دودھ کی زائد مقدار، گائے و بھینسوں کو لگائے جانیوالے ممنوعہ انجکشن ضبط

 کراچی:  سکھن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی سپلائی میں ملوث ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے 3 ٹرکوں کو اپنے قبضے میں لیکر بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن برآمد کرلیے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ممنوعہ انجکشن دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے گائے و بھینسوں کو لگائے جاتے ہیں۔

ایس ایچ او ناظم آباد راشد علی نے ملزم جمیل عرف جیلو کو گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ ماہ 27 نومبر کو کوثر نیازی کالونی اوڈھ محلہ میں منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس میں ملزم جمیل عرف جیلو، اس کا بھائی اقبال اور بھتیجا آصف موقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے موقع سے ایک ملزم اشرف کو گرفتار کرلیا تھا۔

فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے شاہ ولی اللہ روڈ پر شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2 اسٹریٹ کرمنلز عدنان اور احمد کو گرفتار کر کے علی نواز سے چھینی نقدی ، موبائل فون ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

The post دودھ کی زائد مقدار، گائے و بھینسوں کو لگائے جانیوالے ممنوعہ انجکشن ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JsSD4Q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...