مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنے ہماسایہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے پرامن تعلقات نواز شریف کی سوچ کی اساس ہے۔
نوازشریف سے افغان مشیر برائے سلامتی امور کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے پرامن تعلقات نواز شریف کی سوچ کی اساس ہے جس کے لئے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہر ایک سے مذاکرات، ان کے نکتہ نظر کو سننا اور ان کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا سفارت کاری کا سب سے اہم اور بنیادی عنصر ہے، موجودہ حکومت کو اس حوالے سے کچھ سمجھ نہیں اسی لیے وہ بین الاقوامی سطح پر مکمل ناکام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جس پر حکومت کی جانب سے نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
The post ہمسائیوں سے پاکستان کے پرامن تعلقات نواز شریف کی سوچ کی اساس ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W7DQm6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box