نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد: عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پیر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا، ملزم سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی مکا بھی قبضے میں لیا ہے، اب اس کا موبائل بھی ریکور کرنا ہے، زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون نور مقدم کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم ظاہر جعفر کا دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزم کو پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

The post نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UGpOaI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...