اسلام آباد: جاپان نے پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی اور مشیر تجارت رزاق داؤد کہتے ہیں کہ جاپان کی جانب سے چار سال بعد پابندی ختم کی گئی ہے۔
پاکستان سے جاپان کو جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد بحال کردی گئی ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اس سلسلے میں ٹوکیو میں ٹریڈ سیکشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، بیرون ملک ٹریڈ مشنز پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں،برآمد کنندگان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کیلئے 1اعشاریہ 78 بلین کی رقم جاری کر دی،اس سے ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے،نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی جاری کیا جارہا ہے۔
The post جاپان نے پاکستان پر جانوروں کی انتڑیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mFIP63
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box