزارت  سمندر پار پاکستانی بھجوایا جا سکتا ہے تاہم وزارتیں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

The post پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y3UzaS

طوفان ’’گلاب‘‘ کی شدت میں اضافہ، کراچی کیلیے نیا الرٹ جاری

کراچی  : بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ نے ڈپریشن کی شکل اختیار کرلی ہے، گہرے سمندرمیں بننے والی غیرمعمولی سرگرمی کا فاصلہ کراچی سے 240 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، جو آج سائیکلونک اسٹارم یا سائیکلون بن سکتا ہے.

محکمہ موسمیات  کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ سے طوفان کی شکل اختیار کرنے والا طوفان گلاب جوکہ شدت اختیار کرنے کے بعد بھارتی ساحلی علاقے اڑیسہ سے ٹکرانے کے بعد واپس ہوا کےکم دباؤ کی شکل اختیار کرگیا تھا، یہ سلسلہ بحیرہ عرب منتقل ہونے کے بعد بتدریج اور مرحلہ وار شدت اختیارکرتا جارہا یے۔

اگر یہ ڈپریشن طوفان کی شکل اختیار کرجاتا ہے، تو اسے شاہین کا نام دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں نہ صرف گرج چمک کے ساتھ کراچی اور دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہوسکتی ہیں بلکہ یہ مون سون سلسلہ تندوتیز ہواؤں اور سمندرمیں اونچی لہروں کی وجہ سے طغیانی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے کچے مکانوں، بل بورڈز اور درخت گرنے سمیت ساحلی آبادیوں کے زیر آب آنے کے خدشات موجود ہیں۔ جب کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلاف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے : کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، بجلی کے کھمبے اور درخت گرگئے

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق دوروز قبل بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ دوروز کے دوران ڈپریشن اور ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیار کرچکا ہے،اور ایک درجہ مزید شدت کے بعد آج سائیکلونک اسٹروم میں ڈھل سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے اب تک اس حوالے سے 3 الرٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین الرٹ کے مطابق سمندرمیں غیرمعمولی سرگرمی کا فاصلہ جمعرات کی شام تک کراچی سے 240، ٹھٹھہ سے 200 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 410 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق  گذشتہ 14 برسوں میں یہ صورت حال دوسری مرتبہ پیدا ہوئی ہے کہ ایک کم دباؤ شدت کے بعد طوفان اور بعدازاں پھر کم دباؤ کے بعد ایک اور طوفان کی شکل اختیارکرگیاہو، ایسا بہت کم ہوتا ہے، 2007 میں ایسا ہی ایک غیرمعمولی طوفان بلوچستان کے ساحلی مقامات پسنی،اورماڑہ میں قرب وجوار کی آبادیوں کے لیے نقصان کا باعث بن چکا ہے، جس کے دوران نہ صرف 10 کے قریب لانچیں ڈوب گئی تھیں بلکہ اس طوفان کی وجہ سے درجنوں مکانوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

محکمہ موسمیات نے اپنے تیسرے ٹروپیکل سائیکلون الرٹ میں ماہی گیروں کو 2 اکتوبرتک سمندر میں مچھلی کے شکار سے گریز کامشورہ دیا ہے، سمندر میں موجود سسٹم کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پروقفے وقفےسے درمیانی اور ہلکی بارشیں ہوئیں، جب کہ دن بھر معمول سے تیز گردآلود ہوائیں چلیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

The post طوفان ’’گلاب‘‘ کی شدت میں اضافہ، کراچی کیلیے نیا الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WqgPvd

نیپرا نے کے الیکڑک کو نادہندہ صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایت کردی

 کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کو ایک ماہ کا بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

نیپرا کے اس فیصلے پر کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم یوٹیلیٹی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، کے الیکٹرک ایک ذمے دار کارپوریٹ ادارہ ہے جس کی پالیسی ہے کہ کسی بھی صارف کی بجلی منقطع کرنے کے معاملے میں نیپرا کے سی ایس ایم میں درج ضابطوں (ریگولیشنز) پر عمل درآمد کیا جائے۔ یہ ان پیرا میٹرز کی تشریح کرتے ہیں جن پر بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ضرور عمل کرنا چاہیے ۔

نیپرا سی ایس ایم کے سیکشن 8.2، کی شق نمبر 8.2.1 سے 8.2.4 میں ان کا احاطہ کیا گیا ہے۔ شق نمبر 8.2.1 کے مطابق صارف بجلی کا بل مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنے کا پابند ہے، اورمقررہ تاریخ گذرنے کے بعد تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ اگر کوئی صارف رواں مہینے کا بل جمع نہیں کرواتا تو اس صورت میں کنکشن منقطع نہیں کیا جائے۔ بشرطیکہ اس پر کوئی واجبات باقی نہ ہوں۔

شق نمبر 8.2.2 کے مطابق گزشتہ ماہ کے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں کوئی کنکشن منقطع نہیں کیا جاسکتا۔ ڈسکو (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے استعمال ہونے والی نیپرا کی اصطلاح) دوسرے مہینے کے بل کے ساتھ نادہندہ صارف کو 7 روز کا نوٹس جاری کرے گا کہ وہ بقایا جات اداکرے یا کنکشن منقطع ہونے کا سامنا کرے، مطلوبہ نوٹس بجلی کے بل پر پرنٹ کیا جائے گااور بل پر مہر لگائی جائے۔

شق نمبر 8.2.3  کے مطابق ایک ماہ کے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں کوئی کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گا۔ شق نمبر 8.2.4 میں بتایا گیا ہے کہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں اور دوسرے مہینے کے بل پر دی گئی تاریخ گذر جانے کے بعد نادہندہ کی بجلی کی فراہمی منقطع کردی جائے گی۔

اس صورت میں ڈسکو کی جانب سے منقطع سپلائی دوبارہ بحال نہیں کی جائے گی جب تک صارف کی جانب سے مکمل ادائیگی بشمول اضافی سرچارج یا قسطوں میں صارف کی جانب سے ادائیگی (ڈسکو کی اجازت سے مشروط) نہیں کردی جاتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ریگولیٹڈ ادارے کی حیثیت سے کے الیکٹرک اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کے آپریشنز اس دائرہ کار کے مطابق ہوں۔ صارفین کوادارے کے آپریشنز کے طریقہ کار سے مکمل آگاہی دینے کے لیے کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر کنزیومر سروس مینَول دستیاب ہے۔

The post نیپرا نے کے الیکڑک کو نادہندہ صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D2Xz6W

سانحہ مہران ٹاؤن؛ ڈپٹی کمشنر اور جنرل مینیجر کے الیکٹرک کو ملزم نامزد کرنے کا حکم

 کراچی: عدالت نے سانحہ مہران ٹاؤن میں ڈپٹی کمشنر کورنگی اور جنرل منیجر کے الیکٹرک سمیت متعدد سرکاری و غیر سرکاری افسران کو ملزم نامزد کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سانحہ مہران ٹاؤن آتشزدگی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کورنگی سمیت جنرل مینیجر کے الیکٹرک، ہیڈ آف نیو کنیکشن کے الیکٹرک سوک سینٹر، انچارج فائر بریگیڈ کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو بھی مقدمے میں ملزم نامزد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو چارج شیٹ میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مہران ٹاؤن میں ملزمان کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے گرفتار

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) ، کے ڈی اے ایگزیکٹیو انجینیئر ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اتھارٹی کو بھی کیس میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ، جنرل مینیجر کے الیکٹرک و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

عدالت نے آبزرویشن دی کہ ان افسران نے اپنی قانونی ذمہ داری ادا نہیں کی اور غفلت کا مظاہرہ کیا ، جرم میں بالواسطہ ذمہ داروں کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، جرم کو روکنے والے ذمہ داران کی ناکامی شریک جرم میں شامل ہوتی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تین دن میں ضمنی چالان پیش کرنے اور مزید تفتیش جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ تفتیشی حکام ڈپٹی کمشنر اور دیگر کو بچانا چاہتے ہیں۔

The post سانحہ مہران ٹاؤن؛ ڈپٹی کمشنر اور جنرل مینیجر کے الیکٹرک کو ملزم نامزد کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y6aJR2

وزیراعظم کا شہباز شریف سے مشاورت کے بغیر چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے تجاویز مانگیں جنہوں نے موجودہ چیئرمین کو ہی عارضی توسیع دینے کا مشورہ دیدیا۔

نیب قانون کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر لازمی ہے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باہمی دوریوں کے باعث مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک معاملے پر دونوں جانب سے برف نہیں پگلتی اس وقت تک چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جانی چاہیے۔ حکومت نے اس کام کے لیے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔

The post وزیراعظم کا شہباز شریف سے مشاورت کے بغیر چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uoKbqk

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1روپے اضافہ ہوگیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث جمعرات  کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تنزلی سے دوچار رہا۔ اس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 173روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 17پیسے کے اضافے سے 170.65روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے بڑھ کر 173.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

The post روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zVmEi2

پشاور میں نامعلوم افراد کی مطب میں گھس کر فائرنگ، گولڈ میڈلسٹ حکیم قتل

 پشاور: چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے مطب میں گھس کر گولڈ میڈلسٹ حکیم سردار ستنام سنگھ کو قتل کردیا۔

پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع مطب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں حکمت کرنے والے حکیم ستنام سنگھ شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ستنام سنگھ کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس پی سٹی سمیت کرائم سین کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کرلئے، تفتیشی ٹیموں کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 4 خول ملے ہیں۔ متوفی کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ حکیم ستنام سنگھ سند یافتہ حکیم تھے اور وہ ایک روز قبل ہی حسن ابدال سے پشاور آئے تھے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ذاتی دشمنی یا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، تاہم کیس کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس سے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

The post پشاور میں نامعلوم افراد کی مطب میں گھس کر فائرنگ، گولڈ میڈلسٹ حکیم قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m6YFrg

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شد ت3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے  بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔

The post مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kXkjit

وزیر سائنس نے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کردیا

 راولپنڈی: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے سرکاری سطح پر انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور وزارت سائنس کا ذیلی ادارہ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) مشترکہ طور پر اس آزمائشی پراجیکٹ پر کام کریں گے جس کے تحت 3 سال میں 5 ایکٹر پر بھنگ کاشت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں موٹر وے کے قریب ابتدائی طور پر کلیام کے علاقے میں 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت شروع کردی گئی ہے۔

راولپنڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم بھنگ کی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کریں گے جس سے کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا، بھنگ کے پودے سے کشید کردہ 1 لٹر سی بی ڈی تیل کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے۔ یہ تیل ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ایک ایکڑ سے 10 لیٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ ہم بہت فخر کے ساتھ منفی پہلو رکھنے والی اس فصل کا مثبت استعمال کریں گے۔ اربوں ڈالر کی یہ مارکیٹ ہے اور پاکستان نے جلد از جلد اس دوڑ میں شامل ہونا ہے، کیونکہ ہماری آب و ہوا اس کے لیے سازگار ہے، اس کا ایک بیج بھی 12 ڈالر کا ہوتا ہے تو ہم بیجوں کی بھی پیداوار شروع کریں گے۔

وزیر سائنس نے بتایا کہ جب کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دی تو ہم نے اظہار دلچسپی کے نوٹس جاری کردیے جس میں کافی دلچسپی بھی لی گئی لیکن قومی بھنگ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ پر کچھ بھی نہیں تھا اس لیے ہمیں شرمندگی ہوئی، آئندہ 6 ماہ میں قومی ہیمپ پالیسی بنائیں گے، انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) بھی اس منصوبے میں ہمارے ساتھ شامل ہے، ہمارا کام سرمایہ کار کو سہولت فراہم کرنا ہے نہ کہ اس کے رستے میں رکاوٹیں ڈالنا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزارت تجارت، اینٹی نارکوٹکس اور وزارت خوراک کے ساتھ مل کر پالیسی بنائیں گے جس سے اس صنعت کو مکمل سہولت فراہم کریں گے، جس میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت دیں گے۔ تاکہ اس منصوبے کو کامیاب بنائیں ، اس کے کاغذ بنانے اور گاڑیوں سمیت مختلف صنعتی اور طبی استعمال ہیں، خطہ پوٹھوہار میں ہمارا 100 ایکٹر پر بھنگ کی کاشت کا منصوبہ ہے جو صنعتی مقاصد کے لیے ہوگا۔

The post وزیر سائنس نے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kQ6ySt

شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی

 لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پریس کانفرنس کے لیے جاتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے وہ سیڑھیوں پر کمر کے بل گر پڑے تھے، ‎اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وہ بڑی چوٹ سے محفوظ رہے، ‎شہباز شریف کے طبی معالج نے معائنہ کیا اور ‎ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔

The post شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AZ1ktf

ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف احتجاج

 راولپنڈی: ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف راولپنڈی میں شدید احتجاج کیا گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈز سے پرائیویٹ اسکولز ختم کرنے کیخلاف پرائیویٹ اسکولز تنظیموں اور اساتذہ نے ہارلے اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ طالبات ، ٹیچرز ، اسکولز مالکان نے احتجاج میں شرکت کی اور اس حکم نامے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی قیادت کی۔ ایسوسی ایشن کے احتجاج میں شریک اساتذہ اور مالکان نے کہا کہ ملک کے 42 کینٹ بورڈز میں 7 ہزار اسکولز ، 3 لاکھ ٹیچرز اور 21 لاکھ طلبہ ہیں جن کے مستقبل کو اس فیصلے سے خطرہ ہے۔ اس اقدام سے تعلیمی نظام متاثر ہوگا لہذا یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔

The post ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CXrHQW

حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں پتہ نہیں حکومت کیا کررہی ہے، پشاور ہائی کورٹ

 پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حالات آئے روز بہتری کی بجائے بدتر ہوتے جارہے ہیں پتہ نہیں حکومت کیا کررہی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس قیصررشید نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے حالات اتنے خراب ہیں کہ گندم اور چینی میں خود کفالت کے باوجود اب ہمیں یہ درامد کرنا پڑ رہی ہے، مہنگی گندم اور چینی درآمد کرنے سے بوجھ غریب پر پڑے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قیمتیں مزید بڑھیں گی پتہ نہیں حکومت کس طرف جا رہی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مہنگی داموں گندم اور چینی برآمد کرکے اب یہ عوام کو مہنگے داموں ہی فروخت کریں گے اس کے علاوہ کوئی مکینزم نہیں، یہاں پر تو غریب کو ایک وقت کی روٹی تک میسر نہیں اب وہ مہنگے داموں گندم اور چینی خریدیں گے، حالات آئے روز بہتری کی بجائے بدتر ہوتے جارہے ہیں پتہ نہیں حکومت کیا کررہی ہے، ان حالات کا ذمہ دار کون ہے۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

The post حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں پتہ نہیں حکومت کیا کررہی ہے، پشاور ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D28D4e

گھرکی دہلیز پر کھڑی خاتون پرخاتون نے تیزاب پھینک دیا

کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر کی دہلیز پر خاتون نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ 

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر کی دہلیز پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، جس کے باعث خاتون جھلس کرزخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے مدینہ مسجد کے قریب ایک گھر کی دہلیز پر کھڑی عورت پر برقعہ پوش نامعلوم خاتون نے تیزاب پھینکا، جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ خاتون کو فوری طور پرسول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، جہاں متاثرہ خاتون کی شناخت 32 سالہ مریم بی بی زوجہ ناصر کے نام سے کرلی گئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ صبح ساڑھے10 بجے کے قریب متاثرہ خاتون اپنے گھر پرموجود تھی کہ کسی نے دروازے پر دستک دی، متاثرہ خاتون نے گھر کا دروازہ کھولا توسامنے برقعہ پوش عینک لگائی نامعلوم خاتون کھڑی تھی،جس نے پلک جھپکنے میں خاتون پر تیزاب پھینکا اورفرار ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہے اوراس کی کوئی اولاد نہیں ہے، جب کہ شوہر کے پہلی بیوی سے تین بچے ہیں اور وہ مانسہرہ کالونی میں رہائش پذیرہیں، متاثرہ خاتون کا شوہرمانسہرہ ڈسٹرکٹ ہزارہ گیا ہوا تھا، پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کو اطلاع کردی ہے اور مانسہرہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکے جانے سے متاترہ خاتون 10 فیصد جھلسی ہے اوراس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون اوراس کے اہلخانہ کا بیان قلمبند کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

The post گھرکی دہلیز پر کھڑی خاتون پرخاتون نے تیزاب پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3immJFr

دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، معید یوسف

 اسلام آباد: مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پرخطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، دنیا کوماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام کے لیے پاکستان ہمیشہ کوشاں رہا ہے اوراس پرکوئی دورائے نہیں۔ پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔

The post دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، معید یوسف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uqF5tF

بجلی کی قیمت 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

نیپرا میں بجلی ایک ماہ کے لئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے، اور نیپرا میں بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت شروع ہوچکی ہے، نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست سماعت کے رہی ہے۔

درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

The post بجلی کی قیمت 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ff5S1k

کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنا ڈالا

 اسلام آباد: کراچی کے مبینہ لینڈ مافیا کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بناڈالا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا اور نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ جعلی فیصلے کی کاپی نیب کو پیش کی گئی؟ کس نے پیش کی اور فائدہ اٹھانے والا کون ہے۔

نیب نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ جعلی عدالتی آرڈر بنانے والا اقبال احمد کراچی کا مشہور لینڈ مافیا ہے، مارچ میں ہائیکورٹ نے درخواست نمٹائی، اگست کا جعلی فیصلہ بنایا گیا، بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے موسی حاجی عمر نے زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کروائی، موسی حاجی عمر کو 18 ایکڑ سے زائد زمین 99 سال کی لیز پر الاٹ کی گئی، سندھ حکومت نے 2000 میں الاٹمنٹس منسوخ کر دیں، جب کہ  موسی عمر 2001 میں فوت ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لینڈ مافیا پرویز رئیس صدیقی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر زمین کا دعوی کرتا رہا، اقبال احمد لینڈ مافیا پرویز رئیس صدیقی کے وصیت نامے کی بنیاد پر زمین کا دعویدار ہے، سندھ ہائیکورٹ لینڈ مافیا اقبال احمد کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

 

The post کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3F7PSOk

ملک میں مہنگائی کی لہر عارضی ہے، جلد کمی آئے گی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی لہر عارضی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کی رفتار تیز ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلومیٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں لائن لاسز تقریبا 4 فیصد ہیں، جب کہ اس سے پہلے لائن لاسز 17 فیصد تھے، ایک فیصد لائن لاسز سے ملک کو کئی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ ہماری بجلی کی ترسیلی لائنز بہت پرانی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے لائن لاسز زیادہ ہیں، خاص طور پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے لائن لاسز بہت زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے ہم بجلی ہوتے ہوئے بھی صارفین تک نہیں پہنچا سکتے، جس کے نتیجے میں عوام کو تکلیف ہوتی ہے، پرانی لائنوں پر سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، مٹیاری تا لاہور اسٹیٹ آف دا آرٹ جدید ترین ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے اور ابھی باقی لائنز پر بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کا آغاز بجلی کی پیداوار سے ہوا، جس میں سڑک اور پھر ٹرانسمیشن کے منصوبے شامل کیے گئے، اگلا مرحلہ صنعت کاری کا ہے، اس کے بغیر ملک میں دولت نہیں آسکتی ، دولت آئے گی تو ہم ملکی قرضے اتار سکیں گے، مقروض گھر اپنی آمدنی بڑھا کر ہی قرضے اتارتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک کی رفتار مزید تیز ہوگی، بیچ میں کورونا کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آئیں، تمام سپلائی چینز (رسدی زنجیریں) متاثر ہوئیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں بڑھیں، لیکن یہ عارضی ہے، جیسے جیسے کورونا ویکسین لگتی جارہی ہے اور وبا کا خوف کم ہورہا ہے، امید ہے کہ اس کے باعث اگلی لہر بہت کم ہوگی اور سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہوجائے گی اور مہنگائی کی عارضی مشکل جس کا ہم سامنا کررہے ہیں، وہ بھی نیچے آجائے گی۔

واضح رہے کہ 886 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن 4000 میگاواٹ بجلی ترسیل کرنے کی  صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے 1973 ٹاورز تعمیر کیے گئے ہیں۔

The post ملک میں مہنگائی کی لہر عارضی ہے، جلد کمی آئے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WriQrd

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایف سی کا کیپٹن شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک میں فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر خواذہ دین عرف شیرخان مارا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی پرانی تحصیل ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر خواذہ دین عرف شیرخان مارا گیا، جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جسے  قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 27 سالہ کیپٹن اسکندر شہید ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔

The post ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایف سی کا کیپٹن شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39SBhZ0

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے چھٹیوں کو اوور بلنگ کی وجہ قرار دے دیا

 اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا۔

نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ اور صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت ہوئی۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے سی ای او نے مئی میں صارفین کو زائد بل بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں 31 کی بجائے 37 روز کے بل بھیجے گئے، اگلے ماہ بجلی کے بل 26 دن کے بھیجے گئے، عید الفطر اور دوسری چھٹیوں کی وجہ سے اوور بلنگ کی گئی، کووڈ کی وجہ سے 8 سے 16 مئی کے دوران ریڈنگ پر اثر پڑا، 20 بیجز میں سے 8 بیجز کے صارفین اوور بلنگ سے متاثر ہوئے۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ آپ نے 52 لاکھ صارفین میں سے بیشتر کے ساتھ زیادتی کی، حکومت نے کہاں لکھا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ڈیوٹیاں ختم ہو گئیں، ڈسکوز کے دلائل بلا جواز ہیں۔

سی ای او لیسکو نے اوور بلنگ سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ گزیٹڈ چھٹیاں نکال کے ہمیں بڑی مشکل سے بیس دن ملتے ہیں، جولائی میں عاشورہ اور گزیٹڈ چھٹیوں کے باعث اثر آیا۔

چئیرمین نیپرا نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اوور بلنگ نہیں ہوئی ، ایک ماہ میں 33 دن کے بل اور اگلے ماہ 37 دن تو اووربلنگ اور کیا ہوتی ہے ؟، جو نقصان کسی کا ہو گیا اس کا ازالہ کیسے کرنا ہے؟، چھٹیوں کی وجہ سے اگر صارفین کا نقصان ہوا ہے تو ان کا فائدہ بھی ضروری ہے۔

پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کے سی ای او نے اوور بلنگ معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سارا معاملہ چھٹیوں کی وجہ سے آیا ہے، پانچ چھٹیوں کی وجہ سے ان ڈسکوز نے بل ایڈجسٹ کئے، ڈسکوز کی جانب سے معاملے کو مس مینیج کیا گیا، اوور بلنگ کا ایک ہی حل ہے کہ بلنگ دوبارہ کی جائے۔

سماعت میں بجلی صارفین اوور بلنگ پر پھٹ پڑے اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے رحیم یار خان میں 52 دنوں کا بجلی بل بھیجنے کا انکشاف کیا۔

نیپرا اتھارٹی نے میپکو کیخلاف بے شمار شکایات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او میپکو صاحب آپ کیخلاف شکایات سب سے زیادہ ہیں، اگر معاملہ اسی طرح سے چلتا رہا تو میپکو کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

The post بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے چھٹیوں کو اوور بلنگ کی وجہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mawXda

آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی ہوں گے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے۔

برطانوی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کا کوئی پلان بی نہیں اور آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے، کوئی چیز اگر نہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے سو بہانے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ جو مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بنائی وہی ہمیشہ ہو گی، یہ مشین نمونہ ہے۔

چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ جس پر کیس چل رہے ہوں اس کا نامزد کیا ہوا چیئرمین نہیں ہو سکتا۔ قانون میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی گنجائش ہے مگر ایک ملزم جج کا انتخاب نہیں کر سکتا۔ میں سمجھتا ہوں شہباز شریف کو خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے کیوں کہ ان کے مقدمے چل رہے ہیں۔ اس سے ان کی عزت بڑھے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کا شعبہ اور ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پینشن کو ٹائم بم ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں، پینشن کے حوالے سے وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی مگر بد قسمتی سے اس کمیٹی نے ابھی تک کام نہیں کیا، ایک سال ہو گیا کہ نرگس سیٹھی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں کی، آئندہ کابینہ اجلاس میں اس ایشو کو اٹھایا جائے گا۔

The post آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی ہوں گے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kUX3l0

لاہور میں نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

 لاہور: پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو حوالات میں بند کردیا۔

ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی او لاہور کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

ایس پی رضا صفدر کاظمی کے مطابق شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا۔

لڑکی نے موٹرسائیکل کا نمبر یاد کرکے ون فائیو پر کال کردی جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔

The post لاہور میں نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DdGdnZ

پیٹرول مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

 اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے جس میں پٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 فی لیٹر تک اضافے کی شفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

The post پیٹرول مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39OfZf1

13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال

 کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے پولیس ملازمین کے لیے 13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال کردیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پولیس اسپتال، ڈاکٹر ہاشمانی اور ویلفیئر برانچ کی کاوشیں رنگ لائیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی محنت سے 13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال کردیا گیا ہے، اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں موتیا کے 27 مریضوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

اے ڈی آئی جی پی فنانس اینڈ ویلفیئر عارف اسلم راؤ کے مطابق27 مریضوں کے موتیا کا کامیاب آپریشن کے ساتھ ساتھ مریضوں کو دوائیں اور لینز مفت فراہم کیے گئے ہیں، پولیس ملازمین اور ان کے والدین کی بہبود کے اقدامات جاری ہیں۔

گارڈن پولیس اسپتال میں موتیا کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے تمام پولیس ملازمین اس کے لیے آئی ای او پی ڈی میں آسکتے ہیں صبح 9 سے 12 بجے اپنا معائنہ اور آپریشن کے لیے وقت حاصل سکتے ہیں۔

The post 13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ojqIXb

نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر نتیجے تک پہنچ گئے، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد وومن چیمبرز آف کامرس کی تقریب حلف  برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  20اکتوبر سے پہلے خواتین بازار کا آغاز کردیا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سلمان شہباز کو پاکستان آنے کی اجازت ملی ہے تو اپنے تایا کو بھی ساتھ لے آئے،(ن) لیگ تقسیم کا شکار ہے، ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی کہتا تھا، اب  کہتا ہوں ’م‘ بھی نکلے گی۔

وزیر داخلہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے حکومت چار بنیادی چیزیں اور چار دوائیاں انسولین، بلڈ پریشر،  وغیرہ سستی کرنے جارہی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ویمن چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد  نے کہا کہ راولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناوں گا۔

 

 

The post نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر نتیجے تک پہنچ گئے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oo5tn4

لاہورپولیس نے شادی کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

 لاہور: پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔

ملزم نعمان نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے موبائل سے اس کی نازیبا ویڈیوز بنا لی تھیں اور اس بنیاد پر اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ خاتون نے 15 پر کال کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔

خاتون کی کال پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ جس نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس بارے میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

The post لاہورپولیس نے شادی کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D1ZJnh

شہبازشریف کے کیسز کو یومیہ سنا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے، فواد

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ سے اپیل ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح ڈیڑھ گھنٹہ تقریرنہیں کرنا چاہتا، مسلم لیگ (ن) کے صدر کے خلاف پاکستان میں 2 کیس اس وقت چل رہے ہیں، شہباز شریف کیس میں 6 ماہ تک اس عدالت میں جج ہی نہیں تھا، ان کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیاد پرنہیں چل رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد اسلم چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی پیسے آئے، مشتاق چینی والے کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے آئے، یہ لسٹ دیکھ کرآپ حیران ہوجائیں گے اس ملک کے یہ حالات اورمہنگائی کیوں ہے، اس ملک کواس طرح لوٹا گیا، رمضان شوگر مل کے کلرک غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 1.57 ارب آیا، قیصرعباس کے اکاؤنٹ میں ایک اعشاریہ 37ارب آیا، گلزارخان انتقال کر گئے ہیں اس کے اکاؤنٹ میں 1.28 ارب آئے۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستانی سپریم کورٹ اور اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شہباز شریف

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا اگر سلیمان شہباز بری ہو گئے تو وہ بھی بری ہو جائیں گے، شہباز سے پاکستان میں ٹی ٹیزکا پوچھا جائے تو کہتے ہیں سلمان شہبازسے پوچھیں، فیک نیوز پر شہزاد اکبر کیس فائل کر رہے ہیں، لوٹا گیا پیسہ عمران خان کا ذاتی نہیں قوم کا پیسہ ہے، مریم نواز کیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں درد ہو جاتا ہے، اس طرح کے فراڈ عدالتوں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں، لیگی نائب صدر کو ہم باہر نہیں جانے دے رہے ہیں اگر اجازت مل جائے تو یہ فوری طور پر باہر چلے جائیں، نوازشریف اور سلیمان شہباز کو پاکستان واپس آنا چاہیے۔

The post شہبازشریف کے کیسز کو یومیہ سنا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے، فواد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3on4ymS

کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

 کراچی: محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ڈیپریشن کے سائیکلونک اسٹارم میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے زیراثرکراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں، جب کہ کراچی میں اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سائیکلونک اسٹارم گلاب کا باقی ماندہ حصہ واضح ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے، اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے، آج سسٹم شمال مشرقی بحیرہ عرب پہنچ کرشدت اختیار کرسکتا ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مناسب موسمی صورتحال ملنے پر ڈیپریشن بن کر 24 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے۔

اس کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے، جب کہ اس دوران میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں اور گرج چمک کہیں تیز اور کہیں شدید اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے 3 اکتوبر کے درمیان وسع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے، بلوچستان کے ساحلی مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں شدید تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 30 سمتبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، دادو میں بھی سسٹم کے تحت اربن فلڈنگ کا خطرہ رہےگا۔ بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ، سومیانی، اورڑماڑا، پسنی، گوادر، تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان پہچنے کا خطرہ رہے گا، تمام ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، دن کے وقت لوکے تھپیڑے چلے، شہر میں درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصدرہا۔

The post کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3upCVKM

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آگیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے 22 ارکان کا نیا گروپ سامنے آگیا۔

پرویز خٹک کی قیادت میں بننے والے نئے گروپ نے پارلیمانی پارٹی  اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے نئے گروپ کو اپنے چیمبر طلب کیا اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم نے  گروپ کے مطالبات پر اسد عمر، حماد اظہر، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کو بھی فوری طلب کیا اور کے پی گروپ کے مطالبات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد وزیر دفاع رویز خٹک گروپ پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوا۔

حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے دلچسپی نہیں لی اور 70  ممبران غیر حاضر رہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے ترقیاتی فنڈز اور  گیس اسکیموں کا شکوہ کیا۔

جس پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے ارکان کو گیس اسکیمیں نہ دینے کا صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گیس ہی نہیں ہے، پہلے ہی سبسڈی پر گیس دے رہے ہیں جس پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا یہ وزارت توانائی کے نمائندے ہیں یا حکومت کے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو جتنے ممبران آپ کے سامنے بیٹھے ہیں ان سب کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، ارکان اسمبلی اسکیموں کے بغیر اور مہنگائی کی صورتحال میں اپنے حلقوں میں کس منہ سے جائیں۔

دوسری جانب کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی تنظیمی امور میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر شکوے کیے۔ ایم این اے آفتاب  جہانگیر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اگلی دفعہ آپ کی بجائے کوئی اور پارٹی امیدوار ہوں گے، اگر یہ سچ ہے تو ہمیں وقت پر ہی بتا دیا جائے تاکہ ہم اپنا بندوبست کر لیں۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39VdtDv

دوستوں کا ناراض ہونا بھی ایک سیاسی عمل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے مسائل پر ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

حب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں لوگوں کا پارہ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے لیکن سیاسی درجہ حرارت کم ہو جائے گا، چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سب ساتھیو ں کا ایک ہی کیمپ ہے، پارٹی کے اندورنی معاملات ہم مل بیٹھ کر طے کر لیتے ہیں، پارٹی میں کچھ ساتھیوں کے تحفظات ہمیشہ رہتے ہیں جب کہ کچھ دوستوں کا ناراض ہونا بھی ایک سیاسی عمل ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ ہمارا کوئی ایسا معاملہ نہیں جس کے باعث کسی کے ساتھ تعلق ختم کر بیٹھیں، ہم پہلے بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بلوچستان کے مختلف ایشوز کے حوالے سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

The post دوستوں کا ناراض ہونا بھی ایک سیاسی عمل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3F1EkfI

حکومت نے ساتویں مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ سال مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا اور اس کے لئے 5 ارب روپے بھی دے دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ملک میں ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے تاہم مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے مردم و مکانات شماری کے لیے 23 راب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی ہے اور وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے ہیں جب کہ بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

The post حکومت نے ساتویں مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3maaDjV

آپ انٹرنیشنل صادق و امین ہوگئے؛ مریم کی شہباز شریف کو دلچسپ مبارکباد

 اسلام آباد: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چیٹ ملنے پر مریم نواز نے اپنے چچا اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دلچسپ انداز میں مبارک باد دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

برطانیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو بریت ملنے پر پاکستان میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ جہاں مسلم لیگ نون اس کو اپنی بڑی فتح قرار دے رہی ہے تو وہیں کچھ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ بریت صرف سلمان شہباز کو ملی ہے۔

ایک دوسرے پر سیاسی جملے بازیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرکے کیس اور عدالتی فیصلے کے مندرجات عوام کے سامنے رکھ دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ الزامات سے بری کردیا 

طویل پریس کانفرنس کے بعد جب شہباز شریف روانگی کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو مریم نواز اپنے چچا کے قریب آئیں اور کہا کہ ’’ الحمد اللہ انکل مبارک ہو، آپ انٹرنیشنل صادق اور امین ہوگئے۔

اس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز کا کندھا تھپتھپایا۔ اس پوری گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ ایسسٹ ریکوری یونٹ آف پاکستان نے لندن کی عدالت میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے 11 دسمبر 2019 کو درخواست جمع دی تھی تاہم منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے اس کیس میں دونوں کو بری کردیا گیا۔

 

 

The post آپ انٹرنیشنل صادق و امین ہوگئے؛ مریم کی شہباز شریف کو دلچسپ مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XXGWKC

کراچی میں مسیحی نوجوان نے پادری سے جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگادی

کراچی: کراچی میں مسیحی نوجوان نے چرچ کو آگ لگادی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگا دی گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پا لیا،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ چرچ کے پادری اور پڑوسی نوجوان کے درمیان جھگڑے کا شاخسانہ ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے بتایا کہ زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 3 مدینہ کالونی میں واقع مکان میں قائم چرچ میں آگ بھڑکنے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کوطلب کرلیا گیا، جس پرفائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پرپہنچ گئی اور فوراً ہی آگ پرقابوپا لیا، آتشزدگی سے چرچ میں موجود سامان جل گیا ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی، چرچ کے پادری ناصر اور پڑوسی نوجوان سنی کے درمیان کسی بات پرجھگڑا چل رہا ہے، سنی نامی نوجوان کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے۔ نوجوان سنی کا الزام ہے کہ پادری ناصر نے خود چرچ کو آگ لگائی جب کہ پادری ناصر کا الزام ہے کہ نوجوان سنی نے چرچ کو آگ لگائی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔

The post کراچی میں مسیحی نوجوان نے پادری سے جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kQyu8G

میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے لڑنا ہے سیاسی طور پر لڑے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔ 

ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ملک میں ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جائے، چئیرمین نیب توسیع کے بارے میں ہمارا آئین تو نہیں کہتا کہ توسیع ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، ان کو اور ان کی اہلیہ کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں دی گئیں، میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے، مجھے ابھی تک کوئی دھمکی نہیں دی گئی، پہلے دھمکیاں ملی تھیں تو نوازشریف نے ان کا بھر پور جواب دے دیا تھا، میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، وہ بھی پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں، لیکن کچھ  لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

The post میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے لڑنا ہے سیاسی طور پر لڑے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ijE6XD

اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، تفصیلات سینیٹ میں پیش

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز سے متعلق اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کردیئے ہیں جس کے مطابق رواں برس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات کی تفصیلات پیش کردی۔ جس کے مطابق 2020 کے مقابلے میں 2021 میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا۔

سینیٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں رواں برس پرس چھینے کے 19 واقعات ہوئے، رقم چھینے کے 58، موبائل اور کیش چھیننے کے 73 ، کار چھینے کے 19 اور موٹر سائیکل چھینے کے 51 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے 401 مقدمات میں ملزمان گرفتار کئے، ملزمان کے قبضے سے نقد رقم ، چھینے گئے موبائل فونز، گاڑیاں، موٹر سائیکل اور زیورات بازیاب کروائے گئے، ان تمام سامان کی کل مالیت 2 کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد تھی ، ملزمان سے تحقیقات کی تکمیل کے بعد انہیں عدالتی تحویل کو بھیجے گئے۔

The post اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، تفصیلات سینیٹ میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ARNlpf

عمران خان کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں، شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دن رات خواب میں نظر آتا ہوں، ان کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں۔

شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانیہ میں منی لانڈرنگ تحقیقات میں اپنی بریت کے ثبوت پیش کردیے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزسےحکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے، میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوا تین سال سےمیرےاورمیرے خاندان کےساتھ طوفان بدتمیزی جاری ہے،عمران خان کے کسی الزامات کا کچھ نہیں بنا، چیئرمین نیب کو ملتان میٹروکیس میں کچھ نہ ملا، 2006کےزلزلے کےسامان میں کرپشن کا الزام لگایاگیا، اس میں بھی کچھ نہ ہوا، ڈیلی میل پرلگائےالزامات پر مس فائرہوا، لاہور ہائی کورٹ نے میرےبارے میں فیصلہ دیا کہ کرپشن،کک بیکس کچھ بھی نہ ملا، عدالت نے مجھے گڈ گائے (اچھا آدمی) کہا، حکومت نے الزامات توبےشمارلگائےمگر کرپشن ثابت نہ کرسکے، آف شور اکاؤنٹ نکلنے پر برطانوی ایجنسی این سی اےکیامجھےچھوڑدیتی؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارےخاندان کےخلاف قوم کو ورغلایاجارہاہے، سب جھوٹ کا پلندہ چلایاجارہاہے، مریم نواز،حمزہ اور میں نے جیلیں کاٹیں، پارٹی کے کئی لوگوں کو جیل بھجوایا ، کیا نکلا؟ عمران خان کا بس چلےتوابھی جیل بھجوادے، عمران خان کو دن رات خواب میں میں ہی نظرآتا ہوں، رات کو خواب میں ہڑبڑاکراٹھ جاتےہیں کہ تم پھر آگئے میرے پاس، دن میں دفتر میں کوئی ان سے ملنے جائے تو ذکر ہی میرا ہوتا ہے، میرے ذکر کے بغٖیر ان کی بات ہی مکمل نہیں ہوتی۔

شہباز شریف نے برطانوی انکوائری کی دستاویزات میں اپنا نام دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ مرزا شہزاد اکبر کی زیر سربراہی ایسیٹ ریکوری یونٹ سے برطانوی ایجنسی این سی اے کو خط ملا جس میں میرے خلاف انکوائری کا کہا گیا، حکومت کہہ رہی ہے کہ برطانیہ سے منی لانڈرنگ میں سلمان شہباز بری ہوگیا لیکن شہباز شریف نہیں ہوئے، عجیب بات ہےمیرابیٹابری ہوگیامیں نہیں ہوا، میری بدنامی کے ساتھ ساتھ ملک کی کتنی بدنامی کی، میرےساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی، وقت آنے والا ہے، انہیں جواب دیناپڑےگا۔

The post عمران خان کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Y29MKf

حکومت کا وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین کو سنیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیاجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت ترین نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں۔ تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم آئندہ ماہ ان کی تقرری کی مدت پوری ہونےوالی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقل وزیر خزانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

 

The post حکومت کا وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WngVE1

این سی او سی کا 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کا اعلان کردیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے اور دنیا سمجھ چکی ہے کہ کورونا کا مقابلہ صرف ویکسین سےممکن ہے، این سی او سی اجلاس میں بھی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 40 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کی جائیں گی اور ان 8 شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے اسکردو،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت8شہروں میں بندشیں کم کی جارہی ہیں، انشہروں میں انڈور اجتماعات میں 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، اور آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگ شریک ہو سکیں گے، وہاں شادی کی تقریبات روزانہ ہوسکیں گی، جب کہ وہاں کے مزارات، سنیما اور تمام ریسٹورنٹس مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں، یکم اکتوبر سے ائر لائنز میں مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی، یکم اکتوبر سے ہر شہر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

The post این سی او سی کا 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3igmGep

پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت او گرفتاری کی بھارتی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مبینہ پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور دوسرے کو گرفتار کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے مبینہ پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے. اور کہا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی گھناونی سرگرمیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں ڈوزیئر کے ذریعے دنیا کے ساتھ ناقابل تردید شواہد شیئر کیے ہیں، اس وقت بھی ہزاروں نوجوان کشمیری مختلف الزامات کے تحت بھارتی جیلوں میں قید ہیں بھارت وقتا فوقتا ان نوجوانوں میں سے کچھ کو دنیا کے سامنے مبینہ ‘عسکریت پسند’ کر پیش کرتا رہتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جب بھی بھارت عالمی برادری کا دباؤ محسوس کرتا ہے وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے مظالم اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن، جعلی مقابلوں اور جعلی اسلحہ کی بازیابی کی کارروائیوں شروع کر دیتا ہے، ان کاروائیوں میں بھارتی قابض افواج کی شمولیت کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ان مذموم ہھتکنڈوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ڈوزیئر میں تفصیل کے ساتھ بے نقاب کیا گیا ہے، پاکستان کنٹرول لائن پر ماحول کو خراب کرنے کی حالیہ بھارتی کوششوں پر بھی شدید تشویش میں مبتلا ہے، ایل او سی پر جنگ بندی کے حوالے سے فروری 2021 کی ڈی جی ایم او کی ملاقات کے مطابق پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

The post پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت او گرفتاری کی بھارتی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39JAEkp

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں سے بھتہ خوری کا انکشاف

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی جانب سے ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے 2005 کے زلزلے سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیئے کہ دہشت گرد ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگ رہے اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، لگتا ہے کمشنر اور ڈی سی نے آپ کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ نہیں کیا۔

عدالت کے روبرو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بھتہ مانگنے کے واقعات سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نشاندہی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ لوں گا۔

The post خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں سے بھتہ خوری کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ATCUBl

لاہور میں خاتون کو توہین رسالت مقدمے میں سزائے موت

 لاہور: سیشن کورٹ نے خاتون کو توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ خاتون سلمی تنویر کو پھانسی اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون پر توہین رسالت کے الزام میں 2013 میں تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ پراسکیوشن نے ٹرائل کے دوران 11 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا۔ مجرمہ سات روز کے اندر فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکتی ہے۔

The post لاہور میں خاتون کو توہین رسالت مقدمے میں سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EZnZIh

وزیراعظم کی بہن کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو 7 سال قید

 لاہور: عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قید کی سزا سنادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی نے تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید کی سزا دی۔ مجرموں میں کاظم ،محمود اور فہد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی

مجرموں کو 45 ،45 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی ڈاکو اور مافیا نظر نہ آئے، وزیراعظم کی آئی جی کو ہدایت

4 جنوری 2020 میں اپر مال کے علاقے میں تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

The post وزیراعظم کی بہن کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو 7 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m7dI4i

خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے 2005 کے زلزلے سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے ایرا سے مکمل کیے گئے تمام منصوبوں کی تفصیلات تصویری شواہد سمیت طلب کرلیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایرا کی رپورٹ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، زلزلہ متاثرین کی مدد تو قوم نے کی تھی، کراچی سے بھی لوگ متاثرین کی امداد کے لئے گئے تھے، لوگوں نے تو حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دے دیا تھا، ایرا نے کیا کیا؟ بین الاقوامی امداد بھی آئی، لوگوں نے بھی پیسہ دیا اور حکومت نے بھی، متاثرہ علاقوں میں تو مثالی ترقی ہونی چاہیے تھی، زلزلہ متاثرہ علاقوں کو تو دو سال میں دوبارہ بن جانا چاہیے تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دو ماہ میں 148 اسکول تعمیر کرکے فعال کر دیے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسکول اب بن رہے ہیں 16 سال بچے کیا کرتے رہے؟ کتنے بچے اسکول نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئے ہوں گے، جیسی عمارتیں بن رہی ہیں وہ تو چھ ماہ میں گر جائیں گی، بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں خطرے میں لگ رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔

دوران سماعت ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیئے کہ دہشت گرد ٹھیکیداروں سے بھتہ مانگ رہے اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، کئی ٹھیکیدار بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، لگتا ہے کمشنر اور ڈی سی نے آپ کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ نہیں کیا، عدالت کے روبرو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بھتہ مانگنے کے واقعات سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نشاندہی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ لوں گا۔

The post خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ihsOmC

سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے اورہم (ن) لیگ کے دورسے سستی سڑکیں تعمیرکررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اوراپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سڑکیں بنانے میں قوم کا پیسہ چوری ہوتا رہا، جب تک بلوچستان میں سڑکیں نہیں بنیں گی توترقی کیسے ہوگی۔ (ن) لیگ کے دورسے سستی سڑکیں تعمیرکررہے ہیں، کم ریٹ پرکوالٹی سڑک بنانا کمال ہے۔ سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیرمیں چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے۔ ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔ جوجوعلاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کی مدد کررہے ہیں، کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوآگے لائیں۔۔ قوم کوپتہ ہونا چاہئے کرپشن سے کتنا نقصان ہوتا ہے۔

بلوچستان حکومت  کا 80 کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گا۔ دولین سڑک کا یہ منصوبہ 11،835 ملین روپے کی لاگت سے تین سالوں میں مکمل ہوگا۔ منصوبے سے مقامی لوگوں کوروزگار کے 3 ہزار مواقع بھی میسرآئیں گے۔

The post سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m8JEFp

مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کے الیکٹرک سے جواب طلب

 اسلام آباد / کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک سے مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر تین دن میں جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی،   کراچی والوں کیلئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست میں کے الیکٹرک نے مؤقف پیش کیا ہے کہ اگست میں فرنس آئل سے 14 فیصد بجلی بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کا مؤقف ہے کہ گیس کے کم پریشر کے باعث بہتر صلاحیت والے پلانٹس کم چلائے گئے، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 94 کروڑ 33 لاکھ روپےکا بوجھ پڑا، گیس کا پریشر کم ہونے سے 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا، مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے 32 کروڑ 53 لالھ روپے کا بوجھ پڑا، کے الیکڑک کو کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس فراہمی کا معاملہ حل کرے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ  کے الیکڑک نے این ٹی ڈی سی سے ضرورت کے مقابلے میں کم بجلی لی۔ کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی 1100 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم نہیں کرتا، کے الیکڑک نے آئندہ دس سال کا بجلی پلان بنایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سوال اٹھادیئے

چئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی پیدا کررہا ہے، نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کے الیکڑک کو سستی پڑی ہے، مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کیوں کی تین دن میں جواب دیں، اگر کے الیکٹرک نے مقررہ مدت میں معاملہ حل نہ کیا اور نیپرا ٹیم مطمئن نہ ہوئی تو یہ پیسے کے الیکڑک سے کاٹیں گے۔

واضح رہے کہ کے الیکڑک اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی، اور نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔ اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کردی جاتی ہے تو کراچی کےصارفین پر ایک ارب 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

 

The post مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کے الیکٹرک سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AWHnTW

حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا اعلان نہیں کرسکے گا، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال رمضان المبارک اور شوال  کا چاند دیکھنے کے حوالے سے تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں اورملک بھر میں ایک روز روزہ اور عید منانے کا تصور دم توڑ چکا ہے۔

The post حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا اعلان نہیں کرسکے گا، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zNI9kP

فرسٹ لیول سپروائزرنہ بنانے اور الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر لیڈی ہیلتھ وركرز کی ہڑتال

 پشاور:  فرسٹ لیول سپروائزر نہ بنانے اور الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر صوبے بھر میں لیڈی ہیلتھ وركرز نے ہڑتال کرتے ہوئےكورونا ویكسی نیشن سمیت پولیو اورڈینگی سرویلنس ڈیوٹیوں كا مكمل بائیكاٹ كردیا ہے ،تاہم لیڈی ہیلتھ وركرز پروگرام كا كام جاری ركھا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس وقت پشاور میں 1600 كے لگ بھگ لیڈی ہیلتھ وركرز ہیں جو اپنے فرائض کے علاوہ محکمہ صحت کے دوسرے منصوبوں می بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ذرائع كا كہنا ہےكہ صوبے میں ای پی آئی پروگرام كے تحت 15 نومبر سے میگا انسداد خسرہ مہم كا آغاز كیا جارہا ہے، جس كے لیے محكمہ صحت نے اعلان كیا تھا كہ اس مہم میں فرسٹ لیول سپروائزرز ایل ایچ ایس (لیڈی ہیلتھ سپروائزر) كو بنایا جائے گا۔ بعد ازاں اس اعلان كومحكمے نے خاموشی سے واپس لتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونكہ بعض لیڈی ہیلتھ سپروائزرمڈل اور میٹرک پاس  ہیں، جس وجہ سے انہیں فرسٹ لیول سپروائزر نہیں بنایا جاسكتا۔ لیڈی ہیلتھ وركرز محکمہ صحت کے اس موقف پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے نا انصافی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ وركرز ایسوسی ایشن كی صدر عائشہ كا كہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ وركرز پروگرام كے قواعد وضوابط كے مطابق جو بھی ایل ایچ ڈبلیوز كی ڈیوٹی بنتی ہے وہ اس كو باقاعدہ كررہی ہیں، لیکن اب ان سے مختلف منصوبوں میں اضافی ڈیوٹیاں بھی لی جارہی ہیں، جن میں كورونا ویكسی نیشن، كورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ، بچوں كو پولیو کے قطرے پلانا، ڈینگی سرویلنس، صحت كے حوالے سے آگاہی اور دیگر امور شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے علاوہ کسی بھی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کا الاؤنس نہیں دیا جاتا۔ ان كا كہنا تھا كہ اسی طرح پی او ایل كی مد میں جنوری 2021 سے كوئی ادائیگی نہیں كی گئی ہے، جب كہ دوسری جانب ان سے مكمل ڈیوٹی لی جاتی ہے۔

ایسوسی ایشن کی صدر عائشہ كے مطابق ان سخت ڈیوٹیوں كے باوجود اب یہ كہا جارہا ہے كہ ای پی آئی پروگرام كے تحت یہ  ماتحت ہیں تو انہیں فرسٹ لیول سپروائزر كیسے بنایا جا سكتا ہے؟ جوكہ ہماری سپروائزرز کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے۔

بعض لیڈی ہیلتھ وركرز كا یہ بھی كہنا تھا كہ صوبے میں لیڈی ہیلتھ وركرز كی 2012 میں ریگولرائزیشن ہوئی تھی، لیکن ان کا سروس اسٹرکچر تاحال نہیں بنا یا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے كہ 2015 میں سركاری ملازمین كی اپ گریڈیشن میں لیڈی ہیلتھ وركرز اس اپ گریڈیشن سے محروم رہنے پر مجبور ہیں۔

The post فرسٹ لیول سپروائزرنہ بنانے اور الاؤنسز کی عدم ادائیگی پر لیڈی ہیلتھ وركرز کی ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ERKbnE

شہباز شریف 25 سال کیلیے جیل جاسکتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کیس چلا تو شہباز شریف 25 سال کییلیے جیل جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، پاکستان کے عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں جب کہ شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی ہدایت کی ہے، انتخابی اصلاحات کے دو اہم جزو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ ہوں گے، انتخابی اصلاحات سے انتخابی تنازعات کم ہوجائیں گے،حکومت نے 20 الیکٹرانک ووٹنگ مشین منگوائی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمان کے اندر انتخابی اصلاحات کی بات آگے بڑھنی چاہیے، کابینہ اجلاس کی شروعات الیکٹرانگ ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے علاوہ کبھی کسی نے انتخابی اصلاحات کی بات نہیں کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلائیں گے اور اپوزیشن سے بات چیت بھی ہوگی، اپوزیشن بات چیت وقت ضائع کرنے کے مقصد سے نہ کرے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔

The post شہباز شریف 25 سال کیلیے جیل جاسکتے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3un10lx

سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو معاشرے کی اخلاقی تنزلی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار فخر زمان نامی ملزم کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

عدالت نے 3 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، ایسی سرگرمیوں کا بڑھنا معاشرے کی اخلاقی تنزلی کو ظاہر کرتا ہے، عدالت کو کیس حقائق کے مطابق جائزہ لینا ہوتا کہ ضمانت بنتی ہے یا نہیں، اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں سے بعض مکمل لباس میں ہیں، انہیں غیر اخلاقی نہیں کہا جا سکتا، اپ لوڈ کی گئی نیم برہنہ تصاویر میں بظاہر کسی کو پہچانا بھی نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فخر زمان کی درخواست ضمانت کردی تھی جس کے بعد ملزم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

The post سوشل میڈیا پر خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m7HiXq

پاکستان کا بیرونی قرضہ 122 ارب ڈالر سے زائد ہونے کا انکشاف

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس کے دوران پاکستان کا بیرونی قرضہ 122 ارب ڈالر سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر نے کمیٹی کو پاکستان کے بیرونی قرض اور ڈالر کی قدر میں کمی سے ہونے والے اثرات اور دیگر معاشی امور پر بریفنگ دی۔

قائمہ کمیٹی کے ارکان کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2018 میں پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 96 ارب ڈالر تھا، 3 سال میں بیرونی قرض میں 26 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا، اس طرح اب پاکستان پر بیرونی واجب الادا قرض کا حجم 122 ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ پیرس کلب کا کل قرضہ 3 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے، جس میں 2 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد قرض اور 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر شرح سود ہے، کورونا کی وجہ سے پیرس کلب کی جانب سے قرضوں پر ریلیف دیا گیا۔ جس پر کمیٹی رکن قیصر احمد شیخ نے استفسار کیا کہ یہ ریلیف جب دیا گیا اس وقت ڈالر آج سے 50 روپے سستا تھا، اب ہمیں نئے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ادائیگی کرنی ہوگی اس سے پاکستان کا نقصان ہوا۔

سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین نے بتایا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے 124 منصوبوں کے لئے 22 ارب 37 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا ہے، کورونا کے دوران اقتصادی امور ڈویژن نے 4.1 ارب ڈالر کے قرض کا انتظام کیا، 65 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ویکسین کی خریداری کی۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے کئے گئے وعدے کے مطابق 172 یا 174 روپے کا ڈالر رکھنا ہے، اگلے اجلاس میں ہمیں بتایا جائے کہ روپے کی قدر میں کمی سے کیا نقصانات ہوئے ہیں۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔

The post پاکستان کا بیرونی قرضہ 122 ارب ڈالر سے زائد ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oeDer5

راولپنڈی میں گونگی بہری خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے گونگی بہری خاتون سے چھ ماہ تک زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عدنان شاہ نے متاثرہ خاتون کا چھ ماہ کا حمل بھی ضائع کرایا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے میڈیکل ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور دیگر شواہد جمع کررہے ہیں تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے، ملزم اور متاثرہ خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں گونگی بہری خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oer4OJ

کراچی میں ایدھی اسپتال میں خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش

 کراچی: بلقیس ایدھی موسیٰ لین مدفائی اسپتال میں خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر منگل کو بلقیس ایدھی موسیٰ لین مدفائی اسپتال کے گائنی وارڈ میں بیک وقت خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔  ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق تینوں بچیاں تندرست ہیں ۔

اہل خانہ نے تمام بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی رحمتیں ان کے گھر آئی ہیں۔

The post کراچی میں ایدھی اسپتال میں خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zQebg1

برطانیہ میں شہباز شریف کی بریت سے پاکستان میں مقدمات بھی جھوٹے ثابت ہوئے، ن لیگ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں شہباز شریف کی بریت سے پاکستان میں مقدمات بھی جھوٹے ثابت ہوئے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب برطانوی عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا تو اب حکومتی وزراء کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تو کوئی کیس ہی نہیں کیا تھا اور ہم نے کوئی پیچھا نہیں کیا، حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حکومت نے دسمبر 2019 میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا کہ شہباز شریف اور انکی فیملی نے منی لانڈرنگ کی ہے، برطانیہ نے پاکستان کی درخواست پر تفتیش کا فیصلہ کیا، 20 ماہ تک متحدہ عرب امارات، پاکستان اور انگلینڈ میں تفتیش کی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد حکومت کو بتا دیا کہ کوئی جرم نہیں ہوا تھا، لیکن اب حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے کسی تفتیش کا نہیں کہا تھا، کیونکہ اس کے منی لانڈرنگ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ آج ہمارے ملک کی بے عزتی ہوئی ہے کیونکہ ملک کا وزیراعظم ملک کی بے عزتی کا سبب بن گیا ہے، حکومت کی سطح پر جھوٹے الزامات دوسرے ممالک کو دیے گئے جو جھوٹے ثابت ہوئے، پاکستان میں بھی جو مقدمات ہیں وہ منی لانڈرنگ کے الزام پر قائم کیے گئے ہیں، اب انگلینڈ کی ایجنسی نے تمام تفتیش کے بعد اس کو کلیئر کر دیا ہے، تو ان سب مقدمات کی کیا حیثیت رہ گئی ہے؟ ، نیب افسران انگلینڈ جاکر حکومت پاکستان کے نام پر جھوٹ بولتے رہے، یہ لوگ پاکستان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ الزامات سے بری کردیا

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت خود بھی جعلی ہے اور جھوٹی خبریں بھی بناتی ہے، مشیر احتساب نے کہا کہ یہ تو شہباز شریف نہیں بلکہ سلمان شہباز کے کیس کا فیصلہ ہے، مشیر احتساب آج پھر جھوٹ بول رہے ہیں، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم شہباز شریف فیملی کے خلاف نام نہاد ثبوت انگلستان لیکر گئے تھے ، یہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے، اگر منی لانڈرنگ کا شبہ بھی ہوتا تو برطانیہ کے قوانین انتہائی سخت ہیں لیکن انھوں نے کلین چٹ دے دی ہے، شہباز شریف اور انکی فیملی سرخرو ہوگئی، جھوٹے الزامات سے پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، جب ملک کا وزیراعظم کہے کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ ہوتی ہے تو اس سے ملک کی بدنامی بڑھ گئی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزرا کہا کرتے تھے کہ منی لانڈرنگ کا کیس بہت مضبوط ہے، اب سب سے مضبوط کیس کا جو حشر ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بڑی تفصیل کے ساتھ 20 ماہ تک انکوائری کی اور اور منی لانڈرنگ میں کلیئر کر دیا، اب حکومتی وزراء اپنا سر پیٹ رہے ہیں اور پھر جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، یہ جعلی انتقام کا سلسلہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

The post برطانیہ میں شہباز شریف کی بریت سے پاکستان میں مقدمات بھی جھوٹے ثابت ہوئے، ن لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XOA6XD

ایون فیلڈ ریفرنس؛ نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔

ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر نیب کی روزانہ سماعت اور تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر نیب افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے چھ اکتوبر کو جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

The post ایون فیلڈ ریفرنس؛ نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3otiGeD

لاہور میں آن لائن لڑکیاں سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

 لاہور: پولیس کا قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سول لائنز پولیس نے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور ایسکرٹ کے نام سے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے تین ملزمان عمران خان، زمان اور ریاض گرفتار کرلیے۔ ملزمان آن لائن مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور لڑکیاں سپلائی کرتے تھے۔

شہر میں گزشتہ 10 روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 450 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں اور مختلف تھانوں میں 102 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ سول لائنزڈویژن میں 30، سٹی 14 ، صدر 23 ، ماڈل ٹاؤن 13، اقبال ٹاؤن 12اورکینٹ ڈویژن میں 10 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے پولیس افسران کو کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نوجوان نسل کو تباہی کے راستے سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں ، معاشرے کو بگاڑ سے بچانے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔

The post لاہور میں آن لائن لڑکیاں سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zN4jDM

افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں مجبور نہیں کرسکتے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور نے ملاقات کی، جس میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں اور اسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے، افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے تو امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

وینڈی کرسٹین گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی ہے، کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان نے افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے، پاکستان کی طرف سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔

The post افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں مجبور نہیں کرسکتے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3omb1hM

شاہراہ فیصل پر پولیس اہلکار کو بس تلے کچل کر ہلاک کرنے والے2ملزمان گرفتار

 کراچی: ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے شارع فیصل پرپولیس اہلکار کو بس تلے کچل کر ہلاک کرنے والے2ملزمان سلیم اورمحمد ابراہیم کو گرفتارکرکے بس تحویل میں لے لی۔

ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 7 اگست کو واٹر بورڈ کالونی کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ملک آصف کوبس نے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ ہلاک ہیڈ کانسٹیبل پورٹ قاسم میں سی پیک ڈیوٹی پر مامور تھا اوراہم مقدمات کا گواہ تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے موٹرسائیکل سوار ہیڈ کانسٹیبل کوروندنے والی بس بھی تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزم سلیم بس کا ڈرائیور اور محمد ابراہیم بس کا مالک ہے، خونی بس کے مالک محمد ابراہیم نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا علم ہونے پر اپنی بس دوسرے روٹ پر چلانا شروع کردی تھی ۔ گرفتار بس ڈرائیور کا لائسنس بھی ایکسپائر ہوچکا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔

The post شاہراہ فیصل پر پولیس اہلکار کو بس تلے کچل کر ہلاک کرنے والے2ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m8hudw

نیسلے پاکستان، خیبرپختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کی جانب سے سوات میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے تربیتی پروگرام

اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت، عالمی بینک اور نیسلے پاکستان کے مشترکہ پروگرام ’’خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی سیاحت کا لطف اٹھانے کیلیے ذمہ دارانہ سفر کیجیے‘‘ (TREK) کا مقصد ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

نیسلے پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے TREK کے تحت مقامی آبادی کی عملی شراکت کیلیے جاری سرگرمیوں کے طور پر سوات میں فضلے کی انتظام کاری (ویسٹ مینجمنٹ) اور پائیدار سیاحت پر دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے TREK کے لوگو کی نقاب کشائی کی تھی۔ یہ ’’خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈیویلپمنٹ‘‘ (KITE) منصوبے کا حصہ ہے اور اسے وفاقی حکومت نے 2020 میں اپنی اہم کامیابیوں کی فہرست میں شامل بھی کیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تاشفین حیدر، ایڈیشنل سیکریٹری ٹورزم ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا گورنمنٹ نے کہا ’’کائٹ (KITE) منصوبے کے تحت TREK پر عالمی بینک اور نیسلے پاکستان کے ساتھ اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’TREK کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ٹھوس فضلے کی انتظام کاری) کے آلات، سیاحوں کیلیے آگاہی مہمات اور کچرا کم کرنے کیلیے مقامی آبادیوں کو تربیت کی فراہمی سمیت کئی سرگرمیاں KITE کے تحت مکمل کی جاچکی ہیں۔‘‘

اس پروگرام کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی، نیسلے پاکستان اینڈ افغانستان نے کہا ’’ہم پر جوش ہیں کہ TREK کے تحت کمیونٹی کی عملی شراکت داری سے متعلق سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع ہوچکی ہیں۔ ہاسپٹیلیٹی سیکٹر کیلیے ایسے تربیتی پروگراموں کے ذریعے فضلے سے پاک مستقبل (ویسٹ فری فیوچر) کے ہمارے وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد ملے گی۔‘‘

انہوں نے کہا ”نیسلے میں ہمارا یہ وژن ہے کہ ہماری پیکیجنگ بشمول پلاسٹک کو نہ زمین اور نہ ہی سمندروں میں ٹھکانے لگایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلیے ہم نے2025 تک پلاسٹک پیکیجنگ کو 100 فیصد دوبارہ قابل استعمال بنانے (ری سائیکل کرنے) کا عزم کر رکھا ہے۔‘‘

کرن افضل، سینئر پرائیویٹ سیکٹر اسپشلسٹ،عالمی بینک گروپ کا کہنا تھا ’’ہمیں سوات میں اس پروگرام کو شروع کرنے پر انتہائی خوشی ہے جہاں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری سیاحتی مقامات کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویّے اور ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) کیلیے احترام کو تقویت پہنچاتے ہوئے ٹھوس، عملی اور حقیقی نتائج کے حصول میں سود مند ثابت ہوگی۔‘‘

نیسلے پاکستان کا TREK کیلیے عزم دو ستونوں پر قائم ہے: پہلا، بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جو کچرے/ فضلے کا پھیلاؤ کم کرنے، اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے اور ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کرنے سے متعلق ہے؛ اور دوسرا، مقامی آبادی (کمیونٹی) کو مصروف عمل کرنے کا منصوبہ جس میں وہ سرگرمیاں شامل ہیں جو کچرے، آلودگی اور جنگلی حیات کے خاتمے کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیں گی۔

اس طرح TREK پروگرام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 12، 13، 15، اور 17 کی عین مطابقت میں ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی پروگرام میں کچرے/ فضلے کی درجہ بندی، ری سائیکلنگ کی اہمیت، ویسٹ آڈٹ، بنیادی غذائی تحفظ اور WASH پر عمل درآمد کی اہمیت پر سیشن شامل تھے۔ تربیتی پروگرام کے اختتام پر غلام سعید، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹورسٹ سروسز اور توصیف خالد، پراجیکٹ ڈائریکٹر KITE نے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔

The post نیسلے پاکستان، خیبرپختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کی جانب سے سوات میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے تربیتی پروگرام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WlL7PS

برطانوی عدالتی حکم میں شہباز شریف کیخلاف کیس ختم کرنے کا کہیں ذکر نہیں، شہزاد اکبر

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت کے فیصلے میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سے بری ہونے کا کوئی ذکر نہیں لیکن تاثر دیا گیا کہ شہبازشریف مقدمے سے بری ہوگئے ہیں۔ 

آن لائن پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی شک کی بنا پر کسی کا بھی اکاؤنٹ ایک سال کے لیے منجمد کرسکتی ہے، ستمبر 2019 کو ذوالفقار اور سلیمان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم آیا، اثاثے منجمد سے متعلق حکم نیشنل کرائم ایجنسی نے ممنوعہ ٹرانزکشن پر دیا، جب غیر قانونی ٹرانزکیشن ہوئیں تو کرائم ایجنسی نے رابطہ کیا اور پاکستان سے معاملے پر معلومات مانگی، اس حوالے سے پاکستان سے کچھ نام بھی شیئر کیے گئے، برطانیہ نے اس حوالے سے جو سوال پوچھا ہم نے اس کا جواب دیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجسٹریٹ عدالت لندن کا 2 صفحات پر مختصر فیصلہ 10 ستمبر کو آیا تھا، فیصلے میں کسی جگہ پر بھی شہباز شریف کا نام نہیں تھا۔ فیصلے میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سے بری ہونے کا بھی کوئی ذکر نہیں لیکن تاثر دیا گیا کہ شہبازشریف مقدمے سے بری ہوگئے، شہباز شریف کے خلاف برطانیہ میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا تھا، شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ پاکستان کی عدالت سے آنا ہے، شہباز شریف پر مقدمہ چل رہا ہے ، گواہان کے بیانات ریکارڈ ہورہے ہیں، پاکستان میں جو مقدمات چل رہے ہیں ان پر شہباز شریف سے پوچھا جاتا ہے، ٹی ٹیز پر شہباز شریف کے جواب آتے ہیں کہ ان سے میرا تعلق نہیں۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ شہبازشریف کی لندن کورٹ میں مقدمے سے بریت کی غلط خبر چلائی گئی ، اس حوالے سے حقائق توڑ مروڑ کر جعلی بیانیے گھڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، وکلا سے رابطہ کیا ہے کہ کیا قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے برطانوی عدالت کے فیصلے کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ کسی اچھے وکیل سے عدالتی حکم کا ترجمہ کروا لیں کیونکہ ان کے سستے ترجمانوں نے تو چاچو کو ماموں بنا دیا یہ بتا کر کہ وہ منی لانڈرنگ میں بری ہوگئے، عدالتی حکم سلیمان شہباز سے متعلق ہے، ان کا تو نام ہی نہیں۔

The post برطانوی عدالتی حکم میں شہباز شریف کیخلاف کیس ختم کرنے کا کہیں ذکر نہیں، شہزاد اکبر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3umg8Qm

کراچی پشاور ریلوے لائن ایم ایل ون منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

 اسلام آباد: سی پیک اسٹریٹیجک ایم ایل ون منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

کراچی پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے کیونکہ رواں مالی سال بھی ایم ایل ون پر کام شروع کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے حکومتی اہداف میں ایم ایل ون کا سنگ بنیاد شامل ہی نہیں اور حکومت نے آئندہ سال 2022-23 میں ایم ایل ون کا سنگ بنیاد رکھنے کا ہدف مقرر کرلیا۔

ایکنک کی جانب سے ایم ایل ون کی منظوری کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا اور پاکستان چین دونوں ممالک نے منصوبے کیلئے قرض کی شرائط و ضوابط کا مسودہ بھی تیار کیا ہے جس پر جلد اتفاق کا امکان ہے ۔ اتفاق رائے کے بعد ایم ایل ون منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔

ایم ایل ون منصوبہ تین مختلف مراحل میں مکمل کرنے کی تجویز ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا پیکیج ون مکمل کرنے اور اس میں خیبر پختونخواہ کو شامل نہ کرنے کی تجویز ہے۔ کیونکہ پیکیج ون میں زیادہ ٹریفک والے جنکشن کو شامل کرنے کی تجویز ہے

ایم ایل ون منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہے جس میں سے 85 فیصد چین اور 15 فیصد فنڈز پاکستان دیگا۔

The post کراچی پشاور ریلوے لائن ایم ایل ون منصوبہ مزید تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3umvxQr

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 38 کیسزرپورٹ

 کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 38 کیسزرپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 38 کیسزجب کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 کیسزرپورٹ ہوئے۔ سندھ میں ستمبرمیں 508 کیسزرپورٹ اورکراچی میں اسی ماہ ڈینگی کے 342 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبرمیں ضلع وسطی میں 118، شرقی میں 79، جنوبی میں 46 کیسزرپورٹ ہوئے۔ ستمبرمیں ضلع کورنگی میں 37، غربی میں 34 اورملیرمیں 28 کیسزرپورٹ ہوچکے۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ بھرمیں ڈینگی کے 1873 کیسزرپورٹ جب کہ 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

The post سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 38 کیسزرپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZCKH94

کراچی میں آج شام بھی بارش کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے آج دوسرے روز بھی شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں موسم صبح سے ہی گرم ہے اور دوپہر کو درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہوا کی رفتار اور نمی سمیت مختلف عوامل کے باعث گرمی کی شدت اس سے زیادہ ہی محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج مسلسل دوسرے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور شام 4 بجے تک گرم چمک کے ساتھ برسات کی توقع ہے۔ شہر میں جمعے کو بھی بارش کا 95 فیصد امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی تیز بارش ہوئی تھی تاہم اس کا دورانیہ مختصر تھا۔

The post کراچی میں آج شام بھی بارش کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XYKaOo

12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ این سی اوسی میٹنگ میں 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ اسکولوں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ بچوں کی ویکسینیشن کے لئے آسانی ہو۔

The post 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zO0xtU

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...