کراچی: ایڈمنسٹریٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث کھیلوں کے میدانوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے پارک بھی تباہ ہونے لگے، پارکوں سے گھاس غائب اورجھولے ٹوٹ گئے ہیں۔
لانڈھی، ایف بی ایریا، لیاری، ملیر، ایف سی ایریا، ناظم آباد، نیوکراچی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، کورنگی، اورنگی اور دیگر علاقوں میں کئی پارک میدان میں تبدیل ہوچکے ہیں، پارکوں میں کچرا اور گندہ پانی جمع رہنے لگا،تباہ حال پارکوں میں کچرا چننے والوں نے کچرے کے ڈھیر لگادیے ہیں جب کہ محلوں سے کچرا جمع کرکے پارکوں میں لاکر پھینکا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام اختیارات رکھنے والے ڈپٹی کمشنرز شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، پارک جانے کے قابل نہیں رہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
The post شہر قائد کے پارک مزید تباہ، گھاس غائب اور جھولے ٹوٹ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3olznVE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box