بھارتی مظالم سے تنگ پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی

مٹیاری / ہالا / ٹنڈو الہ یار: پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو کمیونٹی کے افراد ظلم و ستم سے تنگ آکر واپس پاک وطن پہنچ گئے۔

بھارت میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی ہندو کمیونٹی کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ روز 25 خاندان واپس ٹنڈوالہیار پہنچ گئے۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کچھ ماہ قبل مذہبی تہوار منانے کے لیے دلی گئے تھے جہاں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ پاکستان واپس پہنچنے پر مقامی انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ہندو خاندان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

The post بھارتی مظالم سے تنگ پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lKSLK4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...