لاہور: پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔
ترجمان بورڈ کے مطابق تمام بورڈز نے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس جاری کردی ہیں، اور بار این سی او سی کے ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے ہوں گے۔
دوسری جانب ایجوکیشن بورڈ رالپنڈی نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈویژن میں اس بار 73578 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے، جن کے لئے 255 امتحانی سینٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ جب کہ ضلع میں میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہوں گے۔
The post پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TlDrM8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box