کراچی میں نجی بینک میں پر اسرار دھماکا

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک میں پراسرار دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے میں واقع بینک میں ہونے والے دھماکے کی گونج دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ شٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس، ریسکیو حکام، بی ڈی یو کی ٹیم اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بینک کے اوپر رہائشی عمارت ہے، عمارت کے واٹر ٹینک میں دھماکا ہوا ہے۔ ممکنہ طور پر واٹر ٹینک میں گیس جمع تھی اور دھماکا گیس کے باعث ہوا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکے سے کوئی زخمی نہیں ہوا، بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) نے بینک کو معائنے کے بعد کلیئر کردیا اس کے علاوہ دھماکے میں کسی قسم کے تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

The post کراچی میں نجی بینک میں پر اسرار دھماکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rsyJIr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...