لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کے پیرول کی مدت میں ایک دن کی توسیع کی منظوری دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کی شہبازشریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست
رہنما مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول رہائی کی کل پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی تاہم ابھی تک سرکاری طور پر ہمیں نہیں بتایا گیا کہ توسیع ہوئی ہے یا مسترد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا تھا تاہم گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔
The post شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vsf2ls
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box