کراچی: شہریوں کے بینک اکاؤنٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہیک کر کے پیسے چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کی ٹیکنیکل ٹیم اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی مدد سے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کر کے پیسے چرانے میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم محمد آصف مغل کو گرفتار کرکے کمپیوٹر برآمد کرلیا۔
سندھ رینجرز کے مطابق ملزم اسکائیپ پر سیلر سے بات کر کے اس کو رضا مند کرنے کے بعد 40 فیصد تک کیمشن دے کر 60 فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا تھا۔ ملزم نے 2018 سے مختلف کال سینٹرز سے 2 ہزار سے 50 ہزار روپے تک میں بینک اکاونٹس کا ڈیٹا خریدنا شروع کیا۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے بنائے گئے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کر کے بتاتا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور کال سینٹر سے لی گئی معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک OTP جنریٹ کرواتا تھا، اس طرح ملزم کسٹمرز سے OTP کوڈ لینے کے بعد ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیتا تھا۔
رینجرز کے مطابق ملزم 2012 سے اس کام میں سرگرم ہے اور مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز کو ہیک کر کے عوام الناس کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے۔ ملزم 2014 سے 2016 تک متعدد بار ملائیشیا بھی جاتا رہا ہے۔
The post بینک اکاؤنٹ، کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ ہیک کرکے رقم چرانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wZ9hvD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box