خواجہ اظہار الحسن کے گارڈ کیخلاف ڈلیوری بوائے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ 

درخشاں پولیس نے آن لائن ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ محبوب کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ہیڈ محرر عامر تنولی نے بتایا کہ مقدمہ فائرنگ سے زخمی محمد ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا سیکیورٹی گارڈ ہے جو کہ واقعے کے بعد سے فرار ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیس مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی کے دوران آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

The post خواجہ اظہار الحسن کے گارڈ کیخلاف ڈلیوری بوائے پر فائرنگ کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rwu3ln

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...