لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی گرفتار

ڈسکہ: لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جہاں لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی کو تاجر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ لڑکی پکڑے جانے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز کو موصول ھوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق بازار ٹھٹھیاراں کے تاجر کی دوکان پر دراز سے نقدی چراتے ہوئے تاجر نے لڑکی پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردی، تاہم لڑکی گزشتہ روز کی پولیس حراست میں ہونے کے  باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔  ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ حراست میں لی جانے والی لڑکی ریکارڈ یافتہ چور ہے اور اس قبل کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہے، تاہم کسی نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی، درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

 

 

The post لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39ME86T

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...