اسلام آباد کچہری میں جعلی عدالتی حکم نامے تحریر کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے جعلی عدالتی احکامات تیار کرنے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج محمد شبیر کے اسٹینو گرافر کو معطل کردیا۔
سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت کے دو جعلی حکم نامے تیار کیے گئے۔ 20فروری 2020 کی آرڈر شیٹ میں رد و بدل کیا گیا جبکہ 21مارچ 2020 کو کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوئی اور اس کا بھی جعلی آرڈر تیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ رجسٹرار برطرف
اسٹینوگرافر واقف خان کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق اس نے بطور ریڈر ایک جعلی حکم نامہ تیار کیا اور ایک عدالتی آرڈر شیٹ میں ٹیمپرنگ (ردوبدل) کی جس کے نتیجے میں وہ مس کنڈکٹ (بدعنوانی) کا مرتکب ہوا۔
ملزم نے عادل بنام کرن فیملی کیس میں بچے کی ملاقات کرانے کا جعلی حکمنامہ تیار کیا۔ اسٹینو گرافر واقف خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ جعلی آرڈر شیٹ تیار کرنے سے میرا کوئی تعلق نہیں، مجھے الزام سے بری کیا جائے۔
The post اسلام آباد کی عدالت میں جعلی حکم نامے تیار کرنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VpMBo3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box