کراچی: جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے 19مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، اور اس دوران متعدد افراد میں کورونا کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض سے آنے والے مزید 19مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودیہ سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے مزید 17 مسافروں میں کورونا کی تصدیق
،ذرائع ائرپورٹ نے بتایا کہ کراچی پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 19مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی جمعے کے روز ہی سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اور متاثرہ مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ہی جناح ٹرمینل پہنچے تھے، تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر آئے تھے۔ بعد ازاں مسافروں کو بس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ کے لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔
The post سعودی عرب سے آنے والے مزید 19 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hqWpZJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box