چاہتے ہیں کراچی میں جلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے، سعید غنی

 کراچی: صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں جلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے۔

صوبائی وزیرسعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ مردم شماری کی وجہ سے حلقہ بندی نہیں ہورہی، وفاقی حکومت نے مردم شماری پرسندھ کے خدشات کو نظر انداز کیا، ایم کیوایم نے بھی متنازعہ مردم شماری منظورکرانے میں مدد کی، وزیراعلی سندھ نے مردم شماری پراختلافی نوٹ لکھا، ہم چاہتے ہیں کراچی میں جلد ازجلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے۔

سعید غنی نے کہا کہ اگرخدانخواستہ کشمیرمیں دھاندلی ہوتی ہے توکشمیر کاز کو نقصان ہوگا، افسوسناک حقیقت ہے کہ کشمیرالیکشن کمیشن ناکام ہوا ہے، وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کو منہ چڑا رہا ہے، کشمیرالیکشن کمیشن کی وجہ سےخدشات موجود ہیں۔

The post چاہتے ہیں کراچی میں جلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kRqViI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...