اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست پر سب کا اعتماد ختم ہوجائے تو انارکی پھیلے گی۔
ہائی کورٹ میں لاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کی بازیابی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے مسنگ پرسن کی فیملی کو ساٹھ روز کے اندر ماہانہ اخراجات دینے کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کی یقین دہانی کے بعد توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو لاپتہ ساجد محمود کی بازیابی کے لیے ہر دو ہفتے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔
وکیل درخواست گزار عمر گیلانی نے کہا کہ ہم صرف عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ دینے کے علاوہ عدالت کیا کرسکتی ہے؟ ریاست کہتی ہے ہم شہری کو تلاش نہیں کر پارہے، اب عدالت خود تو جاکر ڈھونڈ نہیں سکتی، عدالت کی کچھ حدود ہیں کیونکہ ہم کچھ باتیں صرف فرض نہیں کرسکتے، ریاست پر سب کا اعتماد ختم ہوجائے تو پھر تو انارکی پھیلے گی۔
The post حکومت کی لاپتہ شہری کی فیملی کو ماہانہ اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mPb6Y0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box